Sheikhupura News

Sheikhupura News Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Sheikhupura News, Media/News Company, Sheikhupura.
(2)

السلام علیکم...!!!😍 ❤️

اس پیج پر آپ ہر روز کا کلینڈر، جنرل نالج، نیوز ہیڈلائن، جابز اپڈیٹ، دلچسپ اور عمدہ معلومات کے ساتھ ساتھ اسلامی، اصلاحی اور تاریخی واقعات پر مشتمل تحاریر وغـــیــرہ حاصل کریں گے.. انشاءﷲ...❣️

ہاں جی ہن چنگے رے او
02/08/2025

ہاں جی ہن چنگے رے او


01/08/2025

شیخوپورہ کے قریب اسلام آباد ایکسپریس ٹرین کی 4 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 26 افراد زخمی، ریسکیو آپریشن جاری

30/07/2025

چینی کی وجہ سے 30 دن میں 18,695 افراد کے خلاف کارروائیاں۔ جبکہ 90 شوگر ملوں کے صرف 90 بندے بنتے ہیں

ورثاء اور قاتلوں کی گرفتاری میں قصور پولیس کا ساتھ دیں........!!!!! 🙏  مرد اور عورت ملزمان کمسن لڑکی کی شہ رگ کاٹ کر ذبح...
27/07/2025

ورثاء اور قاتلوں کی گرفتاری میں قصور پولیس کا ساتھ دیں........!!!!! 🙏

مرد اور عورت ملزمان کمسن لڑکی کی شہ رگ کاٹ کر ذبح کرنے بعد اکیلے واپس جاتے ہوئے........!!!! 🖐️

دوسری تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے جس میں دونوں ملزمان کمسن لڑکی کو ذبح کرنے کے لیے قتل گاہ کی طرف لے جا رہے ہیں ۔ موضع بھمبہ کلاں کوٹ رادھا کشن کے نزدیک نامعلوم ملزمان نے ایک 13/14 سالہ نامعلوم لڑکی کو تیز دھار آلے سے شہ رگ کاٹ کر ذبح کر دیا........!!!!! 🙏 😢

مقتولہ کی تا حال شناخت نہ ہو سکی...!!!

Follow 👉

‏لاہور کے بعد اسلام آباد میں بھی گدھے کا گوشت برآمد،ترنول  سے 50 سے زائد زندہ گدھے اور 25 من گوشت برآمد کیا گیا،جائے وقو...
27/07/2025

‏لاہور کے بعد اسلام آباد میں بھی گدھے کا گوشت برآمد،ترنول سے 50 سے زائد زندہ گدھے اور 25 من گوشت برآمد کیا گیا،جائے وقوعہ سے ایک غیر ملکی شہری کو پولیس نے حراست میں لے لیا..........!!!!! 🙏



فلسطین کے لئے دعا 🤲 کریں..........!!!!! 🙏😢
27/07/2025

فلسطین کے لئے دعا 🤲 کریں..........!!!!! 🙏😢

اس قدر بدترین دور بھی آئے گا کبھی سوچا نہ تھا۔ ہر دن پہلے سے زیادہ دردناک اور بھیانک خبر سامنے آتی ہے جسے پڑھ کر جھرجھری...
24/07/2025

اس قدر بدترین دور بھی آئے گا کبھی سوچا نہ تھا۔ ہر دن پہلے سے زیادہ دردناک اور بھیانک خبر سامنے آتی ہے جسے پڑھ کر جھرجھری دوڑ جاتی ہے ، دل لرزنے لگتا ہے ،روح کانپ اٹھتی ہے اور دماغ اپنی سدھ بدھ کھو دیتا ہے۔

کراچی کا دس سالہ خوبصورت سفیان ہنسی خوشی چھٹیاں گذارنے، ماں کے ساتھ ننھیال مانسہرہ گیا تھا۔ دو روز قبل یعنی بروز منگل نانا کے گھر کے قریب مقیم ایک پڑوسی اسے کتا دکھانے کے بہانے ساتھ لے گیا۔ گھر سے کھیلنے کا کہہ کر نکلنے والا سفیان دو پیروں پر چل کر گھر سے گیا لیکن دوبارہ گھر واپس نہ لوٹ پایا۔

