Watan News HD

Watan News HD A trusted digital news network delivering accurate, authentic & reliable updates on latest events with responsibility.
(1)

سابق ناظم یونین کونسل پیرآباد افسر الدین خان نے مسلم لیگ ن  سے 30 سالہ سیاسی رفاقت کا رخ بدلتے ہوئے ساتھیوں سمیت پاکستان...
10/08/2026

سابق ناظم یونین کونسل پیرآباد افسر الدین خان نے مسلم لیگ ن سے 30 سالہ سیاسی رفاقت کا رخ بدلتے ہوئے ساتھیوں سمیت پاکستان تحریکِ انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
افسر الدین خانجی کے مطابق یہ فیصلہ کسی ذاتی مفاد کے بجائے عوامی مفاد، علاقے کی ترقی اور بہتر نمائندگی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 300 سے زائد افراد کی شمولیت عوامی سطح پر سیاسی سوچ میں آنے والی تبدیلی کا واضح اظہار ہے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ آئندہ بھی عوام کے حقوق، علاقے کی تعمیر و ترقی اور محروم طبقات کی آواز بن کر اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

10/08/2026

فواد علی نور کا دورہ پیرآباد کوئلہ کان شہداء کیلئے بڑے پیکج کا اعلان۔ مقامی شہری کا فواد علی نور کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین۔۔۔

10/08/2026

شانگلہ میں مسلم لیگ (ن) کو بڑا سیاسی دھچکا!

یونین کونسل پیر آباد کے سابق ناظم افسر الدین خانجی نے مسلم لیگ (ن) سے 30 سالہ سیاسی رفاقت ختم کرتے ہوئے 300 سے زائد ساتھیوں سمیت پاکستان تحریکِ انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ حاجی سدید الرحمن کی خصوصی شرکت

افسر الدین خانجی کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ کسی ذاتی مفاد کے لیے نہیں بلکہ عوامی مفاد، علاقے کی ترقی اور بہتر نمائندگی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق بڑی تعداد میں لوگوں کی شمولیت عوامی سطح پر سیاسی سوچ میں تبدیلی کا واضح اشارہ ہے۔

اہم اعلان | پاکستان تحریکِ انصاف شانگلہ — یوسی پیرآبادغم کی اس گھڑی میں ہم اکیلے نہیں، پوری جماعت شہداء کے خاندانوں کے س...
09/08/2026

اہم اعلان | پاکستان تحریکِ انصاف شانگلہ — یوسی پیرآباد

غم کی اس گھڑی میں ہم اکیلے نہیں، پوری جماعت شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

کوئٹہ سورینج کوئلہ کان حادثے میں میاں کلے پیرآباد کے 24 نوجوانوں کی شہادت پر پی ٹی آئی شانگلہ کے سینئر رہنما فواد علی نور، ضلعی صدر لیاقت یوسف زئی اور پارٹی مشران پیر کے روز یوسی پیرآباد کا دورہ کریں گے۔

اس موقع پر سوگوار خاندانوں سے تعزیت، فاتحہ خوانی اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا جائے گا، جبکہ فواد علی نور اپنی استطاعت کے مطابق شہداء کے خاندانوں کی مالی معاونت بھی کریں گے۔

📍 مقام: بدھ گھٹہ
⏰ وقت: صبح 9 بجے

تمام پی ٹی آئی کارکنان اور نظریاتی ساتھیوں سے اپیل ہے کہ صبح 9 بجے بدھ گھٹہ پہنچ کر اس تعزیتی دورے میں پارٹی مشران کے ہمراہ شرکت کریں۔

پاکستان تحریکِ انصاف شانگلہ — مشکل کی اس گھڑی میں شہداء کے خاندانوں کے ساتھ!

09/08/2026

ایم ایس ڈاکٹر سجاد کی قیادت میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال الپوری میں ایک اور انقلابی قدم!

ہسپتال کی رینیویشن، اپ گریڈیشن اور سول ورک کا عملی آغاز کردیا گیا، جس سے مریضوں کو مزید بہتر، جدید اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کی راہ ہموار ہوگی۔ یہ اقدام ہسپتال کی بہتری اور صحتِ عامہ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

شانگلہ | غوربند ڈھیرئی میں صحت کی سہولیات کا نیا مرکز قائم!حسن شاپنگ مال کے قریب النور کلینکل لیبارٹری اینڈ فارمیسی کا ش...
08/08/2026

شانگلہ | غوربند ڈھیرئی میں صحت کی سہولیات کا نیا مرکز قائم!

