Zarai Khabar

Zarai Khabar Subscribers will get informations about agriculture on daily basis. Every innovation in agriculture will shared by the admin every new day.

Especially farmers and agriculture graduates will found very informative videos and news at this page daily.

فالس سمٹ آف رائس دھان کے کاشتکار بھائیو بارشیں زیادہ ہونے اور سیلابی صورتحال کی وجہ سے ہوا میں نمی کا تناسب انتہائ درجے ...
18/09/2025

فالس سمٹ آف رائس

دھان کے کاشتکار بھائیو
بارشیں زیادہ ہونے اور سیلابی صورتحال کی وجہ سے ہوا میں نمی کا تناسب انتہائ درجے تک بڑھ چکا ہے اور ساتھ ہی درجہ حرارت میں میں اضافہ ہو چکا ہے جس کے پیش نظر پھپھوندی سے پیدا ہونے والی بیماریاں جن میں

پتوں کے بھورے دھبے
بلاسٹ
غلافی جھلساؤ
سٹیم راٹ
فالس سمٹ

اور سب سے بڑھ کر فالس سمٹ جو کہ اوپر تصاویر میں دیکھی جا سکتی ہے ایک بیج اور ہوا میں پھیلنے والی پھپھوندی سے پھیل رہی ہے کا حملہ پسرور کے علاقہ سوکن ونڈ. . بی بی بڈھیار . . صابو بڈھیار ۔۔۔ دادو باجوہ۔ بڈیانہ ۔۔ کنگرہ ۔۔ میں مشاہدہ میں آیا ہے جو کہ مزید شدت پکڑ رہا ہے
سیلابی صورتحال اور زیادہ بارشوں سے بچی ہوئ فصلات قدرے کمزور ہیں لہذا مندرجہ ذیل احتیاطیں اور علاج اپنا کر مذکورہ بالا بیماریؤں۔سے فصل کی حفاظت کی جا سکتی ہے

روزانہ کی بنیاد پر اپنی فصل کا وزٹ کریں
جن کھیتوں سے پانی کا نکاس ممکن ہو وہاں کوشش کر کے پانی کو نکال دیں
فصل پر پھپھوند کش ادویات کا سپرے کریں اور ساتھ میں امائنو ایسڈ بھی شامل کر لیں تاکہ فصل دباؤ سے نکلے۔
جو فصلات گوبھ کی حالت میں ہیں یا گوبھ میں پہنچ رہی ہیں ان پر پوٹاش کھاد کا استعمال کروائیں تاکہ فصل میں کچھ جان آۓ ۔
فالس سمٹ کے لیے کسی اچھی کمپنی کے زہر

ایزوکسی سٹروبن
ڈائ فینوکوناذول
پروپی کوناذول
ایک ہفتے کے وقفہ سے دو بار استعمال کروائیں۔ تاکہ بیماری کے جراثیم کے خلاف فصل کے اندر مدافعت پیدا ہو۔ فالس سمٹ کے خلاف حفاظتی شیلڈ ہی واحد حل ہے اگر یہ بیماری آ جاۓ تو اس کو واپس ٹھیک نہی کیا جا سکتا لہذا حفاظتی طور پر سپرے کے طریقے کو اپنا کر اس بیماری کے خلاف لڑا جا سکتا ہے

محکمہ زراعت تحفظ نباتات پسرور

14/04/2025

ملی بگ یا گدھیڑی کا کنٹرول کیسے کیا جاۓ

Address

Narowal
Shakargarr
51800

Telephone

+923008802393

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Zarai Khabar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Zarai Khabar:

Share