Sabir Ali

Sabir Ali Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Sabir Ali, Media/News Company, .

شیخوپورہ خانپور میں درندگی کی لرزہ خیز وارداتدرندہ صفت انسان نے نوجوان کی شہہ رگ کاٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔والدین اپنے...
30/01/2025

شیخوپورہ خانپور میں درندگی کی لرزہ خیز واردات
درندہ صفت انسان نے نوجوان کی شہہ رگ کاٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔والدین اپنے اکلوتے بیٹے کی خوف ناک موت دیکھ کر سکتے میں چلے گئے
خانپور/شیخو پورہ(صابر علی انصاری سے) پولیس رپورٹ کی تفصیلات کے مطابق مقتول فیضان علی جوکہ محلہ عباس پارک کارہائشی تھا۔مورخہ28 جنوری 2025 سہہ پہر چار بجے مقتول فیضان علی کو اس کے دوست وحید ولد لیاقت سکنہ کلہ ورکاں نے کال کر کے ملنے کے لیے بلایا جس پرمقتول فیضان علی ملزم وحید ولد لیاقت ملنے کیلیے چلا گیا۔رات تقریباً 8:45 بجے مقتول اپنے گھر کے دروازے میں زخمی حالت میں آکر گر پڑا.مقتول کی والدہ اور مقتول کے کزن نے زخمی حالت میں مقتول فیضان علی کو پکڑاجوکہ خون میں لت پت تھا اور مقتول کی شہہ رگ کٹی ہوئی تھی.مقتول نے بتایاکہ وحید ولد لیاقت سکنہ کلہ ورکاں نے مقتول کی شہہ رگ کاٹ دی ہے جبکہ 3 کس نامعلوم نے اس کے ہاتھ پاؤں پکڑے ہوۓ تھے۔مقتول کے والد نے طبی امداد کے لیے ریسکیو 1122 کو کال کی اور زخمی فیضان علی کو DHQ ہسپتال شیخوپورہ لے گئے جہاں فیضان علی زخمی حالت میں دم توڑ گیا۔مقتول کے والد فیاض علی کا کہنا ہے کہ میرے اکلوتے بیٹے اور چاربہنوں کے اکلوتے بھائی کو نا حق اغواء کے بعد قتل کرکے ظلم کی انتہا کی ہے۔مقتول کے والد فیاض علی نے وزیر اعلی پنجاب،آئی جی پنجاب اور حکام بالا سے درخواست کی ہے اور کہا ہے کہ اس واقعہ کا فوری نوٹس لیا جائے اور ملزم وحید ولد لیاقت اور اسکے ساتھیوں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جاۓ اور ملزمان کو سخت سے سخت اور عبرت ناک سزا دی جاۓ اور ہمیں انصاف فراہم کیا جاۓ۔مقتول کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

شیخو پورہ(صابر علی انصاری سے) شہر میں صفائی کا فقدان ،گندگی کے ڈھیروں نے علاقہ مکینوں سمیت راہگیروں کی زندگی اجیرن بنا ڈ...
28/01/2025

شیخو پورہ(صابر علی انصاری سے) شہر میں صفائی کا فقدان ،گندگی کے ڈھیروں نے علاقہ مکینوں سمیت راہگیروں کی زندگی اجیرن بنا ڈالی
شہر میں صفائی کا فقدان ،گندگی کے ڈھیروں نے علاقہ مکینوں سمیت راہگیروں کی زندگی اجیرن بنا ڈالی،گندگی سے اٹھنے والی تعفن سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ،شہریوں و علاقہ مکینوں کو مشکلات کا سامنا ،صوبائی وزیر بلدیات سمیت کمشنر و بالاحکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تفصیلات کے مطابق بلدیہ شیخو پورہ میں ناقص انتظامات کے باعث جگہ جگہ گندگی کے پڑے ڈھیروں نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے شہر کے تجارتی و کاروباری مرکزکے بعد شہر کی مصروف ترین شاہراؤں پر جمع گندگی کے ڈھیروں سے اٹھنے والی تعفن کی وجہ وبائی امراض و بیماریاں پھیلنے کا خدشہ بھی حد سے بڑھ گیا ہے علاقہ مکینوں سمیت وہاں سے گزرنے والے شہریوں کو بھی شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ شکایات کے باوجود انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے شہر میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے کوئی اقدام نہیں کئے جارہے ہیں شہریوں ،سماجی حلقوں سمیت متاثرہ علاقوں کے مکینوں نے صوبائی وزیر بلدیات ،کمشنر ، سمیت دیگر بالا حکام سے نوٹس لیکر شہریوں کو بنیادی و بلدیاتی سہولیات فراہمی کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔

