Pride of sheikhupura

Pride of sheikhupura Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Pride of sheikhupura, News & Media Website, Shekhupura.

30/11/2023
شیخوپورہ:  تھانہ بھکھی کے علاقہ چوکی جیون پورہ میں سرعام منشیات فروشی کے بعد ڈاکو راج  بھی قاٸمجیون پورہ چوکی میں نٸے تع...
30/11/2023

شیخوپورہ: تھانہ بھکھی کے علاقہ چوکی جیون پورہ میں سرعام منشیات فروشی کے بعد ڈاکو راج بھی قاٸم
جیون پورہ چوکی میں نٸے تعینات ہونے والے سب انسپکٹر ملک اصغر کے تعینات ہوتے ہی وارداتوں میں کافی حد تک اضافہ, ایک ہی جگہ بار بار تعیناتی پر ڈی پی او شیخوپورہ زاہد نواز مروت سے انچارج چوکی جیون پورہ ملک اصغر کی تبدیلی کا مطالبہ
چوکی انچارج جیون پورہ سب انسپکٹر ملک اصغر وارداتیں کنٹرول کرنے میں بُری طرح ناکام
تھانہ بھکھی کے علاقہ چوکی جیونپورہ میں نامعلوم چور عبادت علی کی کار نمبری 3275 ڈبلیو گھر کے باہر سے لے کر فرار, جبکہ دوسری طرف چوکی جیون پورہ میں منشیات فروشوں سے سرعام منتھلیاں اکٹھی کی جا رہی ہیں, آٸی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور, آر پی او شیخوپورہ بابر سرفراز الپا اور ڈی پی او شیخوپورہ زاہد نواز مروت سے چوکی انچارج ملک اصغر کی فوری تبدیلی کا مطالبہ

شیخوپورہ: ( ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ زاہد نواز مروت نے کہا ہیکہ کم وسائل اور نفری کی کمی  اور آئیڈیل حالات  نہ ہونے...
28/11/2023

شیخوپورہ: ( ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ زاہد نواز مروت نے کہا ہیکہ کم وسائل اور نفری کی کمی اور آئیڈیل حالات نہ ہونے کے باوجود شیخوپورہ پولیس نے جرائم کی بیخ کنی کے لیے جو اقدامات کیے ہیں وہ قابل ستائش ہیں۔ڈکیتی معہ قتل کے 300 کے قریب مقدمات میں ہر مقدمہ میں ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔95 اغوا ہونے والے بچوں میں سے 93 بچوں کو بازیاب کروا لیا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی پی او آفس میٹنگ ہال میں پر ہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر SP انوسٹی گیشن رانا غلام عباس، ایڈیشنلSP فرحت عباس،DSPصفدر آباد آغا محمود خان، SHO تھانہ صفدر آباد چوہدری محمد نوید ورک،انچارج سیکیورٹی میاں منظور احمد،PRO واجد عباس بھی موجود تھے۔DPO زاہد نواز مروت نے کہا کہ جرائم کے ساتھ ساتھ حکومتی خزانے کو نقصان پہنچانے والے بجلی اور گیس چور قومی مجرم ہیں انکو بھی واپڈا کے ساتھ مل کر گرفتار کر کےقانون کے مطابق سزا دلوائی جائے گی۔انہو ں نے کہا کہ پوری دنیا سمیت شیخوپورہ میں بھی سٹریٹ کرائم ایک چیلنج کی حثیت رکھتا ہے۔شیخوپورہ پولیس نے اربن ایریاز میں کرائم کی روک تھام کے لیے بڑے موثر اقدامات کیے ہیں۔جن کی بدولت جرائم میں روزانہ کی بنیاد پر کمی واقع ہو رہی ہے۔ DPO زاہد نواز مروت نے کہا کہ شیخوپورہ کی آبادی 41 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔عوامی مسائل بڑھنے سے پولیس پر بھی پریشر بڑھتا ہے۔ہمارے ایک تھانہ فیکٹری ایریا اور تھانہ فیروز والہ کے اندراج مقدمات کا جرائم پنجاب کے 21اضلاع سے زیادہ ہے۔انہوں نے معززین سمیت تمام مکاتب فکر کے لوگوں سے گزارش کی کہ وہ بھی جرائم کی روک تھام کے لیے پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔میری کوشش ہیکہ کسی کے گھر خون آلود کپڑے نہ پہنچے جو بعد میں کفن کی صورت اختیار کر جاتے ہیں۔ DPO زاہد نواز مروت نے کہا کہ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا بھی ایک طاقت کی حثیت اختیار کر چکا ہے۔پولیس اور میڈیا کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شیخوپورہ میں تمام تھانوں کے اندر Community Liaison Officer تعینات کر دیے گئے ہیں۔ جو ہر آنے والے سائل کو عزت کے ساتھ بٹھانے پانی پلانے اور ان کی شکائت کا بروقت ازالہ کرنے کے لیے ان کی مدد کریں گے۔انہوں نے کہا کہ شیخوپورہ میں اب دوبارہ مصالحتی کمیٹیوں کی تشکیل دی جا رہی ہے۔جس میں اچھی شہرت اور اچھے کردار کے مالک افراد کو بھی شامل کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مریدکے کے علاقہ میں بھتہ خوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیاجا رہا ہے۔شہریوں کی جان مال کا تحفظ شیخوپورہ پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔اسلحہ کی نمائش کسی صورت برداشت نہیں ہو گی۔اگر میری تعیناتی کے دوران آرگنائزڈ پراپرٹی پر قبضہ ہوا تو اس کا میں جواب دہ ہوں۔انشاء اللہ قبضہ گروپوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لانے کے لیے کریک ڈاون جاری ہے۔

