Public Shade عوامی سایہ

Public Shade عوامی سایہ Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Public Shade عوامی سایہ, Media Agency, Sialkot.

حلال رشتے کے انتظار میں بیٹھی بوڑھی ھوتی عورت کی فریاد:میری عمر اس وقت 35 سال ہـــــے میری ابھی تک شادی نہیں ہوئی کیونکہ...
16/04/2025

حلال رشتے کے انتظار میں بیٹھی
بوڑھی ھوتی عورت کی فریاد:

میری عمر اس وقت 35 سال ہـــــے
میری ابھی تک شادی نہیں ہوئی
کیونکہ ہمارے خاندان کی رسم ہــــے
کہ خاندان سے باہر رشتہ کرنا نیچ حرکت ہــے۔
خاندان کے بڑے بوڑھے جب آپس میں بیٹھتے ہیں
تو بڑے فخریہ انداز سے کہتے ہیں
کہ سات پشتوں سے اب تک ہم نے کبھی خاندان سے باہر رشتہ نہیں کیا ۔
عمر کے 35ویں سال میں پہنچی ہوں
اب تک میرے لیئـــے خاندان سے کوئی رشتہ نہیں آیا
جب کہ غیر خاندانوں سے کئ ایک رشتے آئے
لیکن مجال ہـــــے
کہ میرے والدین یا بھائیوں نے کسی سے ہاں بھی کیا ہو۔
میرے دلی جذبات کبھی اس حدتک چلے جاتے ہیں
کہ میں راتوں میں چیخ چیخ کر آسمانوں سر پر اٹھاؤں اور دھاڑیں مار مار کر والدین سے کہوں کہ میرا گزارہ نہیں ہورہا
خدارا میری شادی کرادیں
اگرچہ کسی کالے کلوٹے چور سے ہی صحیح
۔لیکن حیاء اور شرم کی وجہ چپ ہوجاتی ہیں۔

میں اندر سے گھٹ گھٹ کر زندہ نعش (لاش) بن گئی ہوں ۔
شادی بیاہ وتقریبات میں جب اپنی ہمچولیوں کو اُن کے شوہروں کے ساتھ ہنستے مسکراتـــے دیکھتی ہوں تو دل سے دردوں کی ٹیسیں اٹھتی ہیں۔۔۔۔۔۔
یا خدا ایسے پڑھے لکھـــے جاہل ماں باپ کسی کو نہ دینا جو اپنی خاندان کے ریت ورسم کو نبھاکر اپنی بچوں کی زندگیاں برباد کردیں ۔

کبھی خیال آتا ہــــے
کہ گھر سے بھاگ کر کسی کےساتھ منہ کالا کرکے واپس آکر والدین کے سامنے کھڑی ہوجاؤں کہ لو اب اچھی طرح نبھاؤ اپنــــے سات پشتوں کا رسم ۔
کبھی خیال آتا ہــــــے
کہ گھر سے بھاگ جاؤں
اور کسی سے کہوں مجھے بیوی بنالو
لیکن پھر خیال آتا ہـــــے
اگر کسی برے انسان کے ہتھے چڑھ گئی تو میرا کیا بنے گا ۔
میرے درد کو مسجد کا مولوی صاحب بھی جمعہ کے خطبــــے میں بیان نہیں کرتا ۔۔۔۔

اے مولوی صاحب ذرا تو بھی سن!!!!!
رات کو جب ابا حضور اور اماں ایک کمرے میں سورہـــــے ہوتــــے ہیں
بھائی اپنے اپنے کمروں میں بھابیوں کے ساتھ آرام کررہــــے ہوتــــے ہیں
تب مجھ پر کیا گزرتی ہـــــے
وہ صرف میں اکیلی ہی جانتی ہوں۔

