02/01/2026
قیامت خود بتائے گی قیامت کیوں ضروری تھی
سرائے عالمگیر کی رہائشی خاتون نے آشنا کے ساتھ مل کر 3 معصوم بچوں کو بے دردی سے ق ت ل کر دیا۔ افسوسناک واقعہ بھمبر کے نواحی گاؤں کسچناتر نالہ میں پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق خاتون کی ٹک ٹاک کے ذریعے کسچناتر کے رہائشی نوجوان بابر سے دوستی ہوئی جو بعد ازاں ناجائز تعلقات میں تبدیل ہوگئی۔ خاتون اپنے شوہر کو چھوڑ کر بچوں سمیت بھمبر پہنچ گئی۔
ذرائع کے مطابق نوجوان بابر نے خاتون کو بچوں کو واپس چھوڑ آنے کا کہا تاہم خاتون دوبارہ بچوں کو ساتھ لے آئی۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ دونوں ملزمان نے بچوں کو راستے سے ہٹانے کی منصوبہ بندی کی۔
بتایا جاتا ہے کہ بچوں کو پہلے چاٹ میں بے ہوشی کی دوا دی گئی پھر بے ہوش ہونے پر گلا دبا کر ق ت ل کیا گیا اور بعد ازاں ل ا ش وں کو آگ لگانے کی کوشش کی گئی۔
بعد ازاں تینوں بچوں کی ل ا ش یں گھر کے قریب واقع نالہ کسچناتر میں ریت کھود کر دفن کر دی گئیں۔
پولیس نے خاتون کے اہل خانہ کی نشاندہی پر چھاپے مارے اور خاتون کو گرفتار کر لیا۔ گرفتاری کے بعد خاتون کے ہوشربا انکشافات کی بنیاد پر کسچناتر کے رہائشی نوجوان بابر کو بھی گرفتار کیا گیا جس نے بچوں کے ق ت ل اور تدفین کا اعتراف کیا۔
بعد ازاں پنجاب پولیس نے تھانہ سٹی بھمبر پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے کسچناتر نالہ سے تینوں معصوم بچوں کی ل ا ش یں برآمد کر لیں۔
جاں بحق بچوں میں ایک 6 سالہ بچی اور 2 کمسن لڑکے شامل ہیں۔