
22/08/2025
حضرت خواجہ شاہ محمد سلیمان تونسوی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا کہ
سالک کو چاہیے کہ لباس صوفیانہ رکھے کیونکہ صوفیاء کا لباس ایک خاص تاثیر رکھتا ہے چنانچہ حدیث شریف میں آیا ہے کہ من تشبہ بقوم فھو منھم جو کسی قوم کی مشابہت بناتا ہے وہ اسی میں سے ہوتا ہے اسی طرح اس نقال کا قصہ مشہور ہے جو فرعون کے سامنے حضرت موسیٰ علیٰ نبینا و علیہ السلام کا لباس پہن کر اس کی نقل اتارا کرتا تھا مشہور ہے کہ حق تعالیٰ نے تمام قبطیوں کو دریائے نیل میں غرق کر دیا مگر وہ نقال سلامت رہا حضرت موسیٰ علیٰ نبینا و علیہ السلام نے حق تعالیٰ کی جناب میں عرض کیا کہ اس نقال کی نجات کا کیا سبب ہے خطاب ہوا کہ اس کو ہم نے تمہارے جیسے لباس کی حُرمت کی وجہ سے بخش دیا ۔
(ہفتہ وار درسِ سلیمانی سلسلہ نمبر89)
بحوالہ کتاب نافع السالکین ص102
طالب دعا
خلیفہ محمد ہادی
خلیفہ مدنی تونسوی