Govt Degree College Puran District Shangla

Govt Degree College Puran District Shangla Educational,teaching,learning activities.

تقریب سبکدوشی (ریٹائرمنٹ) نصیب ذادہ گورنمنٹ ڈگری کالج پورن ضلع شانگلہ۔📚📚آج گورنمنٹ ڈگری کالج پورن میں کلاس فور ملازم نصی...
03/05/2025

تقریب سبکدوشی (ریٹائرمنٹ) نصیب ذادہ گورنمنٹ ڈگری کالج پورن ضلع شانگلہ۔📚📚

آج گورنمنٹ ڈگری کالج پورن میں کلاس فور ملازم نصیب زادہ صاحب کی 30 سالہ خدمات کے اعتراف میں ایک پروقار ریٹائرمنٹ تقریب منعقد ہوئی۔ نصیب زادہ صاحب نے اپنی تین دہائیوں پر مشتمل ملازمت کے دوران ایمانداری، فرض شناسی اور محنت کو اپنا شعار بنایا۔ انہوں نے ہر حال میں ادارے کے نظم و ضبط کو قائم رکھنے میں بھرپور کردار ادا کیا۔

ادارے کے اساتذہ، ملازمین اور طلبہ نے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ نصیب زادہ صاحب ایک محنتی اور دیانتدار شخصیت کے مالک تھے جن کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔ تقریب کے اختتام پر کالج انتظامیہ کی جانب سے انہیں یادگاری شیلڈ اور تحائف پیش کیے گئے۔

ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں صحت و تندرستی کے ساتھ ایک خوشگوار ریٹائرڈ زندگی عطا فرمائیں۔

Principal Charge Relinquishment and Assumption Ceremony.A formal ceremony was held today at the office of the Principal,...
17/04/2025

Principal Charge Relinquishment and Assumption Ceremony.

A formal ceremony was held today at the office of the Principal, Government Degree College Puran, District Shangla, to officially acknowledge the relinquishment of charge by the outgoing Principal, Mr. Rafiq Ahmad Khan, and the assumption of charge by the newly posted Principal, Mr. Jamalud Din, in accordance with the administrative directives of the Higher Education Department, Government of Khyber Pakhtunkhwa.

The proceedings commenced with the recitation of the Holy Quran. This was followed by a formal note of appreciation for the outgoing Principal, Mr. Rafiq Ahmad Khan, for his meritorious services, transparent administrative conduct, and strict adherence to institutional rules and regulations during his tenure.

Special recognition was accorded to Mr. Rafiq Ahmad for his outstanding contributions in the fields of infrastructure development, academic uplift, discipline enforcement, and capacity building of staff and students. Under his leadership, multiple developmental projects were initiated and successfully completed.

The incoming Principal, Mr. Jamalud Din, was warmly welcomed by the outgoing Principal, Mr. Rafiq Ahmad Khan, as well as by the teaching and non-teaching staff. In his address, he expressed his firm commitment to the continuity of good governance, implementation of rules and regulations, promotion of academic excellence, and ensuring transparency and accountability in all institutional matters.

The ceremony concluded with a joint prayer for the continued development and prosperity of the college and the successful tenure of the newly appointed Principal.

12/04/2025

گورنمنٹ ڈگری کالج پورن –قانون،قواعد وضوابط خدمت اور اصولوں کی سربلند علامت-

گزشتہ روز گورنمنٹ ڈگری کالج پورن کے پرنسپل کی تبدیلی کے سرکاری حکم کے بعد، سوشل میڈیا پر آراء، تبصرے، اور سوالات کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ صارفین اپنی معلومات، شعور اور مشاہدے کی بنیاد پر مختلف زاویوں سے تجزیہ کر رہے ہیں۔
ان میں سب سے اہم اور قابلِ توجہ سوال یہ ہے کہ:

"سابقہ پرنسپل نے اپنی ایک سالہ مختصر مدت میں ادارے کے لیے کیا خدمات سرانجام دیں؟"

اس سوال کا جواب زمینی حقائق، ادارے کی روزمرہ تبدیلیوں، اور طلباء و عملے کی گواہی کی روشنی میں کچھ یوں ہے:

