09/09/2026
بخدمت جناب وزیرِ اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز صاحبہ انسپکٹر جنرل پولیس، پنجاب آر پی او گوجرانوالہ
موضوع: علاقہ کشمیر روڈ، کیمپ گجراں، پکا گڑھ، سیالکوٹ میں اسلحہ بردار غنڈہ عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی درخواست
محترمہ / جناب عالی،
با ادب گزارش ہے کہ ہم اہلِ محلہ کیمپ گجراں، کشمیر روڈ، پکا گڑھ، سیالکوٹ ایک عرصے سے علاقے میں پھیلی ہوئی غنڈہ گردی اور امن و امان کی تباہ حالی سے شدید پریشان ہیں۔ صورتحال درج ذیل ہے:
علاقے میں چند نامی گرامی افراد نے “کیمپ فورس” کے نام سے ایک مسلح گروہ بنا رکھا ہے، جس میں شامل نامزد افراد درج ذیل ہیں:
• چوہدری رزاق عرف گجر جاکر
• شاہد عرف پوچا
• شیبو ولد شاہد
• مبشر عرف بٹ
• علی عرف پینڈو
• جگا
• دستگیر عرف کالو
• اویس ولد رزاق
• علی اکبر عرف ڈی سی
• فخر علی
•رضا
• اس کے علاوہ اس گروہ کے کچھ اور ساتھی بھی ہیں جن کے نام اس وقت ہمیں یاد نہیں، تاہم وہ بھی اسی سرگرمی میں برابر کے شریک ہیں۔
مذکورہ بالا افراد اپنے چھوٹے چھوٹے بچوں سمیت ایک منظم ٹولی بنا کر روزانہ کی بنیاد پر کسی نہ کسی سے جھگڑا شروع کر دیتے ہیں۔ ان کے پاس ناجائز اسلحہ (پستول) موجود ہے۔ مورخہ 02-09-2026 کو مذکورہ رزاق اور اس کے ایک ساتھی نے سرِعام کھلم کھلا فائرنگ کی، جس سے ایک معصوم چھوٹا بچہ زخمی ہوا۔ اس واقعے پر تھانہ مرادپور، سیالکوٹ میں ایف آئی آر نمبر 1026/26 مورخہ 02-09-2026 بہ دفعات 324/148/149 تعزیراتِ پاکستان درج کروائی جا چکی ہے۔
نہایت افسوس کے ساتھ عرض ہے کہ اس گروہ کے قبل بھی پولیس کی گرفت میں آ چکا ہے، مگر:
• عدالتی کارروائی مکمل ہونے سے پہلے ہی ریمانڈ بڑھاتے بڑھاتے معاملہ سرد کر دیا جاتا ہے
• یہ افراد متاثرہ خاندانوں پر شدید دباؤ ڈال کر، دھمکیاں دے کر راضی نامہ کرنے پر مجبور کرتے ہیں
• سنا ہے کہ پولیس میں ان کے کچھ ساتھی موجود ہیں جو ان کے لیے سہولت کار کا کردار ادا کرتے ہیں
• ان کا مقامی سیاسی قیادت سے قریبی تعلق ہونے کی وجہ سے یہ خود کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں
• اس وقت پولیس کی جانب سے کچھ ملزمان کو حراست میں لیا گیا ہے، جس کے لیے ہم پولیس کے شکر گزار ہیں، مگر خدشہ ہے کہ مذکورہ بالا حربوں کے ذریعے یہ دوبارہ رہا ہو کر علاقے کا امن تباہ کریں گے اور زخمی بچے کے خاندان کو مزید نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
لہٰذا از راہ کرم درخواست ہے کہ:
۱- ایف آئی آر