GBN TV

GBN TV Media/News company

24/09/2025

چھومک گلاب پور شگر میں 14 اگست کو آنے والے سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی تھی۔ آج بھی یہاں کے متاثرین مشکلات کا شکار ہیں اور بحالی کے منتظر ہیں۔ تاہم مختلف فلاحی اداروں کی جانب سے دی جانے والی امداد نے ان کے حوصلے بلند کیے ہیں۔ اسی سلسلے میں ویمن مسلم لیگ لاہور کی جانب سے خواتین وفد نے متاثرہ خاندانوں میں امدادی اشیاء تقسیم کی ہیں۔
゚viralシfypシ゚viralシalシ #سکردو

شگر: تنظیم نوجوان گلگت بلتستان ضلع شگر  کے صدر خادم دلشاد اور سرکردگان مرہ پی شگر نے آئی جی گلگت بلتستان افضل محمود بٹ ک...
20/09/2025

شگر: تنظیم نوجوان گلگت بلتستان ضلع شگر کے صدر خادم دلشاد اور سرکردگان مرہ پی شگر نے آئی جی گلگت بلتستان افضل محمود بٹ کو تحفہ پیش کیا۔

20/09/2025

شگر: معروف کوہ پیما آمنہ شگری کے الپائن کلب کے سیکرٹری کے خلاف پریس کانفرنس
آمنہ شگری نے ایاز شگری کے الزامات مسترد کر دیے
اسپانٹک چوٹی سر کرنے کے شواہد اور گواہ موجود ہیں، آمنہ شگری
جان بوجھ کر پروپیگنڈا اور سرٹیفکیٹ روکنے کا الزام
سوشل میڈیا پر میرے خلاف نامناسب الفاظ استعمال کیے جارہے ہیں، آمنہ
خسر گنگ چوٹی والد اور بھائی کے ساتھ سر کرچکی ہوں، آمنہ شگری
ایڈونچر ٹورزم کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے، آمنہ کا مطالبہ بلاجواز تنقید کرنے والے مجھ سے معافی مانگیں، آمنہ شگری
゚viralシfypシ゚viralシalシ #سکردو

16/09/2025

*گلگت بلستان کے ضلع شگر میں پاک فوج کے زیر اہتمام ماؤنٹینئرنگ سیمینار کا انعقاد*

سیمینار کا مرکزی موضوع "گلگت بلتستان میں محفوظ اور ذمہ دارانہ سیاحت کے لیے عملی حل" رکھا گیا۔

اس سیمینار میں 17 ہائی اچیورز، 30 مقامی کوہ پیما، ٹور آپریٹرز، اور محکمہ جنگلات و ماحولیات سمیت ملکی و غیر ملکی ماہرین نے شرکت کی۔

سیمینار میں کوہ پیمائی، سیاحت ،مقامی کوہ پیماؤں کو درپیش چیلنجز اور ٹور آپریٹرز کے مسائل پر ماہرین نے سیر حاصل گفتگو کی۔

شرکاء نے پاک فوج کی اس کاوش کو سراہا کہ انہوں نے کوہ پیمائی اور سیاحت کے مسائل اجاگر کرنے کے ساتھ ماہرین کو عملی تجاویز پیش کرنے کا موقع فراہم کیا۔

یہ سیمینار پاکستان میں کوہ پیمائی اور سیاحت کی ترویج کے لیے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔

اس طرح کے اقدامات نہ صرف اس شعبے کو فروغ دیں گے بلکہ ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کے لیے نئے مواقع بھی فراہم کریں گے۔

゚viralシfypシ゚viralシalシ #سکردو

12/09/2025

شگر
وزیر صحت گلگت بلتستان راجہ محمد اعظم خان نے آج تھورگو باشہ میں ایف اے پی (FAP) کی سنگ بنیاد رکھی۔ اس موقع پر انہوں نے گورنمنٹ اسکول کے لیے اضافی کلاس روم کی بھی بنیاد رکھی صوبائی وزیر کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) اور ایل جی آر ڈی کے افسران بھی موجود تھے۔ راجہ اعظم خان نے موقع پر کنٹریکٹر کو ہدایت دی کہ منصوبوں کو معیاری اور بروقت مکمل کیا جائے تاکہ عوام جلد از جلد ان سہولیات سے فائدہ اٹھا سکیں۔تقریب میں علماء کرام اور عمائدین علاقہ نے صوبائی وزیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان منصوبوں سے مقامی عوام کے دیرینہ مسائل حل ہوں گے۔
゚viralシfypシ゚viralシalシ #سکردو

