19/06/2024
اوکاڑہ / 13 سالہ بچے کیساتھ زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار ،
تھانہ حجرہ شاہ مقیم پولیس کی ایس ایچ او فرخ شہزاد کی سربراہی میں بروقت کارروائی ،
تھانہ حجرہ شاہ مقیم پولیس کو پکار 15 پر کال موصول ہوئی کہ قلعہ سوندا سنگھ میں قاری نے اپنے طالب علم کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ،
کم سن بچے سے زیادتی کرنے والا ملزم قاری اکرام ایک گھنٹے کے اندر اندر گرفتار ،
ملزم قلعہ سوندھا سنگھ مسجد میں بچوں کو قرآن حفظ کرنے کی تعلیم دیتا ہے ،
کم سن بچے کو سبق بند کروا کر اپنی رہائش مسجد کے حجرے میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ،
تھانہ حجرہ شاہ مقیم پولیس نے ملزم کو حراست میں لیکر مقدمہ درج کر لیا، تفتیش کا آغاز ،
بچوں کے ساتھ زیادتی اور جنسی درندگی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا ، ڈی پی او