میرا پیارا بھاٸی ببر شیر دبنگ انسپکٹر سید ظہیر عالم شاہ ایس ایچ او تھانہ ہاٶسنگ کالونی تعینات
21/11/2023

میرا پیارا بھاٸی ببر شیر دبنگ انسپکٹر سید ظہیر عالم شاہ ایس ایچ او تھانہ ہاٶسنگ کالونی تعینات

شیخوپورہ: ڈی پی او شیخوپورہ زاہد نواز مروت کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن میاں نوید اشرف کا بغیر لائسنس اور کم عم...
19/11/2023

شیخوپورہ: ڈی پی او شیخوپورہ زاہد نواز مروت کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن میاں نوید اشرف کا بغیر لائسنس اور کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاٶن
ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن میاں نوید اشرف نے کاروائی کرتے ہوئے متعدد بغیر لائسنس اور کم عمر ڈرائیورز کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لٸیے
شیخوپورہ: تفصیلات کے مطابق ڈی پی او شیخوپورہ زاہد نواز مروت کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن میاں نوید اشرف نے بغیر لائسنس اور کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاٶن کرتے ہوئے متعدد بغیر لائسنس اور کم عمر ڈرائیورز کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لٸیے, ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن میاں نوید اشرف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ شیخوپورہ کے رہائشی تمام باشعور افراد اپنے اہل خانہ, رشتہ داروں اور دوستوں کو آگاہ کریں کہ آج سے کم عمر ڈرائیوروں, بچوں کے خلاف مقدمات کا اندراج ہو رہا ہے کم عمر بچوں کو ڈرائیونگ نہ کرنے دیں اگر مقدمہ درج ھو گیا تو کبھی سرکاری نوکری نہیں ملے گی اور کریمنل ریکارڈ تاعمر پیچھا کرے گا, لائسنس اور اپنی وہیکلز کی رجسٹریشن ساتھ لے کر گھر سے نکلیں والدین اپنے بچوں کو سختی سے منع کریں کم عمر بچے ڈرائیونگ سے گریز کریں, قانون کو ہاتھ میں نہ لیں اپنے اور دوسروں کیلئے خطرہ کا باعث نہ بنیں بصورت دیگر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی: ایس ایچ او میاں نوید اشرف

حادثے میں تین نوجوان جاں بحق ۔ریسکیوڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر۔ ریسکیو *فاروق آباد:* محلہ مسلم گنج نزد نہر سرگودھا روڈ ف...
18/11/2023

حادثے میں تین نوجوان جاں بحق ۔ریسکیو
ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر۔ ریسکیو

*فاروق آباد:* محلہ مسلم گنج نزد نہر سرگودھا روڈ فاروق آباد ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر۔ریسکیو

*فاروق آباد:* حادثے میں تین نوجوان جاں بحق ۔ریسکیو

*فاروق آباد:* اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو کنٹرول نے فوراً ایمرجنسی گاڑی روانہ کی۔ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے جاں بحق نوجوانوں کی لاشوں کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ریسکیو

*فاروق آباد:* جاں بحق افراد کی شناخت
1-عمران ولد آصف 18سال
2-فیاض ولد بوٹا 22 سال
3-غلام حسین ولد سلطان 17سال
ساکن ڈیرہ ملا سنگھ سے ہوئی۔ریسکیو

*

ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ ڈاکٹر وقار علی خان شہریوں کو سروس ڈلیوری کے نظام میں بہتری کے لۓ پر عزم۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر وقار علی خا...
17/11/2023

ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ ڈاکٹر وقار علی خان شہریوں کو سروس ڈلیوری کے نظام میں بہتری کے لۓ پر عزم۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر وقار علی خان نے سروس ڈلیوری کے نظام میں بہتری کے لۓ دوروں کا آغاز کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر اچانک تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مریدکے اور بنیادی مرکز صحت کھٹیالہ ورکاں پہنچ گۓ۔ ڈپٹی کمشنر نے ٹی ایچ کیو ہسپتال اور بنیادی مرکز صحت کھٹیالہ ورکاں میں زیر علاج مریضوں کو مہیا کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جاٸزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر مریدکے شوکت سندھو ، ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال اور دیگر افسران بھی ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے ٹی ایچ کیو اور بنیادی مرکز صحت میں ایمرجنسی وارڈ اور مختلف شعبہ جات میں صفائی ستھرائی ، عملہ کی حاضری اور ادویات کے اسٹاک کاجائزہ لیا اور مریضوں اور انکے لواحقین سے سہولیات بارے دریافت کیا۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر وقار علی خان نے متعلقہ حکام کو زیر علاج مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوۓ کہا کہ ڈاکٹرز ، پیر امیڈیکل سٹاف و دیگر عملہ اپنی حاضری کو 100 فیصد یقینی بنائیں۔ ہسپتال میں مریضوں کو بہترین علاج ، تشخیص کے ساتھ مفت ادویات کی فراہمی میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام الناس کو بہترین اور بروقت طبی سہولیات دینے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے کیونکہ شہریوں کو صحت کی بہترین ، بروقت اور مفت سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے پاکستان میں کنٹری ہیڈ ڈاکٹر پالیتھا ماہی پالا نے شیخوپورہ ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ...
17/11/2023

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے پاکستان میں کنٹری ہیڈ ڈاکٹر پالیتھا ماہی پالا نے شیخوپورہ ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ ڈاکٹر وقار علی خان کے ہمراہ ٹی بی کی تشخیص ،مفت علاج ومعالجہ اور ادویات کے لیے کلینک کا افتتاح کر دیا۔پاکستان ٹی بی کے حوالے سے دنیا میں پانچویں نمبر پر ہے

Address

Shekhupura

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pride of sheikhupura posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Pride of sheikhupura:

Share