04/11/2025
میں تمہارے لیے بس اتنی سا پاگل ہوں کہ جس گھڑی تم سے بات کرتا ہوں بس صرف وہی گھڑیاں میرے دن کی سب سے خوبصورت ہوتی ہیں... تم دور رہو یا پاس رہو میرا تو ایک ہی مشغلہ ہے تم کو سوچتے رہنا تمہاری آواز کو سننا اور تمہاری چند تصاویر کو سامنے رکھ کر بڑے ادب کے ساتھ دیکھتے رہنا، تم وہ ہو جسے دیکھ کے میرے دل کی خالی ٹہنی پر گلاب کے پھول کھل جاتے ہیں اور تمہیں دیکھ کر مجھے اپنی مرضی کے سارے موسم مل جاتے ہیں۔
تمہاری یادوں میں بھی ایک عجیب قسم کا سکون ہے تم دور ہی سہی پر میری سوچ سے تو دور نہیں، میری محبت میں اتنی شدت ہے میں ہر گھڑی تمہیں اپنے پاس محسوس کرتا ہوں. تمہاری دوری کے بعد بھی کوئی تبدیلی نہیں آئی زندگی میں.... وہی کتابیں، وہی شاعری، وہی چائے، وہی تمہاری یاد۔۔۔! ❤️
#عرش 🤍