05/10/2025
ان لوگوں کو ریڑھی بازار گورنمنٹ کی طرف سے باقاعدہ جگہ دے کر بنایا گیا ہے، مگر اس کے باوجود یہ لوگ اتوار کے دن (جب چھٹی ہوتی ہے) اپنی مقررہ جگہ چھوڑ کر جی ٹی روڈ پر آ جاتے ہیں، کیونکہ اس دن بلدیہ کا عملہ ڈیوٹی پر نہیں ہوتا۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ ہمارے لوگ صرف سختی کی زبان ہی سمجھتے ہیں۔ ہر بات کا الزام سیاست دانوں پر لگانا تو آسان ہے، مگر قانون توڑنے میں ہم خود سب سے آگے ہیں۔ اگر ان لوگوں پر جرمانے کیے جائیں تو فوراً مظلوم بن کر رونا دھونا شروع کر دیتے ہیں۔ انتظامیہ سے گزارش ہے کہ چھٹی والے دن بھی ان پر نظر رکھی جائے اور انہیں ان کی حدود میں رہنے پر مجبور کیا جائے، کیونکہ اتوار کے دن ان ریڑھی بانوں کی وجہ سے سروس روڈ سے گزرنا بہت مشکل ہو جاتا ہے۔