Sheikhupura ki Public

Sheikhupura ki Public رہیں شیخوپورہ سے باخبر yukuil

24/08/2026

شیخوپورہ 7 ماہ میں کمسن بچوں، بچیوں اور خواتین سے زیادتی کے 296 مقدمات رپورٹ، پولیس ذرائع جنسی جرائم کے بڑھتے واقعات، ڈی پی او اور ڈی ایس پیز کی کارکردگی پر سوالیہ نشان
محسن شاد ۔ نمائندہ پبلک نیوز شیخوپورہ

شیخوپورہ: مرکزی انجمن تاجران موبائل مارکیٹ ایسوسی ایشن شیخوپورہ کے چیئرمین رضوان خان وردگ تاجروں کے مسائل کے حل اور انہی...
08/08/2026

شیخوپورہ: مرکزی انجمن تاجران موبائل مارکیٹ ایسوسی ایشن شیخوپورہ کے چیئرمین رضوان خان وردگ تاجروں کے مسائل کے حل اور انہیں ہر ممکن سہولیات و رہنمائی کی فراہمی کے لیے ہمہ وقت موبائل مارکیٹ میں موجود رہتے ہیں۔ وہ نہ صرف تاجروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر سنتے ہیں بلکہ ان کے حل کے لیے متعلقہ ذمہ داران سے رابطہ کرکے عملی اقدامات بھی یقینی بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔

رضوان خان وردگ کی جانب سے موبائل مارکیٹ میں تاجروں کے ساتھ مسلسل رابطہ اور ان کی رہنمائی کو تاجر برادری کی جانب سے بھی سراہا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مرکزی انجمن تاجران موبائل مارکیٹ ایسوسی ایشن کا بنیادی مقصد تاجروں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنا، ان کے مسائل کو اجاگر کرنا اور ان کے جائز حقوق کے تحفظ کے لیے مؤثر کردار ادا کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موبائل مارکیٹ سے وابستہ ہر تاجر ہمارے لیے قابلِ احترام ہے اور کسی بھی تاجر کو اپنے مسائل کے حل کے لیے مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ تاجر برادری کو درپیش مسائل، کاروباری معاملات اور مارکیٹ سے متعلق امور میں ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مارکیٹ میں بہتر ماحول، تاجروں کے باہمی اتحاد اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے تمام عہدیداران اور ممبران مل کر اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

تاجر برادری نے چیئرمین رضوان خان وردگ کی مسلسل موجودگی، تاجروں سے براہِ راست رابطے اور مسائل کے حل کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے عہدیداران ہی حقیقی معنوں میں تاجر برادری کے اعتماد پر پورا اترتے ہیں۔ تاجروں نے اس امید کا اظہار کیا کہ مرکزی انجمن تاجران موبائل مارکیٹ ایسوسی ایشن کی قیادت آئندہ بھی تاجروں کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کے حل کے لیے اپنا مؤثر کردار جاری رکھے گی۔

08/08/2026

پلوچستان میں ٹرانسجینڈر کا نام ہی بدل دیا گیا

21/07/2026

شیخوپورہ: نواں کوٹ بااثر ملزمان کا سر بازار میاں بیوی مبینہ پر تشدد، بھکھی پولیس ملزمان کو تحفظ فراہم کرنے لگی،
شیخوپورہ: درجن سے زائد ملزمان نے میاں بیوی کو گھر سے نکال کر تشدد کا نشانہ بنایا،
شیخوپورہ: تشدد کے باعث شہزاد اور اس کی بیوی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا،
شیخوپورہ: ملزمان کے تشدد کی سی سی ٹی وی فوٹیج پبلک نیوز کو موصول ہو گئی،
شیخوپورہ: مضروب فیملی کی جانب سے تحریری درخواست کے باوجود پرچہ درج نا ہوسکا،
شیخوپورہ: ملزمان اور تشدد کا نشانہ بننے والی فیملی کی خواتین میں معمولی تلخ کلامی ہوئی تھی،
شیخوپورہ: تلخ کلامی کے بعد بااثر ملزمان نے فیملی کو بازار میں تشدد کا نشانہ بنایا،

