27/10/2025
27 اکتوبر ، یومِ سیاہ کشمیر
27 اکتوبر 1947 وہ دن ہے جب بھارت نے کشمیری عوام کی مرضی کے برخلاف کشمیر پر ناجائز قبضہ کیا۔ یہ دن تاریخِ عالم کا ایک سیاہ باب ہے۔
کشمیر کا مسئلہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔ کشمیری عوام کو اُن کا بنیادی حق ،حقِ خودارادیت دیا جانا لازمی ہے۔
پاکستان ہمیشہ کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، سیاسی، سفارتی اور اخلاقی میدان میں اُن کی جدوجہدِ آزادی کی بھرپور حمایت جاری رہے گی۔
کشمیری عوام نے بے مثال قربانیاں دے کر اپنی آزادی کی جنگ جاری رکھی ہے۔ ان کی جدوجہد ظلم کے خلاف انسانیت کی جدوجہد ہے۔
انصاف اور امن کا تقاضا ہے کہ دنیا بھارت کے مظالم کا نوٹس لے اور کشمیری عوام کو اُن کا جائز حق دلائے۔
وہ دن ضرور آئے گا جب وادیِ کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہوگا اور ظلم و جبر کی سیاہی چھٹ جائے گی۔
چودری مقبول احمد سابق وزیر ازاد جموں کشمیر