Pak SMG

Pak SMG ایــســـــــ ایـــمـــــــ جـــیـــــانــــ غـــاســیـنگـــــــــ

إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَانتہائی رنج و غم کے ساتھ اطلاع ہے کہعالمِ باعمل، سابق ممبر گلگت بلتستان کونسل...
14/08/2026

إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

انتہائی رنج و غم کے ساتھ اطلاع ہے کہ
عالمِ باعمل، سابق ممبر گلگت بلتستان کونسل، رہنما تحریکِ جعفریہ پاکستان اور انجمنِ امامیہ بلتستان کے سابق صدر آغا سید عباس رضویؒ انتقال فرما گئے ہیں۔

مرحوم کی دینی، ملی اور سماجی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا مدتوں محسوس کیا جائے گا۔

مرحو سید بزرگوار کے اہلِ خانہ، لواحقین، علماء کرام اور تمام مومنین کی خدمت میں دلی تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔

اللہ تعالیٰ بحقِ محمد و آلِ محمدؐ مرحوم کو جوارِ محمد و آلِ محمدؑ میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی مغفرت و بخشش فرمائے، درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل اور اجرِ عظیم عطا فرمائے۔

پروردگار! مرحوم کی تمام خدماتِ دینی و ملی کو شرفِ قبولیت عطا فرما اور ان کے لیے ذخیرۂ آخرت قرار دے۔ آمین یا رب العالمین۔

شریکِ غم : نوجوانانِ ایس ایم جی

غاسینگ — ایک اور روشن کامیابی 🎖️⭐فخرِ غاسینگ، فرزندے علی محمد صاحب برادر کپٹن ذوالقرنین  صاحب کو پاک آرمی۔ میں میجر کی ر...
14/08/2026

غاسینگ — ایک اور روشن کامیابی 🎖️⭐

فخرِ غاسینگ، فرزندے علی محمد صاحب برادر کپٹن ذوالقرنین صاحب کو پاک آرمی۔ میں میجر کی رینک پر ترقی ملنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ 🌹

یہ کامیابی صرف میجر ذوالقرنین کی ذاتی کامیابی نہیں بلکہ ان کے والدین، اہلِ خانہ، اساتذہ اور پورے غاسینگ کے لیے باعثِ فخر و مسرت ہے۔ بلاشبہ یہ ان کی محنت، قابلیت، علم اور مسلسل جدوجہد کا ثمر ہے۔

اللہ تعالیٰ انہیں اپنے منصب کو ایمانداری، خلوص اور فرض شناسی کے ساتھ ادا کرنے کی توفیق دے اور مستقبل میں اس سے بھی بڑی کامیابیوں سے نوازے۔
آمین یا رب العالمین 🤲❤️

منجانب : نوجوانانِ ایس ایم جی غاسنگ

فخر غاسنگ مولانا مختار حسین صاحب کو محکمۂ تعلیم میں BS-16 سلیکٹ ہونے پر مولانا مختار حسین اور ان کے فیملی کو دلی مبارکب...
13/08/2026

فخر غاسنگ مولانا مختار حسین صاحب کو محکمۂ تعلیم میں BS-16 سلیکٹ ہونے پر مولانا مختار حسین اور ان کے فیملی کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں اس نئی ذمہ داری میں مزید کامیابیاں عطا فرمائے، ان کے علم و عمل میں برکت دے اور مستقبل میں ترقی و خوشحالی کی نئی راہیں کھولے۔ آمین۔

منجانب : نوجوانانِ ایس ایم جی غاسنگ

Sakhawat Hassan

فخر غاسینگ کھرمنگ گلگت بلتستان جامعہ بلتستان سکردو، شعبۂ حیوانیات (Department of Zoology) کے محترم سابق سربراہِ شعبہ ایس...
10/08/2026

فخر غاسینگ کھرمنگ گلگت بلتستان
جامعہ بلتستان سکردو، شعبۂ حیوانیات (Department of Zoology) کے محترم سابق سربراہِ شعبہ ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد علی صاحب آف غاسینگ کو دنیا کے ٹاپ 2% سائنسدانوں میں شامل ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ 🎓🌍🏆

یہ عظیم عالمی اعزاز آپ کی شب و روز محنت، علمی قابلیت، شاندار تحقیقی خدمات، علم و تحقیق سے بے مثال وابستگی اور تعلیمی میدان میں مسلسل جدوجہد کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ بلاشبہ یہ کامیابی صرف آپ کے لیے نہیں بلکہ جامعہ بلتستان سکردو، گلگت بلتستان اور ہم سب کے لیے باعثِ فخر و اعزاز ہے۔ ❤️

آپ جیسے قابل، مخلص اور شفیق استاد کی رہنمائی اور سرپرستی میں سیکھنے والے طلبہ خود کو خوش نصیب سمجھتے ہیں۔ آپ نے نہ صرف علم کی روشنی پھیلائی بلکہ اپنی تحقیق اور کردار سے نئی نسل کے لیے ایک روشن مثال اور مشعلِ راہ قائم کی ہے۔ 📚✨

ہمیں آپ پر فخر ہے کہ ہمارے خطے سے تعلق رکھنے والی ایک علمی شخصیت نے عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ یہ کامیابی نوجوان نسل کے لیے بھی ایک خوبصورت پیغام ہے کہ محنت، علم، تحقیق اور مستقل مزاجی کے ذریعے عالمی سطح پر مقام حاصل کیا جا سکتا ہے۔ 🌎❤️

اللہ تعالیٰ آپ کو صحت و سلامتی، عزت، مزید علمی و تحقیقی کامیابیاں اور بے شمار خوشیاں عطا فرمائے، آپ کے علم و قلم میں برکت دے اور آپ کو مستقبل میں بھی اسی طرح وطن، قوم اور علم کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔ 🤲❤️

ایک بار پھر اس شاندار اور قابلِ فخر عالمی اعزاز پر بہت بہت مبارکباد! 🎉🌹

منجانب : نوجوانانِ ایس ایم جی غاسنگ

06/08/2026

رولایا شام والوں نے دکھا کر جب مجھے چادر
تیری زینب تجھے رو کر بلاتی رہ گئی عباس ع

چہلم جلوس عزا شہدائے کربلا
مرکزی ماتمی دستہ حسینیہ سجادیہ غاسنگ 📍

کلام ✍️ Iqbal Khursheed Ghasing

Zakir Mir 🎥

04/08/2026

چہلم امام حسین علیہ السلام 💔😭
مرکزی ماتمی دستہ حسینیہ سجادیہ غاسنگ

Zakir Mir 🎥

خطابت ۔ حجت الاسلام و المسلمین سید علی الموسوی
04/08/2026

خطابت ۔ حجت الاسلام و المسلمین سید علی الموسوی

01/08/2026

مرکزی ماتمی دستہ حسینیہ سجادیہ غاسنگ
سینئر نوحہ خواں : جناب شیر محمد آخوندی اور حافظ ثقلین فردوسی

Address

Shigar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pak SMG posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share