قائدانہ وژن کی عملی تصویر – ایک سال، کئی سنگِ میل

1. دفتر کو خدمت گاہ میں بدلنا

پرنسپل کاوہ آفس جو ماضی میں اکثر بند رہتا، طلباء کی نظروں میں تجسس کا مرکز بنا رہتا تھا، اب صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کھلا رہتا ہے۔ ہر طالبعلم کو براہِ راست رسائی حاصل ہے، اور انتظامیہ کو خدمت گار بنایا گیا۔

2. پانی کا مکمل حل

کالج کے اندر ایک کنواں کھودا گیا، اور اس سے پانی کو تمام لیبارٹریز، باتھ رومز اور دیگر مقامات تک پہنچانے کے لیے پائپ لائن بچھائی گئی۔

3. پینے کے صاف پانی کا انتظام

طلباء کی صحت کو مدِنظر رکھتے ہوئے دو واٹر کولرز بمعہ فلٹرز نصب کیے گئے، تاکہ ہر فرد کو صحت بخش پانی میسر ہو۔

4. ادارے کی شناخت کو اجاگر کرنا

کالج کے داخلی گیٹ پر ایک خوبصورت اور باوقار سائن بورڈ نصب کیا گیا، جو ادارے کی پہچان اور وقار کا استعارہ ہے۔

5-سی سی ٹی وی نظام کی بحالی اور توسیع

سیکیورٹی اور تدریسی معیار کو بلند کرنے کے لیے غیر فعال CCTV کیمرے فعال کیے گئے، اور کلاس رومز میں نئے کیمرے نصب کیے گئے تاکہ ہر لمحے کی نگرانی ہو سکے۔

6- دیواروں کو علم و اخلاق سے مزین کرنا

کالج کی دیواروں پر اخلاقی و تعلیمی اقوال تحریر کیے گئے جن میں سچائی، محنت، دیانت، انسانیت اور قانون پسندی جیسے سنہری اصول شامل تھے۔

7- صفائی و بحالی کی خصوصی مہم

ادارے میں صفائی ستھرائی کے معیار کو بہتر بنایا گیا، بیت الخلاء اور پنکھوں کو قابلِ استعمال حالت میں لایا گیا، تاکہ طلباء کو ایک بہتر اور مہذب ماحول میسر آ سکے۔

8- جعلی داخلے ختم کیے گئے

کالج میں موجود گھوسٹ طلباء و طالبات کو شناخت کرکے خارج کیا گیا، تاکہ تعلیمی نظام کی شفافیت متاثر نہ ہو۔

9- اساتذہ سے نظم و ضبط کا مطالبہ

اساتذہ کو بروقت کلاس میں حاضر ہونے اور دلجمعی سے پڑھانے کی تاکید کی گئی۔ اس حوالے سے قانونی احتساب بھی کیا گیا، جس پر کبھی کبھار ناپسندیدگی کا سامنا بھی کرنا پڑا، مگر اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا گیا۔

10- طلباء کی شعوری تربیت

طلباء کو روزانہ یہ احساس دلایا گیا کہ یہ ادارہ، اس کی عمارت، اساتذہ اور ملازمین سب اُن کی وجہ سے ہے اور اُن کی خدمت کے لیے ہیں، یہ شعور اُن میں خود اعتمادی اور ادارے سے محبت پیدا کرتا رہا۔

11- امتحانات میں مکمل شفافیت

امتحانی نظام کو صاف و شفاف بنانے کے لیے نقل، سفارش اور بیرونی مداخلت کی ہر کوشش ناکام بنائی گئی، اور امتحانات کو ایک باوقار عمل میں تبدیل کیا گیا۔

12- کمیونٹی انگیجمنٹ

علاقہ معززین، سیاستدان، سوشل ایکٹیوسٹ اور تعلیمی ماہرین کو کالج کے مسائل سے آگاہ کرنے کے لیے ملٹی میڈیا پرزینٹیشنز منعقد کی گئیں تاکہ اجتماعی شعور بیدار ہو اور حل تلاش کیا جا سکے۔

