News of sialkot

News of sialkot This page is created to update the people about whats going on in sorroundings of sialkot

04/09/2025

نبیل چند سٹریٹ سیالکوٹ میں ایک نوجوان کرنٹ لگنے سے جانبحق۔

02/09/2025

سیالکوٹ پکا گڑھا کی موجودہ صورت حال تیز بارش جاری

31/08/2025

سیالکوٹ میں ہیڈمرالہ کے مقام پر انتہائی خطرناک صورتحال ہے دفاعی اداروں نے کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ اللّٰہ تعالیٰ ہم سب کو اپنے حفظہ و امان میں رکھے۔

28/08/2025

ڈوبتے کو تنکے کا سہارا

26/08/2025
26/08/2025

بجوات کا نواحی گاؤں “ ٹیبہ “ سیلابی پانی میں ڈوب چکا ہے۔ لوگ اپنے گھروں کی چھتوں پے پناہ لینے پے مجبور۔

“یا اللّٰہ رحم کر “

26/08/2025

ایک شوہر اپنی بیوی کے ساتھ چڑیا گھر گیا۔
بیوی نے دیکھا کہ بندر اپنی بیوی کے ساتھ کھیل رہا ہے اور کہا: "کیا شاندار محبت کی داستان ہے، ہر طرف خوشی ہی خوشی!"
جب وہ شیروں کے پنجرے کے پاس گئے، تو بیوی نے دیکھا کہ شیر اپنی بیوی سے دور، خاموشی سے بیٹھا ہے اور کہا: "یہ کتنی افسردہ محبت کی کہانی ہے، سب کچھ دکھ بھرا ہے!"
شوہر نے کہا: "یہ خالی بوتل اٹھا کر شیرنی کی طرف پھینکو اور دیکھو کیا ہوتا ہے۔"
جب بیوی نے بوتل پھینکی، تو شیر غصے میں دھاڑتے ہوئے اپنی بیوی کی حفاظت کے لیے اٹھا اور اس کے دفاع کے لیے آگے بڑھا!
پھر شوہر نے کہا: "اب یہ بوتل بندر کی بیوی کی طرف پھینکو۔"
جب بیوی نے ایسا کیا، تو بندر اپنی بیوی کو چھوڑ کر بھاگ گیا تاکہ بوتل اس کو نہ لگے!

شوہر نے کہا: "ظاہر پر مت جاؤ، لوگوں کے سامنے جو نظر آتا ہے وہ ہمیشہ سچ نہیں ہوتا۔ کچھ لوگ اپنی جعلی محبت سے دوسروں کو دھوکہ دیتے ہیں، جب کہ کچھ اپنی محبت کو دل کے اندر چھپا کر رکھتے ہیں۔

یاد رکھو:
- جو تنہا رہتا ہے، وہ خواہشات سے خالی نہیں ہوتا!
- جو عورت پردہ کرتی ہے، وہ فیشن سے بے خبر نہیں ہوتی!
- جو سخی ہے، وہ مال سے نفرت نہیں کرتا!
بلکہ یہ لوگ اپنی خواہشات پر قابو پا کر مضبوط ہوتے ہیں۔

اللہ تعالیٰ ایسے لوگوں کے بارے میں فرماتے ہیں:
"اور جو اپنے رب کے مقام سے ڈرتا رہا اور نفس کو خواہشات سے روکتا رہا، تو یقیناً جنت ہی اس کا ٹھکانہ ہے۔" (سورۃ النازعات: 40-41)
آپ کا لوگوں کے ساتھ حسنِ سلوک یہ نہیں بتاتا کہ آپ کو ان کی ضرورت ہے، بلکہ یہ آپ کے دین اور تربیت کی عکاسی کرتا ہے۔

اس لیے:
- اپنی اخلاقیات میں مالدار بنو،
- اپنی قناعت میں امیر بنو،
- اور اپنے تواضع میں بڑے بنو۔

اور ان لوگوں کی پرواہ نہ کرو جو پیٹھ پیچھے بات کرتے ہیں، کیونکہ وہ واقعی تمہارے پیچھے ہیں۔

