
17/07/2025
از دفتر: شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
ایس ایس پی آفس، ضلع شکارپور
تاریخ: 18 جولائی 2025
عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے ایس ایس پی شکارپور کا اہم اور انقلابی اقدام
عوامی مسائل کے بروقت اور مؤثر حل کے لیے ایس ایس پی شکارپور جناب شاہزیب چاچڑ کی خصوصی ہدایات پر ایک اہم اور عوام دوست فیصلہ کیا گیا ہے۔
ضلع کے آل ایس ایچ اوز روزانہ دوپہر 3 بجے سے شام 5 بجے تک اپنے متعلقہ تھانوں پر موجود رہیں گے تاکہ سائلین کی شکایات براہ راست سن کر ان کا فوری ازالہ یقینی بنایا جا سکے۔ *ایس ایس پی شکارپور کی ہدایت*
اس اہم اقدام کا مقصد:
• عوام کا پولیس پر اعتماد بحال کرنا
• تھانوں میں بروقت انصاف کی فراہمی
• “عوام دوست پولیسنگ” کے کلچر کو فروغ دینا
• تھانہ کلچر میں مثبت اور حقیقی تبدیلی لانا
“پولیس اور عوام کے درمیان فاصلے ختم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ ہر شہری کو تھانے میں عزت، شنوائی اور فوری انصاف ملنا چاہیے۔”
عوام الناس سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ مقررہ وقت میں متعلقہ تھانے سے رجوع کریں اور اپنی شکایات براہ راست ایس ایچ او کے نوٹس میں لائیں۔
اگر کسی بھی تھانے میں ایس ایچ او مذکورہ وقت پر موجود نہ ہو یا سائل کی شکایت پر مناسب ردعمل نہ دیا جائے، تو براہ کرم فوری طور پر انچارج پی آر او ٹو ایس ایس پی شکارپور کو شکایت درج کروائیں تاکہ فوری کارروائی کی جا سکے۔