13- طالبات کی مکمل حفاظت

طالبات کو ایک محفوظ، باوقار اور اعتماد بھرا ماحول دیا گیا، جہاں ہر قسم کی ہراسمنٹ کی مکمل روک تھام کی گئی، اور اُنہیں یہ شعور دیا گیا کہ کسی بھی نا مناسب رویے پر فوری رپورٹ کرنا اُن کا حق اور فرض ہے۔

14- عہدہ نہیں، خدمت کو اپنایا

پرنسپل نے عہدے کو تخت نہیں، بلکہ خدمت کا پلیٹ فارم سمجھا۔ طلباء کے لیے ہر ممکن آسانی فراہم کرنا اور اُن کے مسائل کو ذاتی ذمہ داری سمجھنا ان کا طرزِ قیادت تھا۔

15- ہائیرڈ ٹیچینگ سٹاف کی شفاف اور میرٹ پرمبنی بھرتی کا نظام، مالی دیانت داری – ہائیرڈ اسٹاف کی تنخواہیں۔

کالج میں ہر سمسٹر کے لیئے ٹیچینگ سٹاف کی کمی کو پورا کرنے کے لیئے نئ بھرتیاں ہوتی ہے بھرتی کے اس عمل کو میرٹ کی بنیاد پر شفاف بنایا گیا اور ہر قسم کی سفارش کی حوصلہ شکنی کی گئ۔
کالج کے ہائیرڈ ٹیچنگ اسٹاف کی 13 لاکھ روپے کی بقایہ تنخواہوں کے مسئلے کو سنجیدگی سے حل کیا گیا۔ سابقہ پرنسپل نے ذاتی کوششوں سے محکمہ اعلٰی تعلیم سے 13 لاکھ 50 ہزار روپے کی گرانٹ منظور کروائی، جس سے تمام اساتذہ کو ان کا حق مکمل شفافیت کے ساتھ ادا کیا گیا۔

16-کالج میں کمپیوٹر لیب بنانے لائبریری کے لیئے کتابیں، اور لیبارٹریز سامان کی کمی پورا کرنے کے لیئے محکمہ اعلٰی تعلیم سے ایک کروڑ روپے کی خطیر رقم مہیا کرنے کا مطالبہ کیا گیا جو عنقریب ریلیز ہو جائیں گے۔

17- نظم و ضبط، قانون پسندی اور اصولوں کی سربلندی – وہ راہ جو آسان نہیں تھی-

سابقہ پرنسپل نے اپنی مدتِ قیادت میں ایک لمحے کے لیے بھی قواعد و ضوابط، ادارہ جاتی اصولوں اور محکمانہ قوانین سے انحراف نہیں کیا۔
ہر فیصلہ، ہر اقدام، اور ہر پالیسی واضح قانونی دائرے، شفاف ضوابط اور مکمل دیانتداری کے ساتھ طے کی گئی۔ ادارے میں نظم و ضبط کو محض ایک نعرہ نہیں، بلکہ ایک عملی حقیقت میں ڈھالا گیا۔

طلباء، اساتذہ اور تمام اسٹاف کو ادارے کے آئین، ڈسپلن اور ضابطہ اخلاق پر عمل پیرا ہونا سکھایا گیا۔
نہ کسی کو ناجائز رعایت دی گئی، نہ کسی دباؤ کے آگے اصول قربان کیے گئے۔
یہی وجہ ہے کہ بسا اوقات مزاحمت، ناراضگی، اور سختیاں بھی برداشت کرنا پڑیں — مگر پرنسپل نے کبھی اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا۔
اُن کے نزدیک قیادت کا مطلب تھا:
"قانون کی حکمرانی، انصاف کی فراہمی، اور ادارے کو قواعد وضوابط، قانون اور اصولوں کے سائے میں پروان چڑھانا"۔

