شکرگڑھ گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ،موسم خوشگوار، گرمی اور حبس میں کمی ۔
07/07/2025
اسسٹنٹ کمشنر شکرگڑھ طارق محمود کا تبادلہ، ان کی جگہ عدنان عاطف کو اسسٹنٹ کمشنر شکرگڑھ تعینات کردیا گیا
07/07/2025
شکرگڑھ: CCD کو لاوارث بچہ ملا، وارثان کی تلاش جاری
رابطہ: اے ایس آئی چوہدری نعیم — 0303 4976823
07/07/2025
شکرگڑھ: برسات کی پہلی ہی بارش میں ناقص میٹریل کا بھانڈا پھوٹ گیا،
بائی پاس پر تعمیر شدہ نالے پہلی بارش ہی میں بیٹھ گئے، ٹھیکیداری معیار پر سوالیہ نشان۔
06/07/2025
شکرگڑھ میں مریم نواز کا "صاف ستھرا پنجاب" مہم متاثر، گھر گھر سے کچرا اٹھانے والی سروس دو ہفتوں سے بند، شہری پریشان، انتظامیہ خاموش
05/07/2025
شکرگڑھ : درمان روڈ کی تعمیر کا کام جاری — علاقہ مکینوں کے لیے خوش آئند پیش رفت
شکرگڑھ : درمان روڈ کی تعمیراتی کام کا آغاز ہو چکا ہے، جو کہ طویل عرصے سے خراب حالت میں تھا اور مقامی شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔ حالیہ بارشوں کے باعث سڑک پر پانی جمع ہونے سے مسائل مزید بڑھ گئے تھے، تاہم اب انتظامیہ کی جانب سے سڑک کی بحالی کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
03/07/2025
شکرگڑھ کا سپوت وطن پر قربان — سپاہی راشد علی شہادت کے درجے پر فائز
شکرگڑھ کے نواحی گاؤں جھجوانہ سے تعلق رکھنے والے پاک فوج کے بہادر سپاہی راشد علی، جو حالیہ دنوں وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران شدید زخمی ہوئے تھے، سی ایم ایچ اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہو گئے۔
قوم کا یہ نڈر سپاہی مادرِ وطن کی حرمت پر قربان ہو گیا، اُس کی عظیم قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔
"خون دیتا ہے سپاہی تو چمکتا ہے چمن،
یہ وطن قربانیوں سے ہی جواں ہوتا ہے"
اللّٰہ تعالیٰ شہید راشد علی کی قربانی کو شرفِ قبولیت بخشے، اُن کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ آمین.
30/06/2025
شکرگڑھ : چک امرو تا نارووال ریل ٹریک کی بحالی کا بڑا فیصلہ — وزیر اعظم نے منظوری دے دی
شکرگڑھ — چک امرو سے نارووال تک ریل ٹریک کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ یہ اہم اقدام ایم این اے حلقہ این اے 75، چوہدری انوار الحق کی خصوصی درخواست پر عمل میں آیا۔
13/06/2025
الحمدللہ، شکرگڑھ میں کالی گھٹاؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع
اللہ پاک تیرا لاکھ لاکھ شکر ہے.
13/06/2025
دنیا بجلی پر کاریں بسیں ٹرینیں چلا رہی ہے.
اور ہم 200 یونٹ کے ڈر سے پنکھے نہیں چلا رہے!
10/06/2025
#شکرگڑھ: مسلم ٹاؤن میں گیس سلنڈر دھماکہ، 5 افراد زخمی
شکرگڑھ کے علاقے مسلم ٹاؤن میں تبلیغی مرکز کے قریب ایک رہائشی گھر میں گیس سلنڈر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق 2 افراد کی حالت تشویشناک ہے جنہیں فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ ایک کمرے کی دیوار زمین بوس ہو گئی جبکہ گھر کا قیمتی سامان اور گھریلو اشیاء مکمل طور پر جل کر راکھ ہو گئیں۔
06/06/2025
شکرگڑھ مویشی منڈی میں جانوروں کی قیمتیں آسمانوں کو چھو رہی ہیں۔
Be the first to know and let us send you an email when Shakargarh News شکرگڑھ نیوز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.