اے حاکمِ وقت!
تو بھی سن لے فاروق اعظم کـــــے زمانے میں رات کے وقت جب ایک عورت نے درد کے ساتھ یہ اشعار پڑھــــے جن کا مفھوم یہ تھا ۔
(اگر خدا کا ڈر اور قیامت میں حساب دینے کا ڈر نہ ہوتا تو آج رات اِس چارپائی کے کونوں میں ہل چل ہوتی)
(مطلب میں کسی کے ساتھ کچھ کررہی ہوتی)
فـــــاروق اعظم نـــــےے جب اشعار سنے تو تڑپ اٹھــــے
اور ہر شوہر کے نام حکم نامہ جاری کیا
کہ کوئی بھی شوہر اپنی بیوی سے تین مہینے سے زیادہ دور نہ رہـــــے ۔
۔
اے حاکمِ وقت،
اے میرے ابا حضور،
اے میرے ملک کے مفتی اعظم،
اے میرے محلے کی مسجد کے امام صاحب ،
اے میرے شہر کے پیر صاحب میں کس کے ہاتھوں اپنا لہو تلاش کروں ؟
کون میرے درد کو سمجھــــے گا؟
میری 35 سال کی عمر گزر گئی
لیکن میرے ابا کا اب بھی وہی رٹ ہـــــے
کہ میں اپنی بچی کی شادی خاندان سے باہر ہرگز نہیں کروں گا ۔
۔
اے اللہ گواہ رہنا
بــــــــے شک تونے میرے لیئـــــے بہت سے اچھے رشتے بھیجــــے
لیکن میرے گھروالوں نے وہ رشتے خود ہی ٹھکرا دیئے اب کچھ سال بعد میرا ابا تسبیح پکڑ کر یہی کہے گا کہ بچی کا نصیب ہی ایسا تھا ۔
اے لوگو...
مجھے بتاؤ کوئی شخص تیار کھانا نہ کھائے اور بولے تقدیر میں ایسا تھا تو وہ پاگل ہــــــے یا عقلمند ۔۔
اللہ پاک نوالے منہ میں ڈلوائے کیا ؟؟؟
یونہی اس مثال کو سامنے رکھ کر سوچیں کہ میرے اور میرے جیسی کئی اوروں کیلیئــــــے اللہ نے اچھے رشتے بھیجـــــے
لیکن والدین نـــــے یا بعض نے خود ہی ٹھکرا دیئے اب کہتے پھرتے ہیں
کہ جی نصیب ہی میں کچھ ایسا تھا۔۔
خدارہ اپنی بچیوں پر رحم کھائے
میں نے اکثر لوگوں کے گھر اپاہج معذور بچے دیکھے ہیں جو خاندان در خاندان شادی کے نتیجے میں پیدا ہوتے
باز آجائے ایسے رسومات سے جس کا
ہمــــــارے اسلام سے کوئی تعلق نہیں ۔

40 سال کے عمر کے بعد اگر آپ صرف 2 سال ورزش کو یقینی بناتے ہیں تو آپ کا دل 20 سال کی عمر کا جوان ہو سکتا ہے۔ہم سب جانتے ہ...
18/02/2025

40 سال کے عمر کے بعد اگر آپ صرف 2 سال ورزش کو یقینی بناتے ہیں تو آپ کا دل 20 سال کی عمر کا جوان ہو سکتا ہے۔

ہم سب جانتے ہیں کہ عمر کے ساتھ سست روی آنا معمول کی بات بن جاتی ہے، خاص طور پر چالیس سال کی عمر کے بعد جب ہم زیادہ تر وقت بیٹھ کر، دفاتر میں، موبائل فون استعمال کرتے یا اپنے کام، کاروبار کی ٹینشن میں گزارنے لگتے ہیں۔ لیکن ایک تحقیق نے ثابت کیا ہے کہ صرف 2 سال کی محنت، روزانہ ورزش کے ذریعے، آپ اپنے دل کی صحت میں نمایاں بہتری لا سکتے ہیں، اور اسے 20 سال پیچھے ریورس کر سکتے ہیں۔

تحقیق سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ صرف ایک فیصلہ، ایک نیا آغاز، اور روزانہ کی محنت آپ کی زندگی کے معیار کو بدل سکتی ہے۔ ورزش صرف جسمانی فٹنس تک محدود نہیں؛ یہ آپ کے دل، دماغ اور روح کے لئے بھی ضروری ہے، خاص کر آپ کے دل کی صحت کے لئے۔

اب وقت آ گیا ہے کہ آپ سست مزاجی کو چھوڑ کر ایک نئی زندگی کی طرف قدم بڑھائیں۔چالیس سال کے بعد خود کو بوڑھا تصور کرنا چھوڑ دیں اور اپنے لائف سٹائل میں بہتری لائیں۔ جان ہے تو جہان ہے۔❤️

طاہر راجپوت

ہوائی جہاز کے راستے سیدھے نہیں ہوتے، بلکہ مڑے ہوئے ہوتے ہیں۔ یہ اس لیے ہوتا ہے کیونکہ زمین گول ہے اور ہوائی جہاز کو زمین...
15/02/2025

