09/11/2022
تھانہ ائیرپورٹ کے علاقہ ماجرہ کلاں میں سابقہ دشمنی پر کرولا کار پر سوار پانچ مسلح افراد نے فائرنگ کر کے تین افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ تین شدید زخمی ہیں جانبحق ہونے والوں میں دو راہگیر بھی شامل ہیں۔جانبحق ہونے والوں میں 45 سالہ ملک افضل۔باقر شاہ اور سائم شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 14 سالہ سارم ولد باقر شاہ۔صدیق اور ازان شامل ہیں جن کو ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے
؞ نیوز الرٹ گروپ ؞ رپورٹ تحصیل رپورٹر رانا عاطف