Sialkot News Time

Sialkot News Time صحافت کا علمبردار

03/07/2025

ملتان بینک ڈکیتی کی ویڈیو
بنک الحبیب انڈسٹریل اسٹیٹ ملتان میں آج ہونے والی واردات

01/07/2025

بجلی بند رہے گی۔
ایس ڈی او کنسٹرکشن سیالکوٹ کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ضروری مرمت اور ترقیاتی کاموں کے سلسلہ میں 10, 17, 24, 31, جولائی کو نظام آباد، نیکاپورہ، رسول پور، گوپالپور، فیڈرز اور 10, 17, 21, 24, 28, 31, جولائی کو اسلام آباد فیڈر اور 9, 16, 23, 30, جولائی کو چٹی شیخاں، گوہدپور، ماچھی کھوکھر، ننگل، مغل پورہ، بونکن، فیڈرز اور 21, 28, جولائی کو رنگ پورہ، پورا ہیراں، فیڈرز اور 7, 14, جولائی کو سمبڑیال، منڈی، ایئرپورٹ، دارالاسلام، دھانوالی، ملکھانوالہ، بدوکے، بھوپالوالہ، فیڈرز صبح 8 بجے سے لیکر دوپہر 12 بجے تک بجلی کی سپلائی معطل رہے گی

افسوسناک خبر ۔ ڈسکہ سے سوات جانے والے دریائے سوات میں ڈوب گئے إنا لله وإنا إليه راجعونسوات کی حسین وادی آج افسردہ ہے۔ در...
27/06/2025

افسوسناک خبر ۔ ڈسکہ سے سوات جانے والے دریائے سوات میں ڈوب گئے
إنا لله وإنا إليه راجعون
سوات کی حسین وادی آج افسردہ ہے۔ دریا کے بے رحم پانی نے ڈسکہ سے آنے والے 15 معصوم سیاحوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ لمحوں میں خوشیوں بھرا سفر ماتم میں بدل گیا۔ کچھ لمحے پہلے جو قہقہے گونج رہے تھے، وہی لمحے بعد دلخراش سناٹے میں ڈھل گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق سات افراد کی لاشیں دریا سے نکال لی گئی ہیں، چار افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے جبکہ باقی سیاح ہنوز لاپتہ ہیں۔ دریا کے کنارے وہ منظر ناقابلِ بیان تھا، جہاں ایک طرف خاندان کے خاندان بے بسی کی تصویر بنے کھڑے تھے، اور دوسری طرف ریسکیو اہلکار پانی کی بے رحم موجوں سے زندگی کے آثار ڈھونڈ رہے تھے۔

یہ حادثہ ہمیں زندگی کی بے ثباتی کا احساس دلانے آیا ہے۔ خوشیاں، مسکراہٹیں، پلانز، سیلفیاں… سب پل بھر میں پانی کے سپرد ہو گئیں۔ جو کل تھا، آج نہیں رہا۔
ہم دعاگو ہیں…
اے مالک! جو اس حادثے میں جان کی بازی ہار گئے، انہیں اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرما، ان کے لواحقین کے دلوں پر صبر اور سکون نازل فرما، اور جو لاپتہ ہیں، انہیں محفوظ حالت میں لوٹا دے۔

وزیر آباد،  بد بخت بھتیجے نے کلہاڑی کے وار کر کے سگے چچا اور چچی کو قتل کر دیا ملزم فرار ، واقعہ تھانہ علی پور چٹھہ کے ن...
25/06/2025

وزیر آباد، بد بخت بھتیجے نے کلہاڑی کے وار کر کے سگے چچا اور چچی کو قتل کر دیا ملزم فرار ، واقعہ تھانہ علی پور چٹھہ کے نواحی گاوں مدرسہ چٹھہ میں پیش آیا ،پولیس مصروف تفتیش ، مقتولین کی نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال وزیرآباد منتقل کر دیا گیا ۔ مقتول میاں بیوی پانچ بچوں کے والدین بتائے گئے ہیں

اے لالے والی کے لوگوں جو کام تیس سال سے ناممکن تھا جو بڑے بڑے چوہدری بنے بیٹھے تھے تیس سال سے نہ کر سکے وہ ایک کل کے لڑک...
24/06/2025

اے لالے والی کے لوگوں جو کام تیس سال سے ناممکن تھا جو بڑے بڑے چوہدری بنے بیٹھے تھے تیس سال سے نہ کر سکے وہ ایک کل کے لڑکے میاں عدنان خالد نے کر دکھایا ہے
لالے والی کا جو بجلی کا دیرینہ مسئلہ تھا وہ میاں عدنان خالد کی کوششوں اور چوہدری وقار عظیم گجر کی سپورٹ سے اور جناب چوہدری ارمغان سبحانی کی کوششوں سے منظور ہو گیا یونین کونسل کلووال کے ارد گرد کے تمام گاؤں کے بیلے میں بیس سال سے بجلی موجود ہے ایک واحد گاؤں لالے والی تھا جو بجلی سے محروم تھا اور کوئی چوہدری اس مسلئے کو حل نہ کروا سکا
میاں عدنان خالد لالے والی کی سیاست کا ابھرتا ہوا ستارہ ہے لہذا اس کے کام میں رکاوٹ ڈالنے کی بجائے اس کو سپورٹ کیا جائے جو بھی چوہدری عوام کی بھلائی کے کام کرے اس کو سپورٹ کرنا چاہئے تا کہ اس کی حوصلہ افزائی ہو تمام لالے والی کے لوگ میاں عدنان خالد کے مشکور ہیں.