گمشدگی کے چوبیس گھنٹے بعد سفیان کی لاش برساتی نالے ملی جس کا سینہ چیرا ہوا تھا۔ چیرا ہوا حصہ ادھ سلا اور ادھ ادھڑا ہوا تھا جب کہ لاش کا سر کٹا ہوا اور غائب تھا۔ بچے کی لاش کی ایسی حالت دیکھ کر سفیان کی ماں شدت غم سے نڈھال ہو کر دیواروں سے ٹکریں مارتی رہی یہاں تک دیواروں سے سر مار مار کر خود کو لہولہان کرلیا۔ بچے کا باپ جس نے بیٹے کو چھٹیاں گزارنے مانسہرہ بھیجا تھا اسی بیٹے کا جنازہ پڑھنے پہنچا۔ پولیس نے بہت کوشش کی کہ لاش کا سر مل جائے لیکن نہ مل سکا اور بچے کی ماں سر کے بغیر لاش دفنانے کو تیار نہ تھی۔ اسی دوران کچھ لوگ گرفتار کیے گئے جن میں سے نجیب اللہ نامی ایک شخص نے قتل کا اعتراف کرلیا۔ اہل خانہ کو ڈر تھا کہ اگر بچے کا دھڑ دفنا دیا تو پولیس سر نہیں ڈھونڈے گی۔ پولیس کے بہت سمجھانے کے بعد کہ جب تک بچے کا سر نہیں مل جاتا وہ ڈھونڈتے رہیں گے بالآخر بچے کا جنازہ پڑھا گیا اور جنازہ پڑھنے کے ایک گھنٹے بعد قاتل کے گھر کے قریب سے بچے کی چہل اور سر برآمد ہوگیا۔

یہ سب کس قدر خوفناک ہے کیا کوئی تصور بھی کر سکتا ہے۔ کیسے ایک انسان بربریت کی اس حد تک پہنچ جاتا ہے کہ دوسرے انسان سے ظلم و زیادتی کرتا ہے ،سر تن سے جدا کردیتا ہے ، اس کے سینے کو چھری سے چیرتا ہے ، اس کے جسم سے اعضا باہر نکالتا ہے اور واپس سوئی سے سیتا ہے۔ کوئی اس اذیت کا سوچ سکتا ہے جو دس سال کے سفیان نے سہی ہے۔ وہ کیسے سہما ہوگا ، کتنا ڈرا ہوگا ، کیسے کیسے تڑپا ہوگا ، جان بچانے کے لیے ہاتھ جوڑے ہوں گے ، منتیں کی ہوں گی ، ماں کو پکارا ہوگا ، اللہ کو یاد کیا ہوگا اور تھک ہار کر کیسے خاموش ہوا ہوگا۔

اتنی بے حسی
اتنی درندگی
ایسی بربریت
استغفراللہ اللہ ہم پر رحم کرے۔
ہر روز ایک نئی خبر اور ہر ہر خبر پہلے سے بھی بھیانک ، دردناک اور بدترین ہوتی ہے۔
خواتین کے قتل پر بدکرداری اور عریانی کے الزامات لگانے والے آج کی خبر پر کیا موقف دیں گے؟
سفیان بھی کیا گھر سے بھاگا تھا؟
کیا اس نے بھی والدین کی نافرمانی کی تھی؟
کیا اس نے بھی چست لباس پہنا تھا؟
کیا اس کا بھی کسی کے ساتھ ناجائز تعلق تھا؟
کیا اس نے بھی کسی کو ورغلایا تھا؟

ظلم کے لیے کوئی بھی وجہ قابل قبول نہیں ہے۔ ظالم بہر صورت مجرم ہے۔ کسی بھی انسان کی جان لینے والے کو بھی جینے کا کوئی حق نہیں ملنا چاہیے۔ اور کسی بچے کی جان لینے والے کو درندے کو بیچ چوراہے پر پھانسی دینی چاہیے تاکہ معاشرے میں اس مجرم جیسا سوچنے والے ذہنوں کو عبرت حاصل ہو اور ایسا کچھ کرنا تو دور سوچنے سے قبل ہی ان کی روح کانپ اٹھے۔

اللہ تعالیٰ سفیان کی والدہ اور باقی گھر والوں کو صبر دے ، اللہ تعالیٰ ہم سب کے بچوں کی عزتیں اور جانیں محفوظ رکھے۔ آمین
فی الحال پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے نہیں آئی لیکن بچے کی لاش کی حالت بتارہی ہے کہ ضرور اس کے پیچھے کوئی بہت بڑا گینگ ہے۔ سر کاٹنا ، جسم چیرنا اور اسے واپس سینا یہ کسی اکیلے شخص کا کام نہیں ہوسکتا ہے۔اس ملک میں قاتلوں کا بچنا بہت آسان ہے۔ اس لیے اپنے بچوں اور آئندہ نسلوں کی حفاظت کے لیے آواز بلند کریں۔ اس معاملے پر اپنی اپنی وال پر ضرور لکھیں یا شیئر کریں تاکہ قاتل اور اس کے گینگ کو قرار واقعی سزا مل سکے۔

