13/08/2026
ممبر پنجاب اسمبلی سردار سرفراز ڈوگر صاحب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا
کہ 14 اگست ہماری قومی تاریخ کا وہ عظیم دن ہے جب ہمارے بزرگوں کی لازوال جدوجہد اور قربانیوں کے نتیجے میں پاکستان دنیا کے نقشے پر ایک آزاد مملکت کے طور پر ابھرا۔ یہ دن ہمیں اپنے شہداء اور بزرگوں کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے نئے عزم کے ساتھ آگے بڑھنے کا درس دیتا ہے۔
آج ہمیں سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر پاکستان اور پنجاب کے وسیع تر مفاد کو ترجیح دینا ہوگی۔ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی، نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع، تعلیم، صحت اور امن و امان کا بہتر نظام ہماری اولین ترجیحات ہونی چاہئیں۔
ہمیں اس انمول آزادی کی قدر کرنی ہے اور اپنی آنے والی نسلوں کو ایک مضبوط، خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان دینا ہے۔ آزادی کا تقاضا ہے کہ ہم آئین، قانون، جمہوریت اور عوامی حقوق کا احترام کریں اور اپنے اپنے شعبے میں ایمانداری اور ذمہ داری کے ساتھ اپنا کردار ادا کریں۔
یومِ آزادی کے موقع پر میں پوری قوم، بالخصوص اہلِ پنجاب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اس عزم کا اظہار کرتا ہوں کہ پاکستان کی ترقی، استحکام اور عوام کی خوشحالی کے لیے ہر ممکن کردار ادا کیا جائے گا۔
پاکستان زندہ باد، پاکستان پائندہ باد! 🇵🇰Ashar Azeem YazdaniMubashir ButtFix Digital Mustafa Khan𝗙𝗮𝗿𝗼𝗼𝗾 𝗔𝗻𝘄𝗮𝗿 𝗢𝗳𝗳𝗶𝗰𝗶𝗮𝗹-Rana Muhammad UsmanAzeemahmad YazdaniNazar Hussain SayyalUsman ButtMr Amjad Nazir Butt