Sheikhupura Page

Sheikhupura Page ہر پل شیخوپورہ کی خبر

عوامی مطالبہ شیخوپورہ شہر سے لاہور تک سپیڈوبس سروس فوری شروع کی جائےآخر کب تک شیخوپورہ کی عوام لوکل ٹرانسپورٹ میں دھکے ک...
10/08/2025

عوامی مطالبہ
شیخوپورہ شہر سے لاہور تک سپیڈوبس سروس فوری شروع کی جائے
آخر کب تک شیخوپورہ کی عوام لوکل ٹرانسپورٹ میں دھکے کھائے گی۔؟

📍 **رسول نگر انڈر پاس: دو سال سے تاخیر کا شکار ایک منصوبہ — عوام کے صبر کا امتحان**رسول نگر انڈر پاس کا منصوبہ، جو عوامی...
06/08/2025

📍 **رسول نگر انڈر پاس: دو سال سے تاخیر کا شکار ایک منصوبہ — عوام کے صبر کا امتحان**

رسول نگر انڈر پاس کا منصوبہ، جو عوامی سہولت اور ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنانے کے لیے شروع کیا گیا تھا، گزشتہ دو سال سے محض فائلوں اور وعدوں میں دفن ہے۔ یہ منصوبہ جو شہریوں کے لیے آسانی اور سہولت کا پیغام ہونا چاہیے تھا، اب عوام کے لیے پریشانی، تکلیف اور بے بسی کی علامت بن چکا ہے۔

سکول جانے والے بچے روزانہ خطرناک سڑکیں عبور کرنے پر مجبور ہیں، جہاں ٹریفک کا شور اور گاڑیوں کی بےہنگم آمدورفت ان کی جانوں کو ہر لمحہ خطرے میں ڈالتی ہے۔ دوسری جانب مریض، جن کے لیے ہر لمحہ قیمتی ہوتا ہے، ایمبولینس میں گھنٹوں ٹریفک میں پھنسے رہتے ہیں۔ کیا یہ وہ ترقی ہے جس کا دعویٰ حکام کرتے ہیں؟

منصوبے کی تاخیر کی وجوہات پر خاموشی، فنڈز کی مبینہ کمی یا بیوروکریسی کی سستی — سب مل کر اس ناکامی کی تصویر پیش کر رہے ہیں۔ ہر آنے والا افسر صرف جائزہ لے کر چلا جاتا ہے، اور عوام صرف انتظار کرتے رہ جاتے ہیں۔

وقت آ گیا ہے کہ ارباب اختیار اپنی ذمہ داری کو سمجھیں۔ رسول نگر انڈر پاس کی فوری تکمیل صرف ایک منصوبہ مکمل کرنے کی بات نہیں، بلکہ یہ انسانی جانوں کی حفاظت، بچوں کے تعلیمی مستقبل، اور شہریوں کے بنیادی حق کا معاملہ ہے۔

عوام اب محض وعدوں سے نہیں، عمل سے مطمئن ہوں

02/08/2025

راولپنڈی
اسلام آباد میں شدید زلزلے
کے جھٹکے

شیخوپورہ کے سیوریج نظام کو تبدیل کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ نے ورلڈ بینکسے چھ ارب منظور کروالیے
31/07/2025

شیخوپورہ کے سیوریج نظام کو تبدیل کرنے
کے لیے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ نے ورلڈ بینک
سے چھ ارب منظور کروالیے

29/07/2025
ضلع شیخوپورہ میں حالیہ مون سون بارشوں اور سیم نالوں کے اوور فلو ہوجانے کے باعث 54 ہزار ایکڑ رقبہ پانی کی لپیٹ میں آجانے ...
28/07/2025

ضلع شیخوپورہ میں حالیہ مون سون بارشوں اور سیم نالوں کے اوور فلو ہوجانے کے باعث 54 ہزار ایکڑ رقبہ پانی کی لپیٹ میں آجانے کے باعث فصلوں اور زمین کو نقصان پہنچا ہے میڈیا بریفنگ میں ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر متاثرہ علاقوں میں سروے کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے جس کے لیے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد عثمان جلیس کی سربراہی میں کمیٹیاں بنا دی گئی ہیں سروے رپورٹ کے بعد متاثرہ علاقوں میں کسانوں کاشتکاروں زمینداروں کے نقصانات کا جائزہ لیکر ان کا ازالہ کیا جائے گا ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کا کہنا تھا کہ تحصیل صفدرآباد خانقاہ ڈوگراں میاں علی ڈوگراں کلر سیداں تحصیل شیخوپورہ میں مانانوالا لاگر روڈ کے علاقے متاثر ہوئے تاہم ان علاقوں میں بروقت اقدامات سے نہ تو انسانی جان کو نقصان پہنچا اور ہی کوئی جانور کی اموات رپورٹ ہوئی ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ علاقوں میں فلڈ ریلیف کیمپ قائم ہیں ضلعی انتظامیہ کے افسران عملہ اور مشینری موجود ہے جو ریلیف سرگرمیوں میں مصروف ہے۔



