05/01/2026
چند روز قبل یونین کونسل موسیٰ خیل مخوزی (اینور) کے ایک نہایت غریب اور نادار خاندان کے گھر میں رات کے وقت آتشزدگی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں خاندان کے چار افراد شدید طور پر جھلس گئے اور اس وقت پشاور کے ایک ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔
انسانی خدمت تنظیم (شکولئ)، جو مستحق اور لاچار افراد کی فلاح و بہبود کے لیے سرگرمِ عمل ہے، نے مخیر حضرات کے تعاون سے دو لاکھ پندرہ ہزار دو سو روپے (215,200) جمع کر کے متاثرہ خاندان کے علاج معالجے کے لیے ان کے حوالے کر دیے ہیں۔
اس ویڈیو کا مقصد کسی قسم کی تشہیر یا شہرت حاصل کرنا نہیں، بلکہ عوام الناس کو اس انسانی المیے سے آگاہ کرنا اور اہلِ خیر حضرات سے اپیل کرنا ہے کہ وہ آگے بڑھ کر اپنا تعاون جاری رکھیں تاکہ متاثرہ خاندان کو اس کٹھن وقت میں سہارا مل سکے اور وہ کچھ حد تک سکھ کا سانس لے سکیں۔