Sialkot News Time Ahsan Altaf Mian Adnan

علاقہ کلووال میں تجاوزات کے خلاف آپریشن۔ڈی ایس پی عدنان کی ناجائز تجاوزات پر دو دن کی وارننگ۔ پرسوں سے بلاامتیاز کاروائی...
19/06/2025

علاقہ کلووال میں تجاوزات کے خلاف آپریشن۔
ڈی ایس پی عدنان کی ناجائز تجاوزات پر دو دن کی وارننگ۔ پرسوں سے بلاامتیاز کاروائی کی جائے گی۔
رپورٹ:- بیورو چیف سیالکوٹ
محمد شازیب
Sialkot News Time

19/06/2025

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ فیصل شہزاد نے متعدد تھانوں کے ایس ایچ اوز کو تبدیل کر دیا
تھانہ صدر ڈسکہ کے ایس ایچ او جہانزیب خان کو سٹی سرکل میں ایس ایچ او تھانہ نیکاپورہ تعینات کر دیا۔۔
انسپکٹر اکرم شہباز کو ایس ایچ او سمبڑیال تعینات کیا گیا۔
سمبڑیال سے ارشاد احمد کو ایس ایچ او صدر سیالکوٹ تعینات کیا گیا۔۔
انسپکٹر احسان الہی کو ایس ایچ او تھانہ ہیڈمرالہ تعینات کیا گیا۔۔
سب انسپکٹر عامر کو ایس ایچ او سٹی ڈسکہ تعینات کیا گیا۔۔
سب انسپکٹر شہباز اشرف کو ایس ایچ او کوٹلی لوہاراں تعینات کیا گیا ۔
جبکہ انسپکٹر مدثر یعقوب کو ایس ایچ او تھانہ کینٹ تعینات کرتے ہوئے سب انسپکٹر محمد شہباز کو ایس ایچ او تھانہ صدر ڈسکہ تعینات کر دیا ہے

Sambrial Sialkot
12/06/2025

Sambrial Sialkot

السلام علیکم!براہِ کرم ایک انتہائی اہم اور ہمدردی پر مبنی اپیل پر توجہ فرمائیں۔یہ داؤد علی ولد اشتیاق حسین ہیں، جو مورخ...
11/06/2025

السلام علیکم!
براہِ کرم ایک انتہائی اہم اور ہمدردی پر مبنی اپیل پر توجہ فرمائیں۔

یہ داؤد علی ولد اشتیاق حسین ہیں، جو مورخہ 24 مارچ 2025 کو گاؤں بلو بانیان، ڈاک خانہ بولانی، تحصیل سرائے عالمگیر، ضلع گجرات سے لاپتہ ہو گئے ہیں۔
اہلِ خانہ شدید پریشان ہیں اور ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں کہ انہیں تلاش کیا جا سکے۔ اگر کسی کو داؤد علی کے بارے میں کوئی معلومات ہوں یا انہیں کہیں دیکھا ہو، تو فوری طور پر نیچے دیے گئے نمبروں پر رابطہ کریں۔
رابطہ نمبر:
0316-5621610
0346-5732318

ہماری گزارش ہے کہ اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ داؤد علی جلد از جلد اپنے گھر والوں سے مل سکیں۔
اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر.

06/06/2025

یہ ویڈیو ذرا دیکھ کے ۔۔۔۔۔
اے مسلمانوں کچھ تو خدا کا خوف کرو
ایسے چھپ کے کیسے ہو سکتا ہے حج
اللہ اپ کو لیگل طریقے سے حج کرنے کی توفیق عطا فرمائے
Sialkot News Time

05/06/2025

سمبڑیال ایئرپورٹ روڈ اور گردونواح میں ڈکیتیاں کرنے والا پورا گینگ پٹرولنگ پوسٹ گلوٹیاں کے انچارج یاسر محبوب نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دبوچ لیا۔

04/06/2025

کشمور کے سولنگی محلے میں ٹرانسفارمر کے اوپر کام کرتے رفیق چنا نامی شخص کو اچانک کرنٹ لگ گیا جس کے نتیجے میں موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا لوگوں نے بانس کے ڈنڈوں سے اس کو بچانے کی بہت کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہو سکے اللہ تعالی رفیق کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور اس کے گھر والوں کو صبر جمیل عطا کرے

Sialkot News Time

Address

Sialkot
Sialkot
72472

Telephone

+923066414210

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sialkot News Time posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Sialkot News Time:

Share