21/10/2025
سیالکوٹ کی مقامی عدالت نے منشیات کے ایک مقدمہ میں اہم فیصلہ سناتے ہوئے میاں مومن شبیر ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کے دلائل کی روشنی میں ملزم عاطف کو باعزت بری کر دیا۔ ایڈیشنل سیشن جج سیالکوٹ شھزادی نجف صاحبہ کی عدالت میں یہ کیس (نارکوٹکس کیس نمبر 837/2023) زیرِ سماعت تھا۔
ملزم کے خلاف تھانہ حاجی پورہ، ضلع سیالکوٹ میں ایف آئی آر نمبر 837/2023 درج کی گئی تھی جس میں اس پر الزام تھا کہ اس کے قبضے سے منشیات (چرس) برآمد ہوئی۔ مقدمہ دفعہ 9(1)b2 ) کنٹرول آف نارکوٹک سبسٹینس ایکٹ 1997 کے تحت درج کیا گیا تھا۔۔