05/04/2025

اعلان برائے میٹرک امتحانات 2025📢📢

محترم والدین و عزیز طلباء!
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ

ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ امسال گورنمنٹ ڈگری کالج پورن میں میٹرک کے سالانہ امتحانات کے لیے تین امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔
کالج انتظامیہ نے پوری ذمہ داری کے ساتھ امتحانی مراکز میں طلباء کے لیے ایک پُرامن، باوقار اور سازگار تعلیمی ماحول فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے، تاکہ ہر طالبعلم اپنی قابلیت اور محنت کا بھرپور مظاہرہ کر سکے۔

امتحانی سہولیات:

آرام دہ اور صاف ستھرا امتحانی ماحول

ٹھنڈے پینے کے پانی کا بندوبست

مکمل سیکیورٹی اور نگران عملہ

طلباء کے ساتھ یکساں اور باعزت سلوک

ہنگامی صورت میں فوری تعاون کی سہولت

امتحانی قواعد و ضوابط (ضرور پڑھیں):

1. تمام طلباء امتحان کے وقت سے 30 منٹ قبل امتحانی مرکز پہنچیں۔

2. رول نمبر سلپ ساتھ لانا لازمی ہے۔

3. موبائل فون، اسمارٹ واچز اور دیگر الیکٹرانک ڈیوائسز لانے کی سخت ممانعت ہے۔

4. نقل یا غیر قانونی مواد کی صورت میں امتحانی قوانین کے مطابق فوری کاروائی ہوگی (پرچہ منسوخ ہو سکتا ہے)۔

5. امتحان کے دوران خاموشی، ادب اور نظم و ضبط کا مظاہرہ کریں۔

6. اپنی مکمل اسٹیشنری ہمراہ لائیں؛ کسی سے مانگنے کی اجازت نہیں۔

7. نگران عملے کی ہدایات پر مکمل عمل کریں۔

8. کسی بھی بدتمیزی یا غیر اخلاقی رویے پر سخت قانونی کاروائی ہوگی۔

والدین سے گزارش:

امتحانی دنوں میں بچوں کو حوصلہ دیں، وقت کی پابندی سکھائیں اور اعتماد کے ساتھ رخصت کریں۔

امتحان ایک موقع ہے، اسے دباؤ نہیں، سیکھنے اور ترقی کا ذریعہ بنائیں۔

طلباء کے لیئے پیغام:

"محنت کرو، سچائی سے لکھو، اعتماد رکھو!
اللہ تعالیٰ آپ کی کوششوں کو کامیابی میں بدل دے گا!"

کالج انتظامیہ کی جانب سے
تمام طلباء کے لیے نیک تمنائیں اور دعائیں!
اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو۔

از - پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج پورن

   ! May this special day bring peace, happiness, and endless blessings to you and your families. Stay blessed always.
31/03/2025

! May this special day bring peace, happiness, and endless blessings to you and your families. Stay blessed always.

29/03/2025
19/03/2025

انٹرمیڈیٹ لیول کے تمام طلباء کو ایک بار پھر مطلع کیا جاتا ہے کہ اپنا امتحانی فیس 25 مارچ سے پہلے کالج اکاونٹنٹ کے پاس جمع کروادیں۔
25 مارچ امتحانی فیس جمع کرانے کی اخری تاریخ ہے۔ مقررہ تاریخ تک امتحانی فیس جمع نہ کرانے والے طلباء خود ذمہ دار ہوں گے۔
کالج انتظامیہ کسی بھی کوتاہی کی ذمہ دار نہیں ہوگی۔
بحکم کنٹرولر امتحانات گورنمنٹ ڈگری کالج پورن شانگلہ

06/03/2025

Dear Students📣

The college has been open since March 1st, please make sure to attend your classes regularly. Your presence is important for a successful academic experience.

01/03/2025

تمام طلباء و طالبات کو ھدایت کی جاتی ہے کہ اج یکم مارچ سے باقاعدگی سے کلاسز شروع ہوچکی ہے اپنی حاضری یقینی بنائیں۔

Provisional Merit List of Hiring Lecturers for Final Interview.
13/02/2025

Provisional Merit List of Hiring Lecturers for Final Interview.

06/02/2025

Address

Lawarbat
Shangla
PURAN

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Govt Degree College Puran District Shangla posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share