
28/07/2025
سیالکوٹ پولیس
*پولیس اہلکاروں کے ڈسپلن اور ٹرن آؤٹ کو بہتر بنانے کے لئے ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد کی ہدایت پر پولیس لائنز سیالکوٹ میں جنرل پریڈ کا انعقاد، ترجمان پولیس۔*
ترجمان پولیس کے مطابق پولیس ملازمان کے ڈسپلن اور ٹرن آؤٹ کو بہتر بنانے کے لئے پولیس لائنز سیالکوٹ میں اے ایس پی دانیال خان کے زیر نگرانی علی الصبح جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا. جنرل پریڈ کے دوران سیالکوٹ پولیس کے ساتھ ساتھ ٹریفک پولیس، ایلیٹ فورس اور لیڈیز پولیس کے دستے بھی شامل تھے- اے ایس پی دانیال خان نے پریڈ اور جوانوں کے ٹرن آوٹ کا معائنہ کیا۔ترجمان سیالکوٹ پولیس