05/10/2023
شیخوپورہ: تھانہ ہاؤسنگ کالونی کے علاقہ لاہور روڑ چوہدری سٹاپ پر واقع ورثہ تھیٹر سمیت شیخوپورہ کے دیگر تھیٹروں میں اسٹیج ڈراموں کے نام پر فحاشی اور بے حیاٸی عروج پر ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ, ڈی پی او شیحوپورہ اور اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ سے کارواٸی کا مطالبہ
لاہور روڈ چوہدری سٹاپ پر واقعہ ورثہ تھیٹر نے فحاشی اور بے حیائی کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ورثہ تھیٹر مافیا حکومتی احکامات کو ہوا میں اڑانے کے ساتھ ساتھ نئی نسل کو تباہی کی طرف لے جانے لگی سٹیج ڈراموں اور اداکاروں کے نام پر رقص کے دوران فحاشی وعریانی عروج پر, کوٸی پوچھنے والا نہیں, سیاسی شخصیات کی سرپرستی کے باعث پولیس اور انتظامیہ خاموش, روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں روپے کی کرنسی اور پھول اداکاروں پر نچھاور کیے جاتے ہیں رقص کے دوران فاحشہ ڈانس دکھایا جاتا ہے جس کی وجہ سے منچلوں کا جنون دیکھ کر ٹکٹ کے ریٹ چار گناہ بڑھا دیے جاتے ہیں سٹیج شو دیکھنے کے لیے آنے والوں میں زیادہ تر کم عمر کے لڑکے شامل ہیں گلستان تھیٹر میں دورانے ڈرامہ جہاں نہ صرف بغیر کسی روک ٹوک کے فحاشی پر مشتمل جملے ادا کیے جاتے ہیں بلکہ عریاں ڈانس بھی معمول بن چکا ہے, لیکن سٹیج ڈراموں کے نام پر پھیلاٸی جانے والی فحاشی کو روکنے کی بجاٸے پولیس اور انتظامیہ پروٹیکشن دی جا رہی ہے, زراٸع کا کہنا ہے کہ شام کے وقت سٹیج ڈرامہ شروع ہوتے ہی شہر کے نامور بکی اور جواری حسیناں کے نیم عریاں رقص دیکھنے تھیٹر پہنچ جاتے ہیں, بس یہی نہیں بلکہ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ تھیٹر میں ایسے عناصر بھی موجود ہوتے ہیں جنہوں نے ولاٸتی شراب اور کپیاں سمیت اسلحہ سے بھی لیس آوارہ شخص مشکوک حالت میں نظر آتے ہیں ورثہ اور گلستان تھیٹر میں شراب اور نشہ آور چیزوں استعمال کرکے گالی گلوچ اور لڑائی جھگڑا ہونا معمول ہے شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب آئی جی پنجاب ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ اور ڈی پی او شیخوپورہ سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا. رپورٹ کلیم نذیر شیخوپورہ نیوز شیخوپورہ ۔