11/11/2025
شگر (نمائندہ خصوصی)
آٹا بلیک کرنے کی بڑی کوشش ڈسٹرکٹ اسپیشل برانچ (DSB) کی بروقت کارروائی سے ناکام بنا دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیرپور سے بغیر واؤچر کے جاری کیے گئے 57 توڑے آٹا DSB کی نشاندہی پر قبضے میں لے کر تھانہ سٹی منتقل کر دیے گئے۔
اسی طرح سکم تھنگ الچوڑی کے مقام پر مزید 180 توڑے آٹا بھی روکے گئے، جنہیں مبینہ طور پر مل عملہ اور متعلقہ محکمے کے ذمہ داران کی ملی بھگت سے بلیک کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ تمام آٹا تحویل میں لے کر تھانہ سٹی منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ پولیس عملہ مزید کارروائی میں مصروف ہے۔
ذرائع کے مطابق واقعے کی باریک بینی سے تحقیقات جاری ہیں تاکہ ذمہ داران کا تعین کیا جا سکے اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کی جا سکے۔
#شگر #شفافیت