ہوائی جہاز کے راستے سیدھے نہیں ہوتے، بلکہ مڑے ہوئے ہوتے ہیں۔ یہ اس لیے ہوتا ہے کیونکہ زمین گول ہے اور ہوائی جہاز کو زمین کے موڑ کے مطابق پرواز کرنی پڑتی ہے۔ جیومیٹری میں ہم جانتے ہیں کہ دو نقطوں کے درمیان سب سے کم فاصلہ سیدھی لائن ہوتی ہے، لیکن یہ اصول صرف فلیٹ سطحوں پر لاگو ہوتا ہے، جیسے کاغذ۔ جب زمین کی کروی شکل کو مدنظر رکھا جائے تو دو نقطوں کے درمیان سب سے کم فاصلہ جیوڈیسیک لائن کہلاتا ہے۔

یہ تصور ریمانین جیومیٹری سے پیدا ہوتا ہے، جو مڑی ہوئی سطحوں کے لیے زیادہ موزوں ہے۔ پرواز کے منصوبہ ساز وقت اور ایندھن کی بچت کے لیے مختصر راستوں کی منصوبہ بندی کے لیے اس طریقہ کار کا استعمال کرتے ہیں۔ یہ جیوڈیسک راستے دنیا کے سب سے مؤثر راستوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔ فلیٹ نقشے پر "سیدھی لائن" میں اڑنے کے بجائے، جہاز مڑے ہوئے راستوں پر اڑتے ہیں، جو اصل میں تین جہتی (3D) فضاء میں چھوٹے راستے ہوتے ہیں۔

یہ راستے زمین کے موڑ کا ایک حیرت انگیز مظاہرہ ہیں۔ ہر پرواز کا راستہ دیکھنے میں الگ لگتا ہے، لیکن حقیقت میں یہ ہماری دنیا میں کم ترین فاصلے اور کم سے کم کوشش کی نمائندگی کرتا ہے۔

اس لڑکی کا تعلق ہندوستان سے ہے۔  مائیکروسافٹ نے اسے اپنے ساتھ کام شروع کرنے کے لیے 43 لاکھ بھارتی روپے کی پیشکش کی، لیکن...
06/02/2025

اس لڑکی کا تعلق ہندوستان سے ہے۔ مائیکروسافٹ نے اسے اپنے ساتھ کام شروع کرنے کے لیے 43 لاکھ بھارتی روپے کی پیشکش کی، لیکن انھوں نے اسے قبول نہیں کیا اور کہا کہ مجھے اپنے پیشے سے پیار ہے ، اور اپنے کالج کے نام سے یوٹیوب چینل بنایا اور بہت جلد اس کے 6.27 ملین فالوورز ہو گئے، جو کہ اب 43 لاکھ سے زیادہ کما رہی ہے ۔

یہ وہ لوگ ہے جنہوں نے سیکھنے اور خواب پورے کرنے کیلئے محنت ، جتن اور وقت دیکر کمال پیدا کیا ، پاکستانی یوٹیوبرز کی بک بک سننے سے اچھا ہے ان لوگوں سے کچھ سیکھا جائے ...

ساتھ ہی ہمارے گھٹیا یوٹیوبرز بھی نظر آ رہے ہیں جو اپنے گھر کی عورتوں ، اپنی بیویوں کو دکھا دکھا کر ڈالرز کمانے کو اپنی اچیومنٹ کہتے ہیں۔

فیصلہ آپ کریں کہ مثالی کون ہوا ؟

27/08/2024

Deadly Plunge: Over 23 Killed as Roller Coaster Falls into Rawalakot Gorge

24/08/2024

Get the latest update on the Karsaz accident case as Natasha Danish declared 100% Fit medically to face trial.

24/08/2024

Cristiano Ronaldo vs mrbeast's, one of the most recognized names in the world, has recently broken a record that many thought was untouchable.

24/08/2024

Cristiano Ronaldo is not just a footballer; he’s a global icon, a brand that resonates with millions worldwide. Known for his incredible achievements on the

24/08/2024

Imran Khan, the charismatic leader of Pakistan, has been a central figure in the country’s political landscape for decades.

24/08/2024

PTI rally announcement in Rawalpindi and Islamabad leads to major road closures, school holidays, and metro service suspension.

24/08/2024

No More 5000 Rupee Notes in Pakistan. Learn more about this significant change in the country's currency and what it means for you.

24/08/2024

OPPO Reno12 F 5G, a powerhouse of innovation with cutting-edge features like a 64MP camera, lightning-fast charging, and seamless 5G.

Address

Sialkot
51310

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Public Shade عوامی سایہ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category