Watan News Digital

Watan News Digital Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Watan News Digital, News & Media Website, Alpuri, Shangla.
(1)

📰 A trusted Digital News Network which
Delivering accurate, authentic, and reliable updates on the latest events—with utmost responsibility.📞 WhatsApp:0347-9402387

پورن چوگا رابطہ پل کا افتتاح
02/11/2025

پورن چوگا رابطہ پل کا افتتاح

02/11/2025

شانگلہ کی حسین وادی "کانا" کی تاریخ، جغرافیہ، قبائلی نظام اور ثقافتی ورثے پر مبنی ایک جامع کتاب "کانا: تاریخ، جغرافیہ او کلتور" یہ علمی و تحقیقی شاہکار معروف سماجی کارکن اور شعبہ تعلیم سے وابستہ شخصیت خورشید عالم یوسفزئ کی تحریر ہے۔

یہ کتاب وادی کانا کی صدیوں پر محیط تاریخ، مقامی قبائل کے تمدن، رسم و رواج، جغرافیائی خدوخال اور ثقافتی شناخت کو تحقیق اور مشاہدے کی روشنی میں منظر عام پر لاتی ہے۔ مصنف نے ذاتی مشاہدات، مقامی معلومات، اور علمی تحقیق کو بروئے کار لاتے ہوئے ایک ایسا مستند ماخذ فراہم کیا ہے جو آنے والی نسلوں کے لیے بھی رہنمائی کا ذریعہ بنے گا۔

خورشید عالم یوسفزئ عرصہ دراز سے علاقائی تاریخ و ثقافت کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں۔ ان کی یہ تصنیف نہ صرف علمی حلقوں بلکہ عوامی سطح پر بھی مقبولیت حاصل کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے

پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول داموڑی محمد سعید اللہ نہ صرف معیاری تعلیم کے فروغ میں قائدانہ کردار ادا کر رہے ہیں بلکہ غیر نصا...
31/10/2025

پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول داموڑی محمد سعید اللہ نہ صرف معیاری تعلیم کے فروغ میں قائدانہ کردار ادا کر رہے ہیں بلکہ غیر نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں کے فروغ میں بھی ان کی خدمات قابلِ تحسین ہیں، ان کی رہنمائی میں گورنمنٹ ہائی سکول داموڑی تعلیمی و تربیتی میدان میں نمایاں پیش رفت کر رہا ہے۔

خیبر پختونخوا کی نو منتخب کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔‏صوبائی وزراء‏مینا خان آفریدی۔پشاور ‏ ارشد ایوب خان۔ہری پور ‏ امجد علی ...
31/10/2025

خیبر پختونخوا کی نو منتخب کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔
‏صوبائی وزراء
‏مینا خان آفریدی۔پشاور
‏ ارشد ایوب خان۔ہری پور
‏ امجد علی ۔سوات
‏آفتاب عالم خان ۔کوہاٹ
‏فضل شکور خان۔چارسدہ
‏خلیق الرحمٰن ۔نوشہرہ
‏ریاض خان۔بونیر
‏سید فخر جہاں ۔بونیر
‏عاقب اللہ خان۔صوابی
‏فیصل ترکئی ۔صوابی
‏مشیر
‏مزمل اسلم ۔کراچی
‏ تاج محمد ۔بٹگرام
‏معاون خصوصی
‏شفیع جان

31/10/2025

شانگلہ۔ گراؤنڈ ڈی بلکانی میں انٹر ہائی / ہائیر سیکنڈری گورنمنٹ و پرائیویٹ سکولز کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے موقع پر شہریوں نے اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔ شوکت خان آف داموڑی نے شہید خورشید علی میموریل کرکٹ گراؤنڈ کو شانگلہ کا بہترین گراؤنڈ قرار دے دیا

معروف ٹیچر خورشید عالم آف شاہ پور نے گراؤنڈ میں پویلین، ڈریسنگ روم اور واش روم جیسی بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ سہولیات فراہم کی جائیں تو گراؤنڈ کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول شاہ پور نوید اقبال اور کمیٹی ممبر محبوب خان نے منتظمین کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے@ ٹورنامنٹس نوجوانوں میں ٹیم ورک، برداشت اور کھیل کے میدان سے محبت کا جذبہ پیدا کرتے ہیں۔

31/10/2025

پیرخانہ۔ کانا زون گراونڈ "ڈی" گرینڈ فائنل میچ اختتام پذیر

گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول شاہ پور نے فائنل میچ جیت کر ڈسٹرکٹ لیول کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ فائنل تقریب کے مہمان خصوصی مسلم لیگ ن کے سرکردہ رہنما اور ویلج چیئرمین سیراج خان تھے۔

تقریب میں ایس ایچ او تھانہ اولندر علی حسین سمیت دیگر سماجی شخصیات اور ہزاروں کی تعداد میں تماشائیوں نے شرکت کرکے فائنل مقابلے سے لطف اندوز ہوئے

گراؤنڈ ڈی کے انچارج محمد سعید اللہ نے چھٹی مرتبہ کامیاب اور پرامن ماحول میں ٹورنامنٹ کے اختتام پر مقامی شہریوں۔ کمیٹی ممبران۔ کھلاڑیوں اور گراونڈ انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

انچارج گراؤنڈ ڈی کانا زون/ محمد سعید اللہ خان
30/10/2025

انچارج گراؤنڈ ڈی کانا زون/ محمد سعید اللہ خان

گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول شاہ پور کانا زون گراؤنڈ ڈی بلکانی کا چیمپئن بن گیا
30/10/2025

گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول شاہ پور کانا زون گراؤنڈ ڈی بلکانی کا چیمپئن بن گیا

29/10/2025

پیرخانہ، حراء سکول اینڈ کالج بلکانی کی ایک اور شاندار فتح

گراؤنڈ ڈی بلکانی میں ایک اور سنسنی خیز مقابلہ حرا سکول اینڈ کالج بلکانی اور اقرا پبلک سکول شاہ پور کے درمیان کھیلا گیا۔

حرا سکول اینڈ کالج بلکانی کے بلے بازوں نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہاڑ جیسا سکور کھڑا کردیا۔ اور سیمی فائنل مقابلے کو بڑے مارجن کے ساتھ جیت کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرگئے۔

پیرخانہ۔ حراء ہائی سکول بلکانی نے سنسنی خیز سیمی فائنل میں اقرا پبلک سکول شاہ پور کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔کل ب...
29/10/2025

پیرخانہ۔ حراء ہائی سکول بلکانی نے سنسنی خیز سیمی فائنل میں اقرا پبلک سکول شاہ پور کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔
کل بروز جمعرات صبح 10 بجے شہید خورشید علی گراؤنڈ بلکانی میں فائنل مقابلہ حراء سکول بلکانی اور گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول شاہ پور کے درمیان کھیلا جائے گا۔

27/10/2025

شانگلہ کی تاریخ میں پہلی بار جدید سہولیات سے آراستہ ڈائمنڈ کالج آف نرسنگ اینڈ ہیلتھ سائنسز کا الپوری کالج روڈ پر منصور ڈاکٹرز ہسپتال کے بالائی فلور پر شاندار افتتاح کر دیا گیا۔

افتتاحی تقریب میں عمائدینِ علاقہ، محکمہ صحت اور تعلیم سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔ شرکاء نے جدید معیار کی نرسنگ و ہیلتھ ایجوکیشن کو علاقے کے لیے خوش آئند قدم قرار دیا۔

کالج انتظامیہ کے مطابق ادارے میں چار سالہ ڈگری پروگرامز (بی ایس ہیلتھ، بی ایس سرجیکل، بی ایس انیستھیزیا، بی ایس ایم ایل ٹی) اور مختلف دو سالہ ڈپلومہ کورسز کا آغاز کیا گیا ہے۔
مزید معلومات کے لیے رابطہ کریں:
📞 0996-850433 / 0341-5721801

شانگلہ ہلز ماڈل سکول کروڑہ نے شہید کفایت اللہ کرکٹ گراؤنڈ الپوری میں اپنا دوسرا میچ گورنمنٹ ہائی سکول لیلونئی کے خلاف شا...
27/10/2025

شانگلہ ہلز ماڈل سکول کروڑہ نے شہید کفایت اللہ کرکٹ گراؤنڈ الپوری میں اپنا دوسرا میچ گورنمنٹ ہائی سکول لیلونئی کے خلاف شاندار کارکردگی کے ساتھ جیت کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

Address

Alpuri
Shangla
DAMORAI

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Watan News Digital posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Watan News Digital:

Share