M TV

M TV M TV NEWS

08/01/2026

اے ایس پی سٹی سرگودھا سرکل وقار احمد نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے نوجوان نسل کو نشے جیسی لعنت پر لگانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ، ان ناسوروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کرکے کیفر کردارتک پہنچایا جائے گا ،

22/11/2025

حکومت پنجاب کی جانب سے صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں میں سپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا ۔ ضلع سیالکوٹ میں سپورٹس گالا کا آغاز گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری سکول بیگوالا تحصیل سمبڑیال سے ہوا
جس کی صدارت پرنسپل میڈم جویریہ فیض چیمہ نے کی
ڈسٹرکٹ ایگزیکٹو آفیسر مجاہد حسین علوی ، رانا رمضان عتیق اور ڈپٹی محمد حسین ڈسٹرکٹ ایجوکیشن سیالکوٹ نے بچوں میں انعامات تقسیم کئے۔
گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جٹھیکے نے پانچ گیمز میں تحصیل لیول پر اول پوزیشن حاصل کی

18/07/2025

جلال پور پیروالہ مغربی بازار میں الیکٹرانکس کی دکان میں آگ بھڑک اُٹھی
آگ نے پوری دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ، کروڑوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ

06/07/2025

دس محرم الحرام کا مرکزی ماتمی جلوس امام بارگاہ گلستان معرفت کالج روڈ گجرانوالہ سے برآمد ہوا ۔
جلوس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا حضرت امام حسین علیہ السلام نے حق کا علم بلند کیا اور باطل کے سامنے سر نہ جھکایا۔ حضرت امام حسین علیہ السلام اور دیگر شہدائے کربلا کا غم تاقیامت باقی رہنے والا ہے۔

04/07/2025

سات محرم الحرام اور آٹھویں شب کا مرکزی ماتمی جلوس الحسینی امام بارگاہ سانگھڑ (سندھ) سے برآمد

03/07/2025

چھ محرم الحرام اور ساتویں شب کا مرکزی ماتمی جلوس الحسینی امام بارگاہ سانگھڑ سے برآمد ہوا جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا حیدری ہزارہ امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوگا

01/07/2025

ملک کے دیگر شہروں کی طرح کھپرو میں بھی مجالس کا سلسلہ جاری ہے ۔ چار محرم الحرام کی مجلس پنجتنی امام بارگاہ میں منعقد ہوئی ۔ مولانا تصور علی مہدی نے مجلس کے شرکاء سے خطاب کیا اور فضائلِ اہل بیت بیان کیئے ۔
انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔

14/06/2025

علی پور سیداں شریف ضلع نارووال یومِ لاثانی عرس مبارک کی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ عرس مبارک فیضانِ نظر پیر سید فیاض حسین شاہ صاحب اور صدارت پیر سید اعجاز اکبر شاہ صاحب نے کی ، عرس کی تقریب میں حسنین شاہ صاحب نے خصوصی شرکت کی ۔ عرس مبارک کی تقریب میں ملک کے نامور ثناء خواں اور علماء اکرام علامہ قاری عبد الرزاق ، علامہ مولانا شاہد حسین گردیزی ، علامہ مولانا عبد الغفار سیالوی ، علامہ مفتی حسن رضوی ، علامہ مولانا فاروق حیدر حافظ آبادی اور امتیاز سلطانی نے شرکت کی ، عرس مبارک کی تقریب میں تحصیل سمبڑیال کے نواحی گاؤں علی پور گجراں سے خصوصی قافلہ روانہ ہوا قافلے کی قیادت محمد ندیم جماعتی ، حافظ عامر جماعتی اور حافظ روف نے کی ۔ عرس مبارک کے اختتام پر پیر سید اعجاز اکبر شاہ صاحب نے خصوصی طور پر دعائے خیر کی

28/05/2025

ملک بھر کی طرح جلالپور پیروالا میں بھی یوم تکبیر پورے جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے ۔ اس موقع پر شہریوں کے ساتھ ساتھ مدرسہ کے اساتذہ اور طلباء پرجوش دکھائی دیتے ہیں

16/05/2025

جلال پور پیر والا اسلام پورہ کالونی عرصہ دراز سے سیورج سسٹم سے محروم ۔ گٹروں کا ابلتا پانی تالاب کا منظر پیش کرنے لگا ۔ جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر اور سیوریج کے گندے پانی کی وجہ سے ڈینگی اور ملیریا جیسی بیماریاں جنم لینے لگی

01/05/2025

ملک بھر میں یوم مزدور کے حوالے سے چھٹی منائی جا رہی ہے مگر مزدور آج چھٹی کے روز بھی دھوپ میں رزق حلال کی خاطر مزدوری کرتا دکھائی دے رہا ہے

Address

Sialkot

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when M TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share