27/07/2025

قصہ شہر
شیخ طلال
شیخوپورہ کے کچھ سوشل میڈیا پیجز بغیر تحقیق کے پرانی ویڈیوز اور تصاویر شائع کر دیتے ہیں، صرف چند لائکس اور ویوز کی خاطر۔ ایسی غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ نہ صرف عوام کو گمراہ کرتی ہے بلکہ شہر کی ساکھ کو بھی نقصان پہنچاتی ہے۔ میڈیا کی اصل طاقت سچائی اور دیانتداری میں ہے، نہ کہ سنسنی پھیلانے میں۔ ہر خبر سے پہلے تصدیق ضروری ہے۔

شیخوپورہ شہر کے کچھ علاقوں اور کچھ گاؤں کی بجلی دوپہر 2 بجے کی بند ابھی تک بحال نہ ہو سکیواپڈا والے فون اٹھانے سے بھی قا...
26/07/2025

شیخوپورہ شہر کے کچھ علاقوں اور کچھ گاؤں کی
بجلی دوپہر 2 بجے کی بند ابھی تک بحال نہ ہو سکی
واپڈا والے فون اٹھانے سے بھی قاصر

25/07/2025

اہم نوٹ

ینگ ڈیجیٹل میڈیا شیخوپورہ ضلع شیخوپورہ میں ڈیجیٹل میڈیا سے منسلک نوجوانوں کی تنظیم ہے جس کا کسی بھی پریس کلب، سیاسی و مذہبی جماعت سے کوئی تعلق نہ ہے، یہ تنظیم صرف اور صرف ضلع شیخوپورہ میں موجود ڈیجیٹل میڈیا سے منسلک صحافیوں کی فلاح و بہبود اور عوامی مسائل کی آواز اعلی حکام تک پہنچانے کے لیے خدمات سر انجام دے رہی ہے۔

ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ کی ساری توجہ صرف سیاسی پروٹوکولز کی طرف ہوتی ہے موصوف نے شیخوپورہ کو کارکردگی میں 3...
23/07/2025

ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ کی ساری توجہ صرف سیاسی پروٹوکولز کی طرف ہوتی ہے موصوف نے شیخوپورہ کو کارکردگی میں 30 سال پیچھے جا پھینکا ہے، وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کو فی الفور تبدیل کرتے ہوئے شیخوپورہ کی عوام کے حال پر ترس
کھائیں۔

17/07/2025

قصہ شہر
شیخ طلال
آنکھوں دیکھا حال جنڈیالہ روڈ، شیخوپورہ

آج ایک بار پھر جنڈیالہ روڈ پر پیرا فورس کے چار نوجوان موٹر سائیکل پر گشت کرتے نظر آئے۔
یہ منظر کوئی نیا نہیں، کل بھی یہی چکر لگا، اور باقاعدہ اعلان بھی کیا گیا۔

لیکن مسئلہ جوں کا توں ہے۔

جیسے ہی پیرا فورس آتی ہے، دکاندار اور ریڑھی والے سامان اٹھا کر اندر رکھ لیتے ہیں،
اور فورس کے جاتے ہی پھر سب کچھ باہر آ جاتا ہے۔

ایسا لگتا ہے جیسے صرف “وارننگ” دی جا رہی ہے۔
جبکہ کوئی مستقل طریقہ کار یا حل نظر نہیں آتا۔

ضرورت اس بات کی ہے کہ صرف وقتی کاروائیوں کے بجائے کوئی مؤثر اور دیرپا لائحہ عمل اپنایا جائے،
تاکہ روڈ مستقل صاف اور منظم رہے، نہ کہ صرف فورس کی موجودگی تک۔

05/06/2025

حج 2025 لائیو: عازمین حج کا منیٰ میں قیام | Hajj 2025 Live

Makkah Live HD | Mecca Live | Makkah Live Today Now 🕋

Address

Sheikhupura

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sheikhupura Page posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share