کبھی کبھی ہم تھک جاتے ہیں، ٹوٹ جاتے ہیں اور دنیا کے سامنے ہاتھ پھیلاتے ہیں، لیکن یاد رکھیے:
سکون صرف اللہ کے ذکر میں ہے۔
امید صرف اللہ کی ذات سے ہے۔
راستے صرف وہی بناتا ہے جہاں ہمیں دیواریں نظر آتی ہیں۔
جب پوری دنیا ساتھ چھوڑ دے، تب بھی وہ ساتھ ہوتا ہے۔ وہ شہ رگ سے بھی زیادہ قریب ہے اور ہماری خاموش سسکیوں کو بھی سنتا ہے۔
پیغام: آج اپنے رب کا شکر ادا کریں، اس نے ہمیں بن مانگے اتنا کچھ عطا کیا ہے کہ ہم شمار نہیں کر سکتے۔
24/02/2026
*السَـلاَمُ عَلَيــْكُم وَرَحْمَةُاللّهِ وَبَرَكَاتُه*
الله كو پسند ھے.وہ دل جس میں مخلوق كادرد ھو.
وہ جگہ جہاں الله کا ذکر ھو.
وہ آنکھں جس میں حیا ھو.
وہ شخص جو وعدہ وفا کرتا ھو.
وہ آنسو جو خوف خدا سے گرے.
وہ خدمت جو بغیر مطلب کے ھو.
اے اللہ !مجھے اور میرے دوستوں کو یہ صفات عطا فرما.
*آمین یا رب العالمین*
*صبح بخیر*
آخری بار جب آسٹریلیا گروپ سٹیج میں باہر ہوا تھا تو پاکستان نے 2009 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتا تھا، 2009 میں نیدرلینڈز بھی پاکستان کے گروپ میں شامل تھا
18/02/2026
امریکی صدر بار بار کہتے ہیں کہ ہماری فوج دنیا کی سب سے طاقتور فوج ہے، لیکن ممکن ہے کہ کبھی، دنیا کی سب سے طاقتور فوج کو ایسا طمانچہ پڑے کہ وہ اپنی جگہ سے اٹھ نہ سکے، علی خامنہ ای
17/02/2026
ایمانی غیرت کا نقد صلہ
گزشتہ دنوں نیپال میں ہندو بلوائیوں نے مسجد کو شہید کرنے کے لیے اس پر دھاوا بول دیا تھا۔ مگر تن تنہا ایک معