30/01/2025
شیخوپورہ خانپور میں درندگی کی لرزہ خیز واردات
درندہ صفت انسان نے نوجوان کی شہہ رگ کاٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔والدین اپنے اکلوتے بیٹے کی خوف ناک موت دیکھ کر سکتے میں چلے گئے
خانپور/شیخو پورہ(صابر علی انصاری سے) پولیس رپورٹ کی تفصیلات کے مطابق مقتول فیضان علی جوکہ محلہ عباس پارک کارہائشی تھا۔مورخہ28 جنوری 2025 سہہ پہر چار بجے مقتول فیضان علی کو اس کے دوست وحید ولد لیاقت سکنہ کلہ ورکاں نے کال کر کے ملنے کے لیے بلایا جس پرمقتول فیضان علی ملزم وحید ولد لیاقت ملنے کیلیے چلا گیا۔رات تقریباً 8:45 بجے مقتول اپنے گھر کے دروازے میں زخمی حالت میں آکر گر پڑا.مقتول کی والدہ اور مقتول کے کزن نے زخمی حالت میں مقتول فیضان علی کو پکڑاجوکہ خون میں لت پت تھا اور مقتول کی شہہ رگ کٹی ہوئی تھی.مقتول نے بتایاکہ وحید ولد لیاقت سکنہ کلہ ورکاں نے مقتول کی شہہ رگ کاٹ دی ہے جبکہ 3 کس نامعلوم نے اس کے ہاتھ پاؤں پکڑے ہوۓ تھے۔مقتول کے والد نے طبی امداد کے لیے ریسکیو 1122 کو کال کی اور زخمی فیضان علی کو DHQ ہسپتال شیخوپورہ لے گئے جہاں فیضان علی زخمی حالت میں دم توڑ گیا۔مقتول کے والد فیاض علی کا کہنا ہے کہ میرے اکلوتے بیٹے اور چاربہنوں کے اکلوتے بھائی کو نا حق اغواء کے بعد قتل کرکے ظلم کی انتہا کی ہے۔مقتول کے والد فیاض علی نے وزیر اعلی پنجاب،آئی جی پنجاب اور حکام بالا سے درخواست کی ہے اور کہا ہے کہ اس واقعہ کا فوری نوٹس لیا جائے اور ملزم وحید ولد لیاقت اور اسکے ساتھیوں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جاۓ اور ملزمان کو سخت سے سخت اور عبرت ناک سزا دی جاۓ اور ہمیں انصاف فراہم کیا جاۓ۔مقتول کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