11/09/2025

ظہیر شگری، جو ضلع شگر (خوبانستان پھڑینگ باماں) سے تعلق رکھتے ہیں، نے اپنی شادی کے موقع پر کپتان عمران خان کی تصویر سینے سے لگا کر اپنی محبت اور وفاداری کابھرپور اظہار کیا ۔یہ عمل ایک مضبوط پیغام دیتا ہے کہ عمران خان کے چاہنے والے نہ صرف سیاسی میدان میں بلکہ اپنی ذاتی زندگی کے خاص لمحات میں بھی اُنہیں یاد رکھتے ہیں۔ ظہیر شگری جیسے نوجوان عمران خان کے لیے ایک طاقت کا ذریعہ ہیں، جو ہر حالت میں اُن کے ساتھ کھڑے ہیں
゚viralシfypシ゚viralシalシ

11/09/2025

اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم کی اہم پریس کانفرنس

゚viralシfypシ゚viralシalシ

شگروزیر صحت گلگت بلتستان راجہ محمد اعظم خان کی یونین کونسل مرہ پی کے عمائدین سے اہم ملاقات وزیر صحت گلگت بلتستان راجہ مح...
11/09/2025

شگر

وزیر صحت گلگت بلتستان راجہ محمد اعظم خان کی یونین کونسل مرہ پی کے عمائدین سے اہم ملاقات
وزیر صحت گلگت بلتستان راجہ محمد اعظم خان نے گزشتہ روز یونین کونسل مرہ پی کے معزز عمائدین کے ساتھ ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پر انہوں نے لینڈ ریفامز بل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور کہا کہ عنقریب ویلیج ویریفکیشن کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی، جس کے بعد زمینوں کی عوامی ملکیت کا عمل شروع کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ "الحمدللہ، ہم نے اسی امام بارگاہ میں عوام سے وعدہ کیا تھا کہ لینڈ ریفامز بل کو جلد منظور کروا کر عوام کو اُن کا حق دیں گے، اور آج ہم نے یہ وعدہ پورا کیا ہے۔"
اجلاس کے دوران ژتھنگ میں بورنگ پراجیکٹ کے جلد آغاز سے متعلق بھی عوامی رائے لی گئی، جسے سراہا گیا۔ وزیر صحت نے اس موقع پر کیوق تھنگ کے لیے فوری طور پر دو سولر پراجیکٹس کا اعلان بھی کیا۔
عمائدین مرہ پی نے اپنے وعدے کے مطابق لینڈ ریفامز بل کی منظوری، ژتھنگ کے لیے پانی کی فراہمی کا منصوبہ، اور کیوق تھنگ کے لیے سولر پراجیکٹس کے اعلان پر صوبائی وزیر کا دلی شکریہ ادا کیا۔

شگر )سجاد شگریچیف سیکریٹری گلگت بلتستان کا دورۂ شگر: برالدو روڈ اور رابطہ پل کی فوری بحالی کی یقین دہانیشگر (نیوز رپورٹ...
10/09/2025

شگر )سجاد شگری
چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کا دورۂ شگر: برالدو روڈ اور رابطہ پل کی فوری بحالی کی یقین دہانی

شگر (نیوز رپورٹر)
چیف سیکریٹری گلگت بلتستان جناب ابرار احمد نے حال ہی میں ضلع شگر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے عوامی مسائل، ترقیاتی منصوبوں اور انفراسٹرکچر کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ ان کے ہمراہ ضلعی انتظامیہ کے افسران اور مقامی قیادت بھی موجود تھی۔

اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے رکن اور صدر مسلم لیگ (ن) ضلع شگر جناب طاہر شگری نے چیف سیکریٹری سے ملاقات کی۔ ملاقات میں طاہر شگری نے برالدو روڈ اور اس سے منسلک رابطہ پل کی خستہ حالی اور اس کے باعث عوام کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا۔