ایڈٹ پوسٹ:
ابھی خبر آرہی ہے کہ ملزم پولیس کی تحویل میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا ہے۔ جب کہ اس کے ہلاک ہونے سے پہلے اس کے گینگ تک پہنچنا ضروری تھا۔ یہ کام کسی اکیلے انسان کا کیسے ہوسکتا ہے۔ اگر اعضاء نکالے گئے ہیں تو وہ کس کے حوالے کیے گئے؟ کہاں محفوظ ہیں یا کہاں اسمگل ہوں گے؟
ان سوالات کے جوابات کون دے گا؟

Follow 👉

ضلع شیخوپورہ، ضلع قصور اور ضلع ننکانہ صاحب کا دسویں جماعت کا شاندار رزلٹ.........!!!!!ضلع شیخوپورہ کی آرٹس گروپ میں لاہو...
24/07/2025

ضلع شیخوپورہ، ضلع قصور اور ضلع ننکانہ صاحب کا دسویں جماعت کا شاندار رزلٹ.........!!!!!

ضلع شیخوپورہ کی آرٹس گروپ میں لاہور بورڈ کی پہلی اور دوسری پوزیشن

ضلع قصور کی سائنس گروپ میں لاہور بورڈ کی پہلی پوزیشن

ضلع ننکانہ صاحب کی سائنس گروپ میں لاہور بورڈ کی دوسری اور تیسری پوزیشن

Follow 👉

جلاؤ گھیراؤ کیس......!!!ڈاکٹر یاسمین، میاں محمود الرشید، سرفراز چیمہ، اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال قید کی سزا سنادی گئی......
23/07/2025

جلاؤ گھیراؤ کیس......!!!

ڈاکٹر یاسمین، میاں محمود الرشید، سرفراز چیمہ، اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال قید کی سزا سنادی گئی.........!!!!!

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے شاہ محمود قریشی، زباس مان، افتخار احمد اور رانا تنویر کو بری کر دیا......!!!!!

Follow 👉

23/07/2025

شیخوپورہ میں پھر سے موسلادھار بارش یاﷲ خیر 🤲
آپ کس شہر سے ہیں آپ کے شہر میں بارش کی کیا اپڈیٹ ہیں.....؟؟🤔

22/07/2025

يَا رَحْمَةً لِلْعَالَمِينَ يَا مُحَمَّدٌ ﷺ 🫀

💗رسـول اللـه صلـى اللـه عليـه وسلـم💗

Follow 👉

بابوسر سے اتر کر چلاس کی جانب جاتے ہوئے تقریباً 24 کلومیٹر تک سڑک اس نالے کے ساتھ ساتھ ہے اور نالے کی گہرائی 15 سے 18 فٹ...
22/07/2025

بابوسر سے اتر کر چلاس کی جانب جاتے ہوئے تقریباً 24 کلومیٹر تک سڑک اس نالے کے ساتھ ساتھ ہے اور نالے کی گہرائی 15 سے 18 فٹ تک ہے.....!!!
کچی مٹی کے خشک پہاڑ ہیں عموماً شدید گرمی ہوتی ہے بغیر اے سی چلائے سفر ممکن نہیں ہوتا مگر آج ﷲ کا حکم تھا شدید بارش ہوئی اور نالہ تنگ ہونے اور اوپر سے پتھر پانی ساتھ آنے سے نالہ بند ہوتا گیا پانی کی سطح بلند ہوتی گئی اور سڑک پر چلتی گاڑیاں پانی اور پتھروں کی زد میں یا تباہ ہو گئیں یا پھر بہہ گئیں ایک 2 گھنٹوں میں سب ختم ہو گیا........!!!!!

چلاس میں سیلاب کی تباہی! خدارا تفریح کی ضد نہ کریں، جان بچائیں!

گلگت بلتستان سیلاب کی لپیٹ میں! خدارا! گرمیاں اپنے گھر پر گزاریں، اپنی فیملی کو محفوظ رکھیں

یہ مناظر سبق آموز ہیں! تفریح کے چکر میں اپنی جان اور فیملی کو خطرے میں نہ ڈالیں🙏🙏🙏🙏

Follow 👉

Address

Sheikhupura

Telephone

+923004036258

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sheikhupura News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Sheikhupura News:

Share