17/07/2026

ملزمان اتنے بااثر ہیں کے ابھی تک پرچہ نہیں ہوسکا۔
تحریری درخواست دینے کے باوجود بھی اس مبینہ غنڈا گردی کے خلاف کاروائی نا کرنا پولیس کو اسے بارے کیا کہیں گے شہری
Regional Police Office Sheikhupura SHEIKHUPURA POLICE

10/07/2026

شیخوپورہ بااثر چوہدریوں کا بیس سے زائد افراد کے ہمراہ بزرگ شہری پر ڈنڈوں سوٹوں سے تشدد
تھانہ بھکھی کے علاقہ نواں کوٹ میں ان افراد نے بزرگ شہری غلام رسول کو اس وقت تشدد کا نشانہ بنایا جب شہری نے بااثر چوہدریوں کو اپنی ملکیتی زمین پر مبینہ طور پر قبضہ کرنے سے منع کیا تحریری درخواست دینے کے باوجود بھی بھکھی پولیس ابھی تک ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی نا کرسکی الٹا شہری کو ہی مبینہ طور پر تھانے سے دھکے دے کر نکال دیا گیا

Regional Police Office Sheikhupura
SHEIKHUPURA POLICE

کیا قانون صرف غریب کے لیے ہے وہ چالان بھی کروائے اور گالیاں بھی کھائے  ڈی سی افس کے ملازم کا پروٹوکول دیکھ لیں اپ نہ کوئ...
21/06/2026

کیا قانون صرف غریب کے لیے ہے وہ چالان بھی کروائے اور گالیاں بھی کھائے ڈی سی افس کے ملازم کا پروٹوکول دیکھ لیں اپ نہ کوئی ہیلمٹ نہ کوئی نمبر پلیٹ اور پھر بھی دھڑلے سے شہر میں چلا رہا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں قانون صرف غریب کے لیے ہے؟

مرکزی پریس کلب بھکھی کے عہدیدارانچیئرمین: ملک احسان زین وٹوسینئر وائس چیئرمین: ڈاکٹر عمران مجددیوائس چیئرمین: نعمان یٰسی...
31/05/2026

مرکزی پریس کلب بھکھی کے عہدیداران
چیئرمین: ملک احسان زین وٹو
سینئر وائس چیئرمین: ڈاکٹر عمران مجددی
وائس چیئرمین: نعمان یٰسین مغل
صدر: شہباز شوریا
سینئر نائب صدر: غلام دستگیر
نائب صدر: چوہدری قیصر گجر
جنرل سیکرٹری: ڈاکٹر ذوہیب سلیم
جوائنٹ سیکرٹری: تنویر حسین واہلہ
سیکرٹری فنانس: محمد زمان وریا
سیکرٹری اطلاعات: ملک علی حیدر

مرکزی پریس کلب بھکھی شیخوپورہ کے تمام نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ وہ صحافی برادری کی فلاح، صحافتی اقدار کے فروغ اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ اللہ تعالیٰ انہیں اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھانے کی توفیق عطا فرمائے۔

16/05/2026

بااثر چوہدری کے بھٹے پر ملزمان کا مزدور پر وحشیانہ تشدد

شیخوپورہ تھانہ بھکھی چوکی جیون پورہ کے علاقہ قادر آباد میں بااثر چوہدری کے بھٹے پر ملزمان کا مزدور پر وحشیانہ تشدد
مزدور کی ٹانگ توڑ دی گئی 16 دن گزرنے کے باوجود تھانہ بھکھی پولیس مقدمہ کا اندراج نا کر سکی غریب مزدور کی ڈی پی او شیخوپورہ سے فوری نوٹس لینے کی اپیل
بااثر چوہدری میرا پرچہ نہیں ہونے دے رہا الٹا مجھ درخواست واپس لینے کے لیے دھمکیاں لگا رہا ہے بااثر بھٹہ مالک کی جانب سے مزدور کو جھوٹے مقدمہ میں بھنسانے کی بھی دھمکیاں ۔
SHEIKHUPURA POLICE Regional Police Office Sheikhupura Govt of Punjab

شیخوپورہ کی پبلک کا مطالبہ۔
15/05/2026

شیخوپورہ کی پبلک کا مطالبہ۔

Address

Street No 6
Sheikhupura
5848

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sheikhupura ki Public posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share