24/08/2025

⛲ *بسم الله الرحمن الرحيم* ⛲

🇵🇰 *آج کا کیلنڈر* 🌤

🔖 *29 صفر 1447ھ* 💎
🔖 *24 اگست 2025ء* 💎
🔖 *09 بھادوں 2082ب* 💎

🌄 *بروز اتوار Sunday* 🌄

🍁 *نیکی و گناہ کا معیار !*
🔹 *رسول اللہ ﷺ سے نیکی اور گناہ کے بارے میں سوال کیا گیا تو آپ نے فرمایا :’’ نیکی اچھا خلق ہے ، اور گناہ وہ ہے جو تمہارے دل میں کھٹکے اور تم ناپسند کرو کہ لوگوں کو اس کا پتہ چلے ۔‘‘*🔹
📗صحیح مسلم -6516

16/08/2025

سیالکوٹ میں ساہووالہ ریلوے پٹری سے گزرتے ہوئے آلٹو گاڑی ٹرین کی زد میں آ گئی۔ جس میں ایک شخص موقع پر ہی جانبحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا جس کوسول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ اس جگہ پیٹرولنگ پولیس چوکی ہے جہاں پے ڈرائیونگ لائسنس بنتے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کا کثیر تعداد میں آنا جانا لگا رہتا ہے۔ لیکن اس پوائنٹ پر کوئی پھاٹک نہیں لگایا گیا جس وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔

ڈیڈ باڈی اور زخمی شخص کو ہاسپٹل منتقل کرنے کے بعد پٹری سے گاڑی کو ہٹا کر ٹرین کا راستہ کلیئر کیا گیا۔

خدا کرے اس حادثہ سے ہی اربابِ اختیار کچھ سبق لیں اور احتیاطی اقدامات کر لیں تا کہ آئندہ ایسا کوئی حادثہ پیش نہ آئے۔

11/08/2025

کوٹلی لوہاران میں پیش آنے والا واقع
کب پولیس گردی رکے گی؟
لیڈی پولیس کس لیے ہے؟
کیا کسی گھر میں سرچ آپریشن کے لیے لیڈی پولیس ساتھ نہیں ہونی چاہیے؟
کیا عورتوں کے ساتھ ایسا سلوک جینٹس پولیس کو زیب دیتا ہے؟
ان سوالات کے جواب کون دے گا۔

محکمہ ایکسائز کی غفلت محکمہ ایکسائز کی غفلت کی وجہ سے سائل کو مختلف مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کبھی نام غلط لکھا جاتا...
11/08/2025

محکمہ ایکسائز کی غفلت

محکمہ ایکسائز کی غفلت کی وجہ سے سائل کو مختلف مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کبھی نام غلط لکھا جاتا ہے، تو کبھی ایڈریس غلط ہوتا ہے۔ پچھلے دنوں ہمارے دوست نے ایک گاڑی کی رجسٹریشن کروائی۔ لیکن کارڈ پرنٹ ہو کر نہ آیا۔ جب ہم نے متعلقہ دفتر سے پوچھا تو علم ہوا کہ ہمارے کاغذات خانیوال پوسٹ آفس چلے گے ہیں۔

آج پھر ایک سائل کی شِکایت موصول ہوئی۔ جس میں اونر کی ولدیت میں درست نام کی بجائے دو دفعہ محمد محمد لکھ دیا گیا ہے۔

اب مالکان دوبارہ فیس دیں درستگی کی۔ دفتروں کے چکر کاٹیں۔ محکمہ ایکسائز کی بلا سے

احکام بالا درخواست ہے کہ ڈیٹا آپریٹر کو تنبیح کی جائے کہ مالکان /سائل کے لیے آسانیاں پیدا کی جائیں نہ کہ مشکلات۔

07/08/2025

یہ حالات ہیں ہماری ادویات بنانے والی کمپنیز کے۔

Address

Sialkot
51310

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when News of sialkot posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share