Sharaqpur Rang News

Sharaqpur Rang News "عوام کی آواز، عوام کے ساتھ،عوام کے مسائل ،عوام کی زبان" – شرقپور رنگ نیوز (جہاں ہر رنگ بولتا ہے)۔
Official Page ( Sharaqpur Rang News)
Contact:03084224516

28/12/2025

گل ہن ود گئی اے مختیاریا
شرقپور میں ڈکیتیاں عروج پر
یا اللّه خیر

27/12/2025

شرقپور شریف مالکانہ دروازہ خان شنواری پر واردات ۔۔۔

شرقپور شریف:تھانہ شرقپور میں ایس ایچ او نوید اقبال کے تبادلے کے موقع پر ایک سادہ مگر پُروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا...
26/12/2025

شرقپور شریف:
تھانہ شرقپور میں ایس ایچ او نوید اقبال کے تبادلے کے موقع پر ایک سادہ مگر پُروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں مقامی صحافی حضرات، تھانہ کے افسران اور ملازمین نے شرکت کی اور ایس ایچ او نوید اقبال کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں الوداع کہا۔
اس موقع پر اتحاد پریس کلب شرقپور کے چیئرمین بھی موجود تھے، جنہوں نے ایس ایچ او نوید اقبال کی قانون کی بالادستی، عوامی خدمت اور صحافی برادری کے ساتھ بہتر تعاون کو سراہا۔ شرکاء نے ایس ایچ او نوید اقبال کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ان کے مستقبل کے لیے دعا کی۔
آخر میں ایس ایچ او نوید اقبال نے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں شرقپور میں خدمات انجام دینا اعزاز رہا۔

26/12/2025

شرقپور شریف | Sharaqpur Rang News
تھانہ شرقپور میں انتظامی تبدیلی عمل میں آ گئی۔
ایس ایچ او نوید اقبال کا تبادلہ کر دیا گیا، جبکہ ملک مختار کو نیا ایس ایچ او تھانہ شرقپور تعینات کر دیا گیا ہے۔
علاقہ مکینوں نے نئے ایس ایچ او کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔



22/12/2025

شرقپور سے لاہور تک دھند کا راج
غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں

21/12/2025

شرقپور میں ہلکی ہلکی بارش

21/12/2025

شرقپور شریف:
گھاٹ روڈ پر واقع بیوٹی پارلر سے 28 سالہ خاتون کی تین دن پرانی لاش برآمد۔ مقتولہ کی شناخت خدیجہ دختر صدیق سکنہ ٹھٹہ نولاں کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کو نامعلوم شخص نے گلا دبا کر قتل کیا، گردن پر تشدد کے واضح نشانات موجود ہیں۔
لاش کو تحویل میں لے کر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال شرقپور منتقل کر دیا گیا، تحقیقات جاری ہیں۔




21/12/2025

شرقپور شریف:
گھاٹ اسٹاپ روڈ پر KS بیوٹی پارلر میں 28 سالہ خدیجہ کو گلا دبا کر قتل کر دیا گیا۔ پولیس موقع پر پہنچ کر تفتیش میں مصروف ہے۔

خبرِ غمپیارے دوست سید سلیم بصیر شاہ صاحب کی بیٹی قضائے الٰہی سے وفات پا گئی ہیں۔ان کا جنازہ رات 7:30 بجے دربار حضرت میاں...
19/12/2025

خبرِ غم
پیارے دوست سید سلیم بصیر شاہ صاحب کی بیٹی قضائے الٰہی سے وفات پا گئی ہیں۔
ان کا جنازہ رات 7:30 بجے دربار حضرت میاں شیر محمد رحمۃ اللہ علیہ پر ادا کیا جائے گا۔
احباب سے گزارش ہے کہ شرکت فرما کر ثوابِ دارین حاصل کریں

“شرقپور کے ایک ذمہ دار شہری کی قابلِ تحسین کاوش — یہ مسئلہ کسی ایک فرد کا نہیں بلکہ پورے شہر کا ہے۔ آئیں! ہم سب مل کر اپ...
19/12/2025

“شرقپور کے ایک ذمہ دار شہری کی قابلِ تحسین کاوش — یہ مسئلہ کسی ایک فرد کا نہیں بلکہ پورے شہر کا ہے۔ آئیں! ہم سب مل کر اپنے شہر کے حق میں آواز بلند کریں اور مثبت تبدیلی کا حصہ بنیں۔”

شرقپور شریف:بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور صوبہ بہار کے وزیر اعلیٰ کے خلاف کرسچن کمیونٹی کی جانب سے ایک مختصر احتجاجی ...
19/12/2025

شرقپور شریف:
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور صوبہ بہار کے وزیر اعلیٰ کے خلاف کرسچن کمیونٹی کی جانب سے ایک مختصر احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ مظاہرین نے مسلمان خاتون ڈاکٹر کے ساتھ مبینہ نازیبا رویے کی مذمت کی۔
ریلی کی قیادت پادری پیٹرک جنگ بہادر اور عدنان جاوید شمس سابقہ کونسلر نے کی۔






Address

Sharqpur, Punjab
Sharqpur
54000

Telephone

+923084224516

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sharaqpur Rang News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Sharaqpur Rang News:

Share