27/08/2025
⚠️ ALERT & UPDATE :
حکومت اور فوج نے فیصلہ کیا ہے کہ سیالکوٹ اور وزیر آباد کے علاقوں کو بچانے کیلئے گوجرانوالہ کے متعدد مقامات پر دریائے چناب کے بند توڑے جائیں گے، کیونکہ سیالکوٹ کی حدود میں دریائے چناب کے بند بارش کی وجہ سے کمزور پڑ چکے ہیں،،، 10 لاکھ کیوسک کا ریلہ گزرنے سے پہلے یہ عمل کیا جائے گا، اور اگلے مقامات پر بند توڑ کر دریا کے دباؤ کو کم کیا جاسکے گا، بصورتِ دیگر ہیڈ خانکی کے تنگ راستے کی وجہ سے سیالکوٹ اور وزیر آباد میں متعدد مقامات پر دریا کا پانی آبادی میں داخل ہوجائے گا.
لہذا گوجرانوالہ کے وہ علاقے جو دریائے چناب سے ملحقہ ہیں اور کم آباد ہیں وہاں یہ عمل کیا جانے کا امکان ہے.، جسکے لئے اسوقت ہنگامی طور پر دریائے چناب سے ملحقہ کم آباد علاقوں سے لوگوں کا انخلا شروع کر دیا گیا ہے