21/11/2025
یو بی ایل بینک بُرج اٹاری برانچ کا شاندار افتتاح
یو بی ایل بینک بُرج اٹاری کی نئی برانچ کی پُروقار افتتاحی تقریب بُرج اٹاری میں منعقد ہوئی۔ اس پُروقار تقریب کے مہمانِ خصوصی یو بی ایل جنرل منیجر سید رضوان شاہ تھے۔ جنہوں نے ربن کاٹ کر برانچ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ تقریب میں آر جی ایم زاہد سلیم قریشی ، آر او ایچ شاہد اقبال بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ تقریب میں بینک کی ریجنل مینجمنٹ ، معززین علاقہ ، معروف مذہبی سیاسی و سماجی کاروباری شخصیات سمیت دیگر ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے احباب کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ برانچ منیجر محمد ہارون خان اور بینک کے دیگر عملے نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور عوام کو معیاری ، جدید بینکاری سہولیات فراہمی کی بھرپور یقین دہانی کروائی۔ بُرج اٹاری برانچ اہل علاقہ کے لیے ایک خوش آئند اضافہ ہے جو نہ صرف جدید بینکاری خدمات مہیا کرے گی بلکہ مقامی معیشت کی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔ تقریب میں شریک تمام احباب نے بینک منیجر محمد ہارون خان سمیت دیگر سٹاف کو دلی مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ آخر میں یو بی ایل جی ایم رضوان شاہ اور بینک منیجر محمد ہارون خان نے تقریب میں شرکت کرنے والے تمام صد قابل احترام معزز مہمانان گرامی کا آمد پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