Sheikhupura News

Sheikhupura News میں خود یہ چاہتا ہوں کہ حالات ہوں خراب
میرے خلاف زہر اُ?

17/02/2025




02/01/2025
28/12/2024

‏سابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل میں وکلأ اور صحافیوں سے گفتگو:

“2025 حقیقی آزادی کا سال ہے- انشااللہ
2024 پاکستان کے لیے ایک مشکل سال تھا، ظاہر ہے آزادی مشکل سے ہی ملتی ہے!

مجھے پیغام ملا ہے کہ ہم سے ڈیل کریں ہم آپ کی پارٹی کو “سیاسی سپیس” دیں گے لیکن آپ کو ہاؤس اریسٹ کر کے بنی گالہ میں منتقل کر دیں گے-
میں نے جواب دیا ہے کہ پہلے باقی تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرو- میں جیل میں رہ لوں گا لیکن کوئی ڈیل قبول نہیں کروں گا- ہاؤس اریسٹ یا خیبرپختونخوا کی کسی جیل میں نہیں جاؤں گا-

اپنی قوم سے کہتا ہوں کہ آپ نے گھبرانا نہیں ہے، آپ کا کپتان ڈٹا ہوا ہے-

میں اپنے سمندر پار پاکستانیوں سے کہوں گا کہ ترسیلاتِ زر کے بائیکاٹ کی مہم میں شامل ہوں۔ ابھی ہمارے مطالبات کے حوالے سے کمیٹی کمیٹی ہی کھیلا جا رہا ہے۔ تاہم اگر مذاکرات سے مثبت نتائج آئے تو ترسیلات زر کے بائیکاٹ کی مہم روک دی جائے گی- یہ حقیقی آزادی اور جمہوریت کی بحالی کے لئے ایک احتجاج ہے۔

اگر قانون کی حکمرانی ہوتی تو ملک میں سرمایہ کاری آتی اور معیشت سنبھل جاتی مگر اس پر کوئی توجہ نہیں دی گئی- سرمایہ دار اپنا سرمایہ نکال رہے ہیں اور کارخانے بند ہو رہے ہیں-

ملٹری کورٹ میں نو مئی سے متعلق اپنی مرضی کے ٹرائل کئے گئے ۔ اوپن کورٹ میں ٹرائل چلائے جاتے تو نو مئی کی ویڈیو فوٹیج دینی پڑتی۔ اٹھارہ مارچ 2023 کو میرے اوپر جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں حملے کی ویڈیو کا ریکارڈ دانستہ طور پہ غائب کیا گیا۔ شفاف ٹرائل شہریوں کا بنیادی آئینی حق ہے۔ فوجی عدالتوں میں مقدمات چلانے سے شہریوں کے بنیادی حقوق صلب ہوئے اور بین الاقوامی سطح پہ پاکستان کی شدید سُبکی ہوئی ہے۔

آئینی عدالت اس لیے بنائی گئی ہے تاکہ قاضی فائز عیسٰی کی طرح ہی ان سے کام لیا جا سکے-

خفیہ اداروں کا اصل کام سرحدوں کا تحفظ اور دہشتگردی سے بچاؤ ہے، اگر وہ پولیٹیکل انجنئیرنگ اور تحریک انصاف کو توڑنے میں ہی لگے رہیں گے تو سرحدوں کا تحفظ کون کرے گا؟ اپنی پالیسی کا دوبارہ جائزہ لیں-

افغانستان پر دو دفعہ بمباری کی گئی ہے- پہلے دعوٰی کیا گیا تھا کہ مہاجرین کو زبردستی واپس بھیجنے سے دہشتگردی کم ہو گی مگر اس طریقہ کار سے نفرت مزید بڑھی جو علاقائی امن و امان کے لیے ٹھیک نہیں ہے- بلاول جب وزیر خارجہ بنا تو ایک بار بھی افغانستان نہیں گیا جو کہ ایک ترجیح ہونا چاہییے تھا- میں نے جنرل باجوہ کو بھی کہا تھا کہ افغانستان سے امریکی انخلاء کے بعد حالات ایسے نہیں کہ ISI چیف جنرل فیض کو فوری تبدیل کیا جائے لیکن وہ سارے فیصلے پاکستان کی بجائے اپنی توسیع کے منصوبے کے لیے کر رہا تھا جس کا پاکستان کو نقصان ہوا اور دہشتگردی میں اضافہ ہوا-“