انہوں نے چیف سیکریٹری سے پُرزور مطالبہ کیا کہ برالدو روڈ اور پل کی فوری بحالی کو یقینی بنایا جائے تاکہ مقامی آبادی کی آمد و رفت اور روزمرہ زندگی میں آسانی پیدا ہو۔

چیف سیکریٹری ابرار احمد نے عوامی اہمیت کے اس مطالبے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے برالدو روڈ اور رابطہ پل کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت جاری کی۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ بحالی کے کاموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو زیادہ دیر تک مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

چیف سیکریٹری کے اس اقدام کو عوامی و سماجی حلقوں نے سراہا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ان احکامات پر عملی اقدامات بھی فوری طور پر دیکھنے کو ملیں گے۔

07/09/2025

چھے ستمبر یومِ دفاعِ پاکستان کی مناسبت سے مسلم لیگ ن ضلع شگر کی جانب سے سرپرستِ اعلیٰ مسلم لیگ ن ضلع شگر حاجی وزیر فدا علی کے رہائش گاہ سے یادگارِ شہداء شگر تک موٹر ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ یادگارِ شہداء پر مولانا ابراہیم خلیل صاحب ، سید نواز حسین صاحب ، حاجی وزیر فدا علی اور طاہر شگری کا اظہارِ خیال۔ حالیہ پاک بھارت جنگ میں پوری قوم کا سر فخر سے بلند کرنے پر سپہ سالارِ پاکستان فیلڈ مارشل جناب سید عاصم منیر کی مدبرانہ حکمتِ عملی کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ حالیہ پاک بھارت جنگ میں پاک فوج کے بہادر جوانوں کی دلیری ، پاک فضائیہ کی ناقابلِ شکست جوابی وار اور آئی ٹی شعبہ میں پاکستان کی کامیابی اور تاریخ ساز سائیبر اٹیک پر سید عاصم منیر اینڈ ٹیم کو خصوصی مبارکباد پیش اور شکریہ ادا کیا گیا۔ وطن کی دفاع کی خاطر اپنے قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج کے تمام شہداء خصوصاً چھے ستمبر 1965 کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا
゚viralシfypシ゚viralシalシ #سکردو

چھے ستمبر یومِ دفاعِ پاکستان کی مناسبت سے مسلم لیگ ن ضلع شگر کی جانب سے سرپرستِ اعلیٰ مسلم لیگ ن ضلع شگر حاجی وزیر فدا ع...
07/09/2025

چھے ستمبر یومِ دفاعِ پاکستان کی مناسبت سے مسلم لیگ ن ضلع شگر کی جانب سے سرپرستِ اعلیٰ مسلم لیگ ن ضلع شگر حاجی وزیر فدا علی کے رہائش گاہ سے یادگارِ شہداء شگر تک موٹر ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ یادگارِ شہداء پر مولانا ابراہیم خلیل صاحب ، سید نواز حسین صاحب ، حاجی وزیر فدا علی اور طاہر شگری کا اظہارِ خیال۔ حالیہ پاک بھارت جنگ میں پوری قوم کا سر فخر سے بلند کرنے پر سپہ سالارِ پاکستان فیلڈ مارشل جناب سید عاصم منیر کی مدبرانہ حکمتِ عملی کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ حالیہ پاک بھارت جنگ میں پاک فوج کے بہادر جوانوں کی دلیری ، پاک فضائیہ کی ناقابلِ شکست جوابی وار اور آئی ٹی شعبہ میں پاکستان کی کامیابی اور تاریخ ساز سائیبر اٹیک پر سید عاصم منیر اینڈ ٹیم کو خصوصی مبارکباد پیش اور شکریہ ادا کیا گیا۔ وطن کی دفاع کی خاطر اپنے قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج کے تمام شہداء خصوصاً چھے ستمبر 1965 کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔
پاک فوج زندہ باد
پاکستان زندہ باد
پاکستان مسلم لیگ ن زندہ باد

Address

Skardu

Telephone

+923400597026

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GBN TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to GBN TV:

Share