ماچھیکے/شیخوپورہ(صابر علی انصاری سے) مرکز اسلام ادارہ فیضان مصطفی بوہلیانوالہ روڈ اکرم ٹاؤن ماچھیکے شیخو پورہ میں ایک رو...
28/01/2025

ماچھیکے/شیخوپورہ(صابر علی انصاری سے) مرکز اسلام ادارہ فیضان مصطفی بوہلیانوالہ روڈ اکرم ٹاؤن ماچھیکے شیخو پورہ میں ایک روزہ روحانی اجتماع جلسہ دستار فضیلت بروز اتوار 09 فروری 2025صبح 9 بجے تا 12 بجے سہہ پہر منعقد ہو رہا ہے جس میں ادارہ میں تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کی دستار بندی کی جاۓ گی جس میں 12 بچوں کو آٹھویں جماعت کے سر ٹیفیکیٹ دیے جائیں گے اور 10 بچوں کو ناظرہ کی تعلیم حاصل کرنے پر دستار بندی کی جائے گی۔ہر سال گی طرح اس سال بھی ادارہ سے حفظ قرآن کرنے والے 19بچوں کی دستار بندی کی جاۓ گی جن میں جوادالحسن شاہ ولد شفاقت شاہ،سید علی ارمان شاہ ولد سید شکیل شاہ،حافظ محمد عبدالمصطفی بن مفتی انوارالمصطفی،حافظ محمد صدام ولد محمد حنیف،حافظ محمد عبداللہ ولد محمد طاہر, حافظ محمد فرحان ولد محمد شبیر،حافظ محمد عبداللہ ولد محمد اعظم،حافظ محمد ارباز ولد محمد شہباز،حافظ محمد حسنین ولد محمد حماد،حافظ محمد صارم ولد محمد جاوید،حافظ محمد عتیق ولد محمد مشتاق،حافظ محمد جاوید ولد محمد کامران،حافظ محمد احمد ولد محمد نواز،حافظ محمد حرمین ولد محمد افتخار،حافظ محمد سمیع ولد محمد الیاس،حافظ محمد نبیل ولد محمد ندیم,حافظ محمد اویس ولد محمد عارف،محمد عدنان ولد محمد امداد شامل ہیں۔اس روحانی اجتماع میں خصوصی خطاب حضرت علامہ مولانا پیر مقصود رضا قادری فرمائیں گے۔مزید ادارہ ہذا میں میٹرک ،ایف اے ، ایم اے تک دینی اور دنیاوی تعلیم دی جاتی ہے اور بچوں کی ذہنی،روحانی اور جسمانی نشونما کی جاتی ہے۔

شیخوپورہ (صابر علی انصاری سے ) تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ شہر میں مختلف شاہراہوں پر شہریوں کی سہولت کے لیے "پینک بٹن" لگا...
26/01/2025

شیخوپورہ (صابر علی انصاری سے ) تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ شہر میں مختلف شاہراہوں پر شہریوں کی سہولت کے لیے "پینک بٹن" لگا دئیے گئے ہیں جہاں سے شہری استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں پنک بٹن سے داد رسی کیلیے شہری پولیس سے فوری رابطہ کرسکتے ہیں۔

کالوکے/شیخوپورہ (صابر علی انصاری سے)ملک محمد اشرف اعوان سابق ایکسائز انسپکٹر ہارٹ اٹیک ہونے کی وجہ سے وفات پاگئے۔تفصیلات...
26/01/2025

کالوکے/شیخوپورہ (صابر علی انصاری سے)ملک محمد اشرف اعوان سابق ایکسائز انسپکٹر ہارٹ اٹیک ہونے کی وجہ سے وفات پاگئے۔تفصیلات کے مطابق مرحوم دل کی تکلیف کے باعث ڈاکٹر کو چیک اپ کروانے کے بعد اپنے گھرموٹر سائیکل پر اپنے بیٹے کے ہمراہ کالوکے واپس آرہے تھے کہ دوبارہ دل کی تکلیف ہوئی۔فوراً ڈاکٹر سے رجوع کرنے پر ڈاکٹر نے بتایا کے محمد اشرف اعوان کی وفات ہو چکی ہے۔مرحوم کی نمازِ جنازہ ان کے آبائی قبرستان کالوکے میں ادا کر دی گئی۔نماز جنازہ میں کالوکے اور قرب و جوارسے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی اور سوگواران سے دلی دکھ کا اظہار کیا۔مرحوم کو کالوکے بُوہڑ والے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے کل خوانی بروز پیر 27جنوری کو مقامی جامع مسجد بڑے مینار والی میں ہوگی۔

