06/11/2025
اسسٹنٹ کمشنر شرقپور بلال زبیر نے بڑا اڈا کے مختلف مقامات کا وزٹ کیا اور عارضی تجاوزات لگانے والے دوکانداروں کو سخت وارننگ دی اور کہا کے آئندہ آپکی دوکانوں کے باہر رش ہوا تو سخت سزا دی جائے گی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے پھل سبزی اور گوشت کی دوکانوں پر جا کر ریٹ کا جائزہ بھی لیا۔ قانون کی خلاف ورزی پر دو دوکانیں سیل کیں جبکہ متعدد کو جرمانے بھی کیے۔ اے سی بلال شبیر کا کہنا ہے کہ شرقپور میں گراں فروشی یا تجاوزات کی قطعی اجازت نہیں دوں گا۔