Sialkot Information

Sialkot Information News about Sialkot
(1)

14/08/2026

سیالکوٹ محلہ اسلام آباد نزد پروفیسر اعجاز ہاؤس یہ مشکوک عورت رات آٹھ بجے سے اسی حالت میں بیٹھی ہوئی ہے جس کی وجہ سے علاقہ مکینوں میں خوف اور بے چینی ہے برائے مہربانی متعلقہ حکام نوٹس لیں

14/08/2026

سیالکوٹ تھانہ کینٹ کے علاقہ نالہ بھیڈ کے قریب سے ایک شخص کی لاش برآمد ۔۔۔۔ پولیس کے مطابق جانبحق شخص نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے جو بظاہر نشہ کی زیادتی کے باعث دم توڑ گیا ھے

14/08/2026

ڈی پی او سیالکوٹ دوست محمد نے ڈی ایس پی ٹریفک مدثر صدیق کے ہمراہ چاند چوک اور شہاب پورہ چوک میں قائم کیے گئے جونائل ڈرائیونگ پرمٹ کیوسکس کا افتتاح کر دیا۔چاند چوک میں قائم جونائل ڈرائیونگ پرمٹ کیوسک کو *شہید ٹریفک وارڈن احسان اللہ کے نام سے منسوب کرتے ہوئے " احسان اللہ شہید ٹریفک کیوسک* " کا نام دیا گیا ہے۔ اس موقع پر شہید ٹریفک وارڈن احسان اللہ کے والد اور بیٹے کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا، جن کے ہمراہ کیوسک کا افتتاح کیا گیا۔ تقریب میں شہدائے پولیس کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔نئے قائم کردہ کیوسکس پر نوجوان شہری اب آسان، تیز اور سہل طریقے سے چند منٹ میں جونائل ڈرائیونگ پرمٹ حاصل کر سکیں گے۔ اس سے قبل جونائل ڈرائیونگ پرمٹ کے اجراء کی سہولت صرف ڈرائیونگ لائسنسنگ سینٹرز پر دستیاب تھی۔اس موقع پر ڈی پی او سیالکوٹ دوست محمد نے ٹریفک پولیس افسران اور شہریوں کے ہمراہ یومِ آزادی کا کیک بھی کاٹا ۔۔۔۔

14/08/2026

سیالکوٹ گھنٹہ گھر چوک 14-08-2026

14/08/2026

پیٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن 8 روپے 64 پیسے سے بڑھا کر 9 روپے 98 پیسہ فی لیٹر کر دیا گیا

نوٹ: پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ہفتے کی ہڑتال کا اعلان واپس لے لیا

14/08/2026

وَمَا أَرْسَلْنَاكَ إِلَّا رَحْمَةً لِّلْعَالَمِينَ
ترجمہ:
"اور ہم نے آپ ﷺ کو تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجا ہے۔"
📖 سورۃ الأنبیاء، آیت 107
یعنی نبی پاک حضرت محمد ﷺ صرف مسلمانوں ہی کے لیے نہیں بلکہ تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر تشریف لائے۔ ❤️

14/08/2026

درمیانی سے شدید بارش متوقع ہے
📍 بڈیانہ
سیالکوٹ اور گردونواح میں رات گئے سے صبح سویرے تک درمیانی سے شدید بارش کا سلسلہ متوقع ہے۔ موسم کی تازہ صورتحال اور پیشگوئی سے باخبر رہیں اور اپنی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

14/08/2026

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن
14/08/2026

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن

اطلاع برائے عوامتمام صارفین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ کل بروز  ہفتہ  ، 15 اگست 2026ء کو گیپکو  کے درج ذیل فیڈرز پر تکنیکی ک...
14/08/2026

اطلاع برائے عوام
تمام صارفین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ کل بروز ہفتہ ، 15 اگست 2026ء کو گیپکو کے درج ذیل فیڈرز پر تکنیکی کام کے باعث بجلی کی فراہمی بند رہے گی۔
عوام الناس سے گزارش ہے کہ تعاون فرمائیں۔

Address

Sialkot

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sialkot Information posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share