شیخو پورہ(صابر علی انصاری سے) شیخو پورہ سمارٹ سٹی پراجیکٹ جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے جرائم کی روک تھام اور شہ...
24/01/2025

شیخو پورہ(صابر علی انصاری سے) شیخو پورہ سمارٹ سٹی پراجیکٹ جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے جرائم کی روک تھام اور شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے مدد گار ثابت ہو رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر ایک راہ گیرکی جانب سے اطلاع دی گئی کہ ایک شخص شہری سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گیا ہے۔اطلاع چینے والے شخص نے بتایا کہ لڑکا کسی کو چھوڑنے شرقپور ایک شادی پر گیا ہوا تھا جہاں پر اس کی موٹر سائیکل چھین لی گئی۔کال موصول ہونے کے بعد سیف سٹی آفیسر ن متعلقہ پولیس کو موقع پر روانہ کیا اور شیخوپورہ میں نصب جدید کیمروں کے ذریعے فوری طور پر چیکنگ کا عمل شروع کردیا جبکہ اسی دوران ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر ایک کال موصول ہوئی جس پر کالر نے بتایا کہ ہسپتال کے باہر کئی گھنٹے سے ایک لاوارث موٹر سائیکل کھڑی ہے۔شیخوپورہ سیف سٹی وہیکل ٹریکنگ سنٹر نے جب ڈیٹا کو کراس تصدیق کیا تو پتا چلا کہ یہ وہی موٹر سائیکل تھی جس کی گمشدگی کی رپورٹ پہلے سے ہی درج تھی۔سمارٹ سٹی شیخوپورہ نے متعلقہ پو لیس کو تفصیلات فراہم کی اور پولیس نے تصدیق کے بعدموٹر سائیکل اصل مالک کے حوالے کردی۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ سمارٹ سٹی پراجیکٹ کا مقصد شہریوں کو جدید ٹیکنالوجی مدد سے محفوظ بنانا ہے تاکہ ہر شخص بے خوف اور پُر امن ماحول میں اپنی زندگی گزار سکیں۔پولیس حکام نے مزید بتایا کہ شہری کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ہیلپ لائن 15 پرفوری کال کریں تاکہ جرائم کی روک تھام میں شہریوں کی بر وقت داد رسی ہو سکے۔

16/01/2025
13 رَجَبُ المُرَجَّب مَولائے کائنات، مَولٰی مُشکل کُشا، شیرِ خُدا، اِمامُ الَاولِیاء، بابُ العِلم، خَیبر شِکَن، دامادِ ر...
14/01/2025

13 رَجَبُ المُرَجَّب مَولائے کائنات، مَولٰی مُشکل کُشا، شیرِ خُدا، اِمامُ الَاولِیاء، بابُ العِلم، خَیبر شِکَن، دامادِ رسوُلﷺ، شوہرِ بَتُول، خَلِیفَةُ المُسلِمِین،اَمِیرالمومنين سَیِّدُنا امام علِی بِن ابِیطالِب کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجہَهُ الکَرِیم کی مُقدس ومُتَبَرِّک جشن ظہور بُہت بُہت بُہت مُــبــارک ہـــو❣️

خبروں اور اشتہارات کے لیے رابطہ کریں۔03438400184
14/01/2025

خبروں اور اشتہارات کے لیے رابطہ کریں۔03438400184

گزشتہ روز مظہر اینڈ سعادت ایمپاورمنٹ فاؤنڈیشن کی جانب سے دربار پیرسید مظہر شاہ بخاری چشتی نظامی کالوکے پر ماہانہ گیارہوی...
13/01/2025

