07/03/2024
Copied
دو جگہوں پہ خواتین کا بہت زیادہ رش دیکھنے کو ملتا ہے
ایک ۔ نادرا ( تاکہ کارڈ اور ب فارم بنوا کر احساس جیسے کسی پروگرام میں شمولیت کا پہلا ہدف مکمل ہو سکے ۔)
دوسرا - بے نظر انکم سپورٹ کے دفتر کے سامنے ( تاکہ اپنے کوائف کا اندراج کرواکر آئندہ مفت کے پیسوں سے ضروریات پوری کی جا سکیں )
جبکہ پڑوسی ملک بھارت کے 'ڈرون سسٹر' پروگروام تحت ٹریننگ مکمل ہونے پر ایک خاتون فصل پر اسپرے کر رہی ہے۔
اس منصوبے کے تحت بھارت میں اب تک قدیم طور طریقوں سے جاری ذراعت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے خواتین سے کام لیا جارہا ہے ، اسی مقصد کے تحت خواتین کو مختلف زرعی امور کی انجام دہی کیلئے ڈرون اڑانا بھی سکھایا جا رہا ہے۔
منصوبے کے ذریعے کسانوں کو لیبر کی مدد میں بچت ، پانی اور وقت کی بچت کے ساتھ بہت سے فوائد بھی حاصل ہوں گے۔
قومیں ترجیحات سے بنتی ہیں ، اور ہماری ترجیحات الگ ہیں
خیر کوئی بات نہیں !!
شیر اک واری فیر آچکا ہے
بھٹو زندہ ہے
ہماری ریڈ لائن قیدی نمبر ۔۔۔ ہے
قوم کے لئے نہ تو پہلے کسی نے سوچا اور نہ ہی اب سوچے گا سبھی باریاں لے رہے ہیں