23/09/2025
20 فٹ لمبا انڈین سانپ ایک من وزنی
نارووال کے نواحی گاؤں ننگل جمشید میں ایک بہت بڑا سانپ نظر آیا ہے۔ اطلاع ملتے ہی اسپیشل ریسکیو ٹیم کو فوری طور پر روانہ کیا گیا۔
موقع پر پہنچ کر ٹیم نے دیکھا کہ 15 سے 20 فٹ لمبا انڈین اژدھا موجود ہے، جو عام طور پر اس علاقے میں نہیں پایا جاتا۔ اس قدر بڑے سانپ کی موجودگی نے اہلِ علاقہ میں خوف و ہراس پیدا کر دیا۔
ریسکیو جوانوں نے بروقت ایکشن لیتے ہوئے فوری آپریشن کیا اور صرف 15 منٹ کی جدوجہد کے بعد اژدھے کو محفوظ طریقے سے قابو کر لیا۔ سانپ کو پکڑنے کے بعد وائلڈ لائف کی ٹیم کے حوالے کر دیا گیا تاکہ اسے محفوظ مقام پر منتقل کیا جا سکے۔