
06/09/2025
پریس ریلیز
مورخہ: 6 ستمبر 2025
12 ربیع الاول بروز ہفتہ، ضلع شکارپور
ضلع شکارپور میں جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مناسبت سے نکالے گئے جلوس اور ریلیاں بخیروخوبی اختتام پذیر ہو گئیں۔
آئی جی سندھ غلام نبی میمن اور ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب کی ہدایات پر ایس ایس پی شکارپور شاہزیب چاچڑ کے احکامات کے مطابق ڈی ایس پی سٹی میڈم پارس بکھرانی نے جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جلوسوں و ریلیوں کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنایا۔
ڈسٹرکٹ پولیس شکارپور کی جانب سے جلوسوں اور ریلیوں کی مکمل فول پروف سیکیورٹی کے اقدامات کئے گئے تھے، اور پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی۔
ایس ایس پی شکارپور کی جانب سے تمام علماء کرام کو جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد پر مبارکباد پیش کی گئی۔ ریلیوں کے منتظمین نے بھی سیکورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ایس ایس پی شکارپور اور ضلع پولیس کا شکریہ ادا کیا۔
ایس ایس پی شکارپور نے ضلع بھر میں جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دوران بہترین فرائض انجام دینے پر پولیس افسران و جوانوں کی محنت کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی۔
ترجمان: شہاب سومرو
ایس ایس پی ضلع شکارپور