آج دن بھر کیا کیا ہوامحکمہ صحت کے اعلیٰ آفیسران کی پھرتیاں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تحصیل شیخوپورہ ڈاکٹر ساجد نے مورخہ 16...
28/12/2024

آج دن بھر کیا کیا ہوا
محکمہ صحت کے اعلیٰ آفیسران کی پھرتیاں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تحصیل شیخوپورہ ڈاکٹر ساجد نے مورخہ 16دسمبر کو وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر عطائی ڈاکٹروں کے خلاف فیلڈ وزٹ کیا مختلف مقامات پر میڈیکل سٹور کو سیل کیا گیا گاؤں باہڑیانوالہ میں ایوب سننز میڈیکل سٹور کو سیل کیا گیا جو مختلف غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا جو کے علاقے کی عوام میں مختلف بیماریوں ایچ آئی وی ایڈز
اور ہیپاٹائٹس بی اور سی جیسے جان لیوا بیماریوں کو جنم دینے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے
اور محکمہ صحت کا عملہ بھی اس کے شانہ بشانہ کھڑا ہے جو کے رشوت لے کر غیر قانونی طریقے سے میڈیکل سٹور مالکان سے بھاری رقم وصول کر کے میڈیکل سٹور کو اوپن کروا دیتا ہے

25/07/2024

آٹھ فروری کو جیسے لوگوں نے بینگن گدھا گاڑیوں کو نکل کر نشان ڈھونڈ کر ووٹ ڈالا کیا یہ کافی نہیں ہے یہ بتانے کیلئے کہ پاکستان میں مقبول سیاسی جماعت کونسی ہے، مقبولیت آٹھ فروری ہے ۔کاشف عباسی

25/07/2024

لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کا 12مقدمات میں جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار دے دیا

14/07/2024

سیشن کورٹ کا صنم جاوید کو جیل سے فوری رہا کرنے کا حکم

‏9 مئی کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتیں خارج۔۔۔ لاہور پولیس کے 11 افسر 9 مئی کے مقدمات کی تفتیش کرنے اڈیالہ...
14/07/2024

‏9 مئی کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتیں خارج۔۔۔ لاہور پولیس کے 11 افسر 9 مئی کے مقدمات کی تفتیش کرنے اڈیالہ پہنچ گئے.

02/07/2024

‏ہم ایک طرف سے کیس کو کیوں دیکھ رہے ہیں؟ سُنی اتحاد کونسل تک کیوں پہنچے؟ کیونکہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو آزاد قرار دیدیا، ان سب 84 امیدواروں کو ووٹ پی ٹی آئی کی وجہ سے پڑا، اگر ہم پوری تصویر نہ دیکھیں آنکھیں بند کرنا شروع کردیں تو مکمل انصاف کو کہاں لیکر جانا ہے؟ جسٹس منصور علی شاہ۔۔۔!!!

02/07/2024

‏الیکشن کمیشن نے خود آئین کی یہ سنگین خلاف ورزی کی ،بنیادی حقوق کے محافظ ہونے کے ناطے کیا یہ ہماری زمہ داری نہیں کہ اسے درست کریں؟
- جسٹس اطہر من اللہ کا اٹارنی جنرل سے استفسار

عالمی میڈیا پر بانی چیئرمین عمران خان کی غیر قانونی گرفتاری کی گونج جبکہ پاکستانی میڈیا پر مکمل خاموشی
02/07/2024

عالمی میڈیا پر بانی چیئرمین عمران خان کی غیر قانونی گرفتاری کی گونج جبکہ پاکستانی میڈیا پر مکمل خاموشی

Address

Sharqpur
39460

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sheikhupura News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Sheikhupura News:

Share