Social Media Team Hakeem Mahmood Baig

Social Media Team Hakeem Mahmood Baig Social Media Team Hakeem Mahmood Baig Sheikhupura Press CluB

21/09/2025

تھانہ بھکھی کی حدود نواں کوٹ میں پولیس اہلکار ڈاکووں کے ہتھے چڑھ گیا اہلکارسے موٹرسائیکل چھیننے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پرآگئی

20/09/2025
20/09/2025

قیدی نمبر804 کی کال پرشیخوپورہ کے گلی محلوں میں اذانین دینے کاسلسلہ جاری

20/09/2025

شیخوپورہ: ایجوکیشنل کمپلیکس میں سی ای او ایجوکیشن پر تشدد

شیخوپورہ.ضلع بھر کے پرائیویٹ سکولز کا احتجاجی بائیکاٹ

شیخوپورہ.پانچوں تحصیلوں میں پرائیویٹ سکولز مکمل بند

شیخوپورہ.اساتذہ کا مطالبہ: ذمہ داران کو فوری گرفتار کیا جائے

شیخوپورہ.سی ای او ایجوکیشن پر حملے کے خلاف سخت ردعمل

شیخوپورہ.مطالبہ: ملزمان کو عبرتناک سزا دی جائے

*شیخ سفیان علی ڈسٹرکٹ رپورٹر 89 نیوز شیخوپورہ*
*03174500174*

18/09/2025

شیخوپورہ میں تعلیم دینے والےاورتعلیم لینےوالےنوجوان نسل کوکیاپیغام دے رہےہیں اللہ کریم سے دعاہے شیطان مردود کی چالو سے سب کومحفوظ رکھےآمین

16/09/2025

شیخوپورہ.پنجاب پولیس کے شیرجوان جاے وقوعہ پر پڑی لاش سے بھی عبرت حاصل نہ کرسکے وقوعہ پر اہلکاروں کا چارپائی پر لیٹنے کا انداز دیکھ کر کیا مشورہ دینگے اعلی حکام کو

پریس ریلیزلاہور پریس کلب میں صدر ارشد انصاری کی زیرصدارت کرائم رپورٹرز کا ہنگامی اجلاسصحافیوں کے خلاف مقدمات کے اندراج ک...
14/09/2025

پریس ریلیز

لاہور پریس کلب میں صدر ارشد انصاری کی زیرصدارت کرائم رپورٹرز کا ہنگامی اجلاس
صحافیوں کے خلاف مقدمات کے اندراج کے لئے درخواستوں کے خلاف پنجاب اسمبلی کے اجلاس کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان
تمام صحافی تنظیموں کا اجلاس 15 ستمبر بروز سوموار دن 2.00 بجے لاہورپریس کلب میں ہوگا
لاہور پریس کلب میں کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں لاہور کے 6 سینئر کرائم رپورٹرز کے خلاف تھانہ ڈیفنس (سی بلاک) میں پیکا ایکٹ کے تحت درخواستیں دی گئیں جس کی بھرپور الفاظ میں مذمت کی گئی اور اعلان کیا گیا کہ آج لاہور پریس کلب میں صحافی تنظیموں کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوگا جس کے بعد پنجاب اسمبلی کے ہونے والے اجلاس کا بائیکاٹ کیا جائے گا جہاں لاہور پولیس کے خلاف شدید احتجاج کیا جائے گا اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان ہوگا۔ اجلاس میں کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر علی ساہی ، جنرل سیکرٹری مجاہد شیخ ، سینئر نائب صدر حماد اسلم،فنانس سیکرٹری عمر یعقوب ،جوائنٹ سیکرٹری سرفراز خان، اراکین گورننگ باڈی علی چوہدری، فراز نظام اور مرزا رمضان بیگ سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس میں صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری نے کہاکہ لاہور پولیس جتنے چاہے مقدمات درج کرلیں آزادی صحافت اور آزادی اظہار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور اس قسم کی جھوٹی درخواستوں سے ہمیں ڈرایا اور دھمکایا نہیں جاسکتا۔ ارشد انصاری نے کہا کہ 15ستمبر بروز سوموار دوپہر 2 بجے لاہور پریس کلب کے نثار عثمانی ہال میں صحافی تنظیموں کا اجلاس منعقد ہوگا جس میں پریس کلب کی گورننگ باڈی ، پنجاب یونین آف جرنلسٹس ، پنجاب اسمبلی پریس گیلری کمیٹی ،کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن ، فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن ، کیمرہ مین ایسوسی ایشن اور پنجاب یونین آف جرنلسٹس (دستور) شرکت کریں گے۔ اجلاس میں شاہدرہ پولیس کی جانب سے تین صحافیوں کے خلاف درج مقدمے اور ان پر شدید تشدد کا نشانہ بنانے کی بھی پر زور مذمت کی گئی ۔ شاہدرہ کے صحافی آج ہونے والے پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج میں بھی شریک ہوں گے۔

زاہد عابد
جنرل سیکرٹری

Address

Sheikhupura Punjab
Sheikhupura
786000786

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Social Media Team Hakeem Mahmood Baig posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Social Media Team Hakeem Mahmood Baig:

Share