08/10/2025
اسسٹنٹ کمشنر بفہ پکھل میڈم نایاب عباسی نے کہا ہیکہ یو سی شنکیاری کے عوام کو ناجائز تجاوزات ٹریفک روانی کی مشکلات سمیت جگہ جگہ گندگی اورغلاظت سے درپیش مشکلات اور مسائل کے حل کے لیے ہم جلد ایک باقاعدہ آپریشن کاآغاز کرنے جارہے ہیں جس سے عوام کو ان جملہ مشکلات اور پریشانی سے ان شاء اللہ نجات مل جائیگی،اپنے آفس میں پریس کلب شنکیاری کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان تمام عوامی مسائل کے حل کے حوالے سے ہم کئی روز سے ورک کررہے ہیں اس سلسلے میں مین شاہراہ ریشم پر تجاوزات رکھنے والوں کو باقاعدہ نوٹسسز بھی جاری کئیے جاچکے ہیں اور جلد عملی کاروائی کاآغاز کردیا جائے گا، ایک سوال پر انہوں نے بتایا کہ کمیونٹی سنٹر شنکیاری کی بلڈنگ کی خستہ حالی بھی نوٹس میں ہے اور اسکی ازسرنو تعمیر اور توسیع کے لئے بھی پیپر ورک پر کام ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ چیف سیکرٹری کے پی اور کمشنر ہزارہ ڈویژن کے احکامات کی روشنی میں عوام کے بنیادی مسائل اور مشکلات کے حل کیلئے عملی اقدامات پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔پریس کلب شنکیاری کے وفد نے چئیرمین فاروق احمد اور صدر عطاءاللہ جان خان کی قیادت میں انکی دعوت پر ان سے ملاقات کی وفد میں نائب صدر محمد نعیم خان جہانگیری جنرل سیکرٹری علی زمان مغل اور جائنٹ سیکرٹری لالہ محمد رفیق بھی شامل تھے۔۔