
07/08/2025
شب ﺷﮩﺎﺩﺕ جناب سکینہ بنت الحسین ع😭 پر تمام مومنین بلخصوص خاندان رسالت ، امام حسین ع اور امام 😭😭زمانہ عج کو تعزیت پیش کرتے ہیں
امام حسین ع نے فرمایا : سکینہ میری نماز شب کی
دعاؤں کا نتیجہ ہے
جس سکینہ س کو امام حسین ع نے نماز شب کی دعاؤں میں مانگا تھا ، اس یتیمہ کی روح آج رات کو بابا بابا کرتی 😭😭شام کے زندان میں پرواز کر گئی
جناب سکینہ س کا مرثیہ
جب امام حسین ع کا سر مبارک جناب سکینہ س کو دیا گیا تو آپ نے طشت سے سر مبارک اٹھایا اور یہ مرثیہ کہا
😭😭بابا آپ کو کس نے خون سے خضاب کیا ؟
😭😭بابا کس نے آپکے گردن کی رگیں کاٹیں ؟
😭😭بابا کس نے مجھے اس کمسنی میں یتیم کیا ؟
😭😭بابا آپ کے بعد میرا سہارا کون ہے ؟
😭😭بابا میں یتیمہ کس کے سہارے بڑی ہونگی ؟
بابا کاش میں مٹی میں مل گئی ہوتی لیکن آپکو خون میں غلطاں نہ دیکھتی
ﻳﺎ ﺃﺑﺘﺎﻩ ﻣﻦ ﺍﻟﺬﻱ ﺧﻀّﺒﻚ ﺑﺪﻣﺎﺋﻚ؟
ﻳﺎ ﺃﺑﺘﺎﻩ ﻣﻦ ﺍﻟﺬﻱ ﻗﻄﻊ ﻭﺭﻳﺪﻙ؟
ﻳﺎ ﺃﺑﺘﺎﻩ ﻣﻦ ﺍﻟﺬﻱ ﺃﻳﺘﻤﻨﻲ ﻋﻠﻰ ﺻﻐﺮ ﺳﻨﻲ؟
ﻳﺎ ﺃﺑﺘﺎﻩ ﻣﻦ ﺑﻘﻲ ﺑﻌﺪﻙ ﻧﺮﺟﻮﻩ؟
ﻳﺎ ﺃﺑﺘﺎﻩ ﻣﻦ ﻟﻠﻴﺘﻴﻤﺔ ﺣﺘﻰ ﺗﻜﺒﺮ؟
اسی طرح باتیں کرتے کرتے روتی رہی اور بہوش ہو گئی ، اور جب ہلایا گیا تو بچی دنیا سے رخصت ہوگئی تھی -
یہ واقعہ دمشق میں جسے بھی معلوم ہوا وہ رو دیا -
حوالہ : نفس المہموم ص 260 - مصائب آل محمد ص 391-392
😭ھاۓ سکینہ ، ھاۓ مظلومہ ، ھاۓ یتیمہ