12/09/2026
پریس ریلیز
سینئر پاسٹر انور فضل کی کرسچن صحافیوں سے خصوصی ملاقات، خدمات کو خراجِ تحسین؛ Love Jesus AI ایپ متعارف
لاہور: آئیزک ٹی وی کے چیئرمین اور سینئر پاسٹر انور فضل نے کرسچن صحافیوں اور میڈیا نمائندگان کے اعزاز میں خصوصی Meet the Press نشست کا اہتمام کیا، جس میں مختلف مسیحی میڈیا اداروں سے وابستہ صحافیوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر سینئر پاسٹر انور فضل نے کرسچن صحافیوں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ مشکل حالات میں مظلوم اور بے آواز افراد کی آواز بننا، ان کے مسائل اجاگر کرنا اور ضرورت مندوں تک مدد پہنچانے میں کردار ادا کرنا قابلِ احترام خدمت ہے۔
انہوں نے کہا کہ کرسچن صحافی اپنی جانوں کی پروا کیے بغیر معاشرے کے کمزور اور مظلوم طبقات کے مسائل اجاگر کر رہے ہیں۔ انہوں نے صحافیوں کو یقین دلایا کہ مسیحی برادری کے مسائل اور مظلوموں کی آواز بلند کرنے والے صحافیوں کے ساتھ تعاون اور حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
Love Jesus AI ایپ کا تعارف
ملاقات کے دوران سینئر پاسٹر انور فضل نے Love Jesus AI ایپ بھی کرسچن صحافیوں اور میڈیا نمائندگان سے متعارف کرائی۔
انہوں نے بتایا کہ اس ایپ کا مقصد یسوع مسیح کی محبت، بائبل کی تعلیمات اور مسیحی پیغام کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا ہے۔
صحافیوں کو ایپ کے مختلف فیچرز، فنکشنز اور استعمال کے طریقۂ کار کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ بتایا گیا کہ یہ ایک AI-based پلیٹ فارم ہے جو بائبل کے مطالعے، مسیحی تعلیمات کو سمجھنے اور مختلف سوالات کے جوابات حاصل کرنے میں معاونت فراہم کرتا ہے۔
کرسچن صحافیوں نے Love Jesus AI کو جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک خوش آئند قدم قرار دیتے ہوئے اس اقدام کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی اور میڈیا کے مؤثر استعمال سے بائبل کی تعلیمات، یسوع مسیح کی محبت اور مثبت مسیحی پیغام نئی نسل اور دنیا بھر کے لوگوں تک پہنچانے میں مدد مل سکتی ہے۔
ملاقات کے اختتام پر سینئر پاسٹر انور فضل نے تمام کرسچن صحافیوں کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