حسن شاپنگ مال کے قریب النور کلینکل لیبارٹری اینڈ فارمیسی کا شاندار افتتاح، عوام کے لیے خصوصی رعایتوں کا اعلان۔

کوئلہ کان مزدوروں کے لیے تمام لیبارٹری ٹیسٹ اور علاج پر خصوصی ڈسکاؤنٹ۔

ڈاکٹر میاں سعید کمال ہفتے میں 6 دن طبی خدمات فراہم کریں گے، جبکہ ڈاکٹر یسرا مصطفیٰ ہر جمعرات خواتین کے علاج و معائنے کے لیے دستیاب ہوں گی۔

📍 مقام: غوربند ڈھیرئی بازار، نزد حسن شاپنگ مال

08/08/2026

14 اگست اسپیشل آفر — خریداری کا بہترین موقع

حسن شاپنگ مال، نزد بی ایچ یو ڈھیرئی بازار کی جانب سے 14 اگست تک ہر قسم کی آئٹمز پر شاندار اور خصوصی آفر کا اعلان۔

عوام کے لیے یہ بہترین موقع ہے کہ اپنی پسند کی اشیاء خصوصی رعایتی قیمتوں پر خریدیں اور آزادی کے جشن کی خوشیاں بھرپور انداز میں منائیں۔

پروپرائٹر: شیرنواز خان

مقام: حسن شاپنگ مال، نزد بی ایچ یو ڈھیرئی بازار
رابطہ: 0345-3991201

14 اگست تک خصوصی آفر سے فائدہ اٹھائیں۔

08/08/2026

پیرخانہ سپر لیگ سیزن 4 کا شاندار آغاز!
صدر یوتھ آف کانا اعجاز احمد کی خصوصی شرکت، کھلاڑیوں کیلئے نقد انعام اور سیمی فائنل تک پہنچنے والی ٹیموں کے تمام سپورٹس اخراجات اٹھانے کا اعلان۔




08/08/2026

شانگلہ | غوربند ڈھیرئی میں صحت کی سہولیات کا نیا باب! 🏥

غوربند ڈھیرئی بازار میں حسن شاپنگ مال کے قریب النور کلینکل لیبارٹری اینڈ فارمیسی کا شاندار افتتاح کردیا گیا، جہاں افتتاحی موقع پر مریضوں کے لیے خصوصی رعایتوں کا اعلان بھی کیا گیا۔

خصوصاً کوئلہ کان مزدوروں کے لیے ہر قسم کے لیبارٹری ٹیسٹ اور علاج پر خصوصی ڈسکاؤنٹ دیا جائے گا۔

معروف چلڈرن اسپیشلسٹ و جنرل فزیشن ڈاکٹر میاں سعید کمال ہفتے میں 6 دن مریضوں کو طبی خدمات فراہم کریں گے، جبکہ گائناکالوجسٹ ڈاکٹر یسرا مصطفیٰ ہر جمعرات کو خواتین کے علاج و معائنے کے لیے دستیاب ہوں گی۔

النور کلینکل لیبارٹری اینڈ فارمیسی — معیاری تشخیص، بہتر علاج اور عوامی سہولت کی جانب ایک اہم قدم۔
#شانگلہ #غوربند #ڈھیرئی

سوات FIMS اسکول اینڈ کالج — اسکالرشپ کے ساتھ داخلوں کا شاندار موقع!میٹرک کے ہونہار طلبہ و طالبات کے لیے سوات FIMS اسکول ...
07/08/2026

سوات FIMS اسکول اینڈ کالج — اسکالرشپ کے ساتھ داخلوں کا شاندار موقع!
میٹرک کے ہونہار طلبہ و طالبات کے لیے سوات FIMS اسکول اینڈ کالج میں FSC (پری میڈیکل، پری انجینئرنگ اور کمپیوٹر سائنس) کے داخلے جاری ہیں۔
🏆 1050 یا اس سے زائد نمبرز پر 100% فری تعلیم جبکہ دیگر نمایاں نمبرز پر بھی خصوصی اسکالرشپس دستیاب ہیں۔
🏠 ہاسٹل کی سہولت بھی موجود ہے۔
📅 اسکالرشپ کی آخری تاریخ: 20 اگست 2026
📞 رابطہ: 0300-4310026 | 0347-8171318 | 0946-710210
اپنے روشن مستقبل کی جانب پہلا قدم آج ہی اٹھائیں!

Address

Alpuri
Shangla
DAMORAI

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Watan News HD posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Watan News HD:

Shortcuts

Share