
16/07/2025
بدھ 16 جولائی 2025 شجاع آباد
اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد سیدہ حمیرا شاہ کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ جب سے سیدہ حمیرا شاہ صاحبہ نے تحصیل شجاع آباد کا چارج سنبھالا ہے ان گنت دورے کر چکی ہیں جو کہ بہت اچھا اقدام ہے اور اس کے ساتھ ساتھ محکمہ صحت کے اعلیٰ افسران بھی بار بار وزٹ کر چکے ہیں اس کے باوجود بھی مریضوں کو اچھے طریقے سے ٹریٹ نہیں کیا جا رہا جس کے کئی ثبوت موجود ہیں کیا ہسپتال کی انتظامیہ اتنی طاقتور ہے کہ وہ صرف اپنے افسران کے دوروں کے موقع پر ہی محض دکھاوے اور کاغذی کارروائی کے لیے سب اچھا ہے کی رپورٹ کرتے ہیں اور ان کے جانے کے بعد اچانک سے ان کے رویوں میں ادویات اور سہولیات کا اچانک فقدان آ جاتا ہے کیا اس کا کوئی مستقل حل نہیں ہو سکتا کیا دور دراز علاقوں سے آئے پریشان حال لوگ جو کہ بڑے بڑے ہسپتالوں کی فیس دوائیوں کی قیمت کی سکت نہیں رکھتے انہیں یونہی ذلیل کیا جاتا رہے گا خدا را ہماری عوام پر رحم کھائیں اور اس کا کوئی مستقل حل نکالیں
تاکہ بار بار نا عوام کو ذلیل ہونا پڑے اور نا ہی اداروں کو