گزشتہ روز مظہر اینڈ سعادت ایمپاورمنٹ فاؤنڈیشن کی جانب سے دربار پیرسید مظہر شاہ بخاری چشتی نظامی کالوکے پر ماہانہ گیارہویں شریف کے موقع پر اٹھارہ سال تک دو کیٹیگری ،بارہ سال تک اور بارہ سے اٹھارہ سال،تک بچوں کے درمیان دوڑ کے مقابلہ جات 800میٹر اور1000 میٹر منعقد ہوۓ جس میں بچوں اور بڑے اٹھارہ سال تک نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔800 میٹر دوڑ میں پہلی پوزیشن ذوالقرنین علی،دوسری پوزیشن سیف اللہ اور تیسری پوزیشن محمد عبداللہ نے حاصل کی۔1000 میٹر دوڑ کے مقابہ میں پہلی پوزیشن علی حمزہ،دوسری پوزیشن مہر علی اور تیسری پوزیشن علی حمزہ نے حاصل کی۔مقابلہ جات کی نگرانی سید عمر بخاری،سید علی نوروز بخاری اور سید شاہ میر نے کی
تقریب تقسیم انعامات کی صدارت صاحبزادہ سید اسد پیر گدی نشین دربار پیر سید مظہر شاہ نے کی اور مہمان خصوصی محمد شہزاد پرنسپل بیسٹ وے ماڈل سکول کالوکے،عامر شہزاد اعوان ایڈوکیٹ و انٹر نیشنل اتھلیٹس اور اہل علاقہ کالوکے تھے.پہلی تین پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں میں چار ہزار،تین ہزار اور دوہزار بالترتیب نقد انعام دیا گیا اور دوڑ میں حصہ لنے والے تمام بچوں کو بھی نقد کیش سے حوصلہ افزائی کی گئی۔مہمان خصوصی نے کہا مظہر اینڈ سادات ایمپاورمنٹ فاؤنڈیشن کی جانب سے نوجوان نسل کے لیے جو احسن قدم اٹھایا گیا ہے اس سے پورہ علاقہ مستفید ہوگا۔سید اسد پیر بخاری سجادہ نشین دربار مظہر شاہ نے کہا کہ ہر ماہ ایسے مقابلہ جات منعقد ہوتے رہیں گے جس سے نوجوان نسل کی جسمانی اور ذہنی نشو نما ہوتی رہے۔اس کے علاوہ گاؤں کے غریب اور نادار بچے اور بچیوں کے لیے مظہر اینڈ سعادت ایمپاورمنٹ فاؤنڈیشن کی جانب سے وظائف بھی جاری کیے جائیں گے تاکہ بچے اور بچیاں پڑھ لکھ کر ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی میں حصہ لے سکیں۔

Share plz
17/12/2024

Share plz

Running competitions organized by Syed Pir Mazhar Shah Foundation | We...

شیخو پورہ(صابر علی انصاری سے)گزشتہ روز سید پیر مظہر شاہ فاونڈیشن کے زیر اہتمام ماہانہ گیارھویں شریف کے موقع پر گاؤں کالو...
16/12/2024

شیخو پورہ(صابر علی انصاری سے)گزشتہ روز سید پیر مظہر شاہ فاونڈیشن کے زیر اہتمام ماہانہ گیارھویں شریف کے موقع پر گاؤں کالوکے ضلع شیخو پورہ میں دوڑ کے مقابلہ جات کا انعقاد ہوا جس میں 12 سال اور 20سال تک دو کیٹیگری میں لڑکوں کا مقابلہ ہوا۔پہلے دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے والے اتھلیٹس کو نقد انعامات دیۓ گئے۔گدی نشین دربار پیر مظہر شاہ صاحبزادہ سید اسد قیوم بخاری کا کہنا تھا کہ کھیلوں کے مقابلہ جات کا مقصد نوجوانوں میں کھیلوں کے شعور کو بیدار کرنا اور صحت مند معاشرے کو پروان چڑھانا ہے تاکہ نوجوان ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا بہترین کردار ادا کرسکیں۔تقریب انعامات میں مہمان خصوصی انٹر نیشنل اتھلیٹس عامر شہزاد اعوان ایڈوکیٹ نے خصوصی شرکت کی اور صاحبزادہ پیر سید اسد قیوم بخاری کی نوجونوں کے لیے اس کاوش کو سراہا۔دوڑ کے مقابلہ جات ہر ماہ دربار پیر سید مظہر مظہرالحق چشتی نظامی پر ماہانہ گیارھویں شریف کے ختم پاک پر منعقد کیے جائیں گے۔مقابلہ جات میں گاؤں کالوکے ضلع شیخو پورہ سے 20سال تک نوجوان حصہ لے سکتے ہیں۔

Address


Telephone

+923438400184

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sabir Ali posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Sabir Ali:

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share