02/02/2022
این سی او سی کی ہدایت پر اور خیبرپختونخوا حکومت کی منظوری سے 1 فروری سے 14 فروری تک، خصوصی کووڈ ویکسینیشن مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے۔جس کے تحت صوبے کے 22 اضلاع میں، کووڈ ویکسینیشن ٹیمیں گھر گھر جا کر لوگوں کو مفت ویکسین لگائینگی۔ تمام افراد سے گزارش کی جاتی ہے کہ ان کی ٹیموں سے تعاون کرکے کرونا وباء کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کریں جو ہمارا قومی اور اخلاقی فرض ہے۔