Voice of Shorkot

Voice of Shorkot News,Entertainment,Sports,Cultural

09/09/2026
شورکوٹ //نو متعین اسسٹنٹ کمشنر ظفر احمد کا ٹی ایچ کیو ہسپتال کا دورہچارج سنبھالنے کے بعد اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ ظفر احمد نے...
08/09/2026

شورکوٹ //نو متعین اسسٹنٹ کمشنر ظفر احمد کا ٹی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ
چارج سنبھالنے کے بعد اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ ظفر احمد نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کا پہلا دورہ کیا۔ انہوں نے صفائی، ڈاکٹرز و عملے کی حاضری، ادویات اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور ہسپتال انتظامیہ کو صفائی، ایمرجنسی رسپانس اور مریضوں کی شکایات کے فوری ازالے سمیت ضروری اقدامات کی ایم ایس کو ہدایات جاری کیں۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ صحت کا شعبہ اولین ترجیح ہے، ہسپتالوں کے دورے جاری رہیں گے۔

شورکوٹ کینٹ// پولیس کا کامیاب ایکشن، سولر پلیٹیں اور انورٹرز چوری کرنے والا گینگ گرفتارپولیس کارروائی میں گرفتار ملزمان ...
08/09/2026

شورکوٹ کینٹ// پولیس کا کامیاب ایکشن، سولر پلیٹیں اور انورٹرز چوری کرنے والا گینگ گرفتار
پولیس کارروائی میں گرفتار ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ سولر پلیٹیں اور نقدی برآمد کر لی گئی ہے۔
گرفتار ملزمان میں عبد الخالق اور شہباز شامل، جبکہ ناجائز اسلحہ بردار حسن اعجاز بھی قانون کی گرفت میں آگیا
اشتہاری مجرمان، منشیات فروشوں، چوروں اور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے، ڈی پی او ساجد حسین کی افسران کو ہدائت

🌟 خوشخبری! خوشخبری! خوشخبری! 🌟🎉 حسن فرنیچرز لے کر آیا ہے آپ کے لیے شاندار اور زبردست آفر! 🔥 محدود مدت کی شاندار آفر سے ف...
07/09/2026

🌟 خوشخبری! خوشخبری! خوشخبری! 🌟
🎉 حسن فرنیچرز لے کر آیا ہے آپ کے لیے شاندار اور زبردست آفر!
🔥 محدود مدت کی شاندار آفر سے فائدہ اٹھائیں! 🔥
📍 حسن فرنیچرز
مین بازار، شورکوٹ کینٹ
✨ آپ کے اعتماد کا نام — حسن فرنیچرز ✨

06/09/2026

شورکوٹ کینٹ// وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری کا 327 میں تقریب میں شرکت اور خطاب۔۔
6 ستمبر یوم تجدید کا دن بطور قوم ہم نے اپنی افواج کے بل بوتے پر دشمن کے دانت کھٹے کیے،اپنے حلقہ کے عوامی مسائل سے پوری طرح آگاہ ہیں اور عوامی خدمت کا جذبہ لیکر میں نے اہم وزارت لی ہے،میں ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کا واحد ایم این ہوں جس نے 2 بار وزارت لی ہے ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر بحری امور ایم این اے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ جنید انوار چوہدری نے 327 واٹر یوزر کمیٹی اور اہلیان 327 کی طرف سے اظہار تشکر کیلئے تقریب سے خطاب میں کیا ان کا کہنا تھا کہ آنیوالے دور میں حکومتی سیاسی ڈھانچہ مکمل تبدیل ہو رہا ہے اور مضبوط بلدیاتی سیٹ اپ سے کونسلر اپنے حلقہ میں وہ کام کروا سکیں گے جو وزیر مشیر ایم این اے یا ایم پی اے سے مطالبات رکھے جاتے ہیں
اس موقع پر انہوں نے ڈیڑھ کروڑ روپے کی گرانٹ کا اعلان کیا جبکہ مڈل سکول کو اپگریڈ کر کے ہائی سکول کرنے،327 کو پیر محل تحصیل سے واپس ٹوبہ میں شامل کرنے سوئی گیس کے کم پریشر کو بہتر کرنے سمیت کئی مطالبات پورے کرنے کا وعدہ کیا

شورکوٹ//سانپ کے ڈسنے سے خاتون جاں بحق، لواحقین کا ٹی ایچ کیو ہسپتال سے ویکسین نہ ملنے کا الزامشورکوٹ میں گزشتہ روز سانپ ...
06/09/2026

شورکوٹ//سانپ کے ڈسنے سے خاتون جاں بحق، لواحقین کا ٹی ایچ کیو ہسپتال سے ویکسین نہ ملنے کا الزام
شورکوٹ میں گزشتہ روز سانپ کے ڈسنے کے بعد ایک خاتون کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لایا گیا۔ لواحقین کے مطابق ہسپتال میں سانپ کے ڈسنے کی ویکسین دستیاب نہ ہونے کے باعث خاتون کو ملتان نشتر ہسپتال ریفر کردیا گیا، جہاں زہر پھیلنے کے باعث وہ جاں بحق ہوگئی۔ لواحقین نے الزام عائد کیا کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال میں بروقت ویکسین نہ ملنے کے باعث خاتون کو مناسب علاج فراہم نہ ہوسکا۔
دوسری جانب ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر ماریہ نے لواحقین کے الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ خاتون کو ویکسین بھی لگائی گئی اور مکمل علاج فراہم کیا گیا۔ ان کے مطابق مریضہ کی حالت کے پیشِ نظر اسے مزید بہتر علاج کے لیے ملتان نشتر ہسپتال ریفر کیا گیا تھا۔واقعے میں خاتون کی موت کی اصل وجہ اور ہسپتال میں فراہم کیے گئے علاج سے متعلق حقائق متعلقہ حکام کی تحقیقات کے بعد ہی واضح ہوسکیں گے

04/09/2026

بجلی صارفین کے لیے بجلی 2 روپے 6 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی، اطلاق صرف ستمبر کے بلوں میں ہوگا، نوٹیفیکیشن

04/09/2026

شورکوٹ//اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ تبدیل

ظفر احمد کو اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ اور حمزہ ندیم کو اسسٹنٹ کمشنر سلانوالی تعینات کردیا گیا، نوٹیفیکیشن

تیمور عثمان کو اسسٹنٹ کمشنر جھنگ اور نعمان مجید کو اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ غازی خان تعینات کردیا گیا، نوٹیفیکیشن

علی ثمیر کو اسسٹنٹ کمشنر علی پور اور ام حبیبہ قریشی کو اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ تعینات کردیا گیا، نوٹیفیکیشن

امت السلام کو اسسٹنٹ کمشنر خوشاب اور احمد اقبال کو اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں تعینات کردیا گیا، نوٹیفیکیشن

Address

Shorkot Road
Shorkot Road

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice of Shorkot posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share