Shorkot News By Irfan Mustafa

Shorkot News By Irfan Mustafa News

04/09/2025

دریا راوی کے پانی سے شورکوٹ کینٹ کو تاحال کوئی خطرہ نہیں۔راوی کا پانی تحصیل شورکوٹ کی کسی موضع میں داخل نہیں ہوا۔
سورس۔اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ

04/09/2025

شورکوٹ:فیسکو رورل سب ڈویژن کے علاقہ 5گھگھ کے ڈھولچی کو بجلی کا 14000کے قریب بل آنے پر ڈھولچی نےڈھول کی تھاپ پر اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔۔کیا کہا آپ بھی سنیں۔

23/08/2025

📢 صارفینِ فیسکو کے لیے اہم اطلاع
فیسکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر 26 اگست کو فیس بک لائیو کھلی کچہری میں عوام کے ساتھ براہِ راست گفتگو کریں گے۔

👥 آپ اپنے بجلی سے متعلق مسائل، تجاویز اور شکایات براہِ راست سی ای او فیسکو تک پہنچا سکتے ہیں۔
⚡ یہ ایک سنہری موقع ہے کہ آپ کے مسائل سننے کے ساتھ ان کے فوری حل کے لیے اقدامات کیے جائیں۔
📱 اپنے سوالات کمنٹ باکس میں لکھیں یا لائیو سیشن میں شامل ہو کر براہِ راست بات کریں۔

آئیے اور اپنی آواز فیسکو انتظامیہ تک پہنچائیں۔









Faisalabad Electric Supply Company - FESCO
Ministry of Energy-Power Division, Government of Pakistan

شورکوٹ: محمد ممتاز خان سوئی نادرن گیس والے  قضائے الٰہی سے وفات پاگئے. جن کی نمازجنازہ مورخہ 23/08/2025شام05:00بجے  شورک...
23/08/2025

شورکوٹ: محمد ممتاز خان سوئی نادرن گیس والے قضائے الٰہی سے وفات پاگئے. جن کی نمازجنازہ مورخہ 23/08/2025شام05:00بجے شورکوٹ سٹی ملتان روڈ کوٹلہ ظریف خاں میں ادا کی جائے گی. جنازہ میں شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں.

18/08/2025

شورکوٹ:فنڈز کی عدم دستیابی,
کینٹونمنٹ بورڈ شورکوٹ کے ریٹائرڈ ملازمین بزرگ پینشنر تین ماہ سے پینشن سے محروم،جون سے تاحال پینشن نہیں ملی،نوبت فاقوں تک آگئی۔جلد پینشن جاری کیجائے۔مطالبہ

13/08/2025

شورکوٹ:دھمکی آمیز فون کال منظر عام پر۔ایس ڈی او فیسکو رورل سب ڈویژن شورکوٹ اور کھمانوالا کے رہائشی عمران اور شمشاد نامی شخص کا مبینہ طور پر ذاتی ملکیت رقبہ سے پول اور تاریں گزارنے پر تنازعہ۔۔شکایت کنندہ کو 15پر کال کرکے پولیس بلوانا پڑ گئی۔۔مبینہ طور ایس ڈی او فیسکو رورل کی علاقہ مکین کے ساتھ دھمکی آمیز گفتگو آڈیو فون کال منظر عام پر آگئ۔۔۔ایکسئین فیسکو سلطان باہو کو درخواست گزارنے کے باوجود بھی شنوائی نہیں ہوئی شکایات کنندہ کا موقف۔۔۔کھمانوالا کا رہائشی عمران نامی شخص انصاف کے حصول کے لیے عدالت پہنچ گیا۔۔۔ ایس ڈی او ،لائن سپریڈنٹ سمیت فریقین کو نوٹسز جاری۔۔اس سلسلہ میں ایس ڈی او رورل سب ڈویژن شورکوٹ سے موقف لینے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے کہا کہ انکے خلاف ایف آئی درج نہیں کروائی گئی۔۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ بجلی کی تاریں عوام کے گھروں کے اوپر سے گزر رہی ہیں، جس سے جانی و مالی نقصان کا شدید خطرہ ہے۔ انسانی جان کی حفاظت اور حادثات سے بچاؤ کے لیے ان تاروں کو سرکاری ملکیت والی گلی میں منتقل کرنا ضروی ہے۔.۔تاہم شکایات کنندہ عمران کے مطابق جس جگہ سے فیسکو تاریں گزارنا اور شفٹ کرنا چاہتا ہے وہ سرکاری گلی نہیں بالکہ انکی ذاتی ملکیتی جگہ ہے۔۔ایس ڈی او فیسکو اور عملہ بغیر اجازت نامہ یہاں سے تاریں گزارنا چاہتا تھا جنہیں روکا گیا لیکن نہ رکنے پر ہمیں پولیس بلوانا پڑی۔۔۔۔۔
۔

13/08/2025
13/08/2025

Mega event! 12 Aug 2025, Mr. Akbar Ali Bhindar Deputy Commissioner Jhang planted sapling in cpt #06, shorkot Plantation along with Ex MNA, Ex MPA , ADCR, Jhang, AC Shorkot, CF Fsd, DFO Jhang, SDFO Shorkot and others. In Mass planting students from chenab college shorkot also participated,
(Speacial Thanx, Ch Ashfaq Ahmad SDFO Shorkot)

شورکوٹ کینٹ 326پھاٹک کے قریب ٹرین حادثہ۔پچیس سالہ نوجوان جاں بحق۔متوفی کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔لاش تحصیل ہیڈ کوارٹر ہس...
09/08/2025

شورکوٹ کینٹ 326پھاٹک کے قریب ٹرین حادثہ۔پچیس سالہ نوجوان جاں بحق۔متوفی کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔لاش تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شورکوٹ منتقل۔۔ورثا کی تلاش جاری۔مذید معلومات کے لیے انچارج خدمت کاؤنٹر THQشورکوٹ چوہدری خورشید احمد۔۔03465534101

08/08/2025

شورکوٹ: کھمانوالا چوک سے ٹوبہ روڈ کی بندش، ٹرانسپورٹرز کا احتجاج، کینٹ سٹی روڈ بلاک، پولیس کی مداخلت

شورکوٹ: تحصیل چوک سے ٹوبہ ٹیک سنگھ جانے والی ہیوی ٹریفک کو کھمانوالا چوک سے رکاوٹیں لگا کر ٹوبہ روڈ پر جانے سے روک کر کینٹ کی جانب موڑنے پر شہریوں اور ٹرانسپورٹرز میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

محکمہ ہائی وے کے مطابق ٹوبہ روڈ پر چک نمبر 498 کے قریب سیم نالے کا پل زیر تعمیر ہے اور سڑک کی مرمت ہورہی ہے، جس کی وجہ سے راستہ بند کیا گیا ہے۔ تاہم شہریوں نے سوال اٹھایا ہے کہ اگر پل واقعی زیر تعمیر ہے تو ٹوبہ ٹیک سنگھ سے آنے والی ٹریفک کو کیوں نہیں روکا جا رہا؟ یکطرفہ بندش پر اہل علاقہ میں غصہ پایا جا رہا ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ کینٹ روڈ پر کچی نہر کا پل بھی خستہ حالی کا شکار ہے، جہاں سے ہیوی ٹریفک کا گزر خطرناک ہو سکتا ہے۔ ٹرانسپورٹرز نے الزام لگایا کہ ٹریفک کو جبراً کینٹ کی جانب موڑنا غیر منصفانہ اور غیر منطقی ہے، جبکہ زیر تعمیر پل سطح زمین سے تقریباً چھ فٹ نیچے ہے اور تاحال کسی تعمیراتی کام کے آثار واضح نہیں۔

صورتحال اس وقت سنگین ہو گئی جب ٹریفک کی بندش سے پریشان ڈرائیورز نے احتجاجاً لوڈ ٹرک سڑک کے درمیان کھڑا کر کے کینٹ سٹی روڈ کو بلاک کر دیا۔ اطلاع ملنے پر ایلیٹ فورس موقع پر پہنچ گئی اور مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا۔

اہل علاقہ اور ٹرانسپورٹرز نے اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ سمیت اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پل اور سڑکوں کی بندش کے معاملات کی فوری تحقیقات کی جائیں، اور بلاوجہ بند کیے گئے روٹس کو بحال کر کے شہریوں کی سفری مشکلات کا ازالہ کیا جائے۔۔۔

Address

Shorkot Road
Shorkot Road

Telephone

+923006500113

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shorkot News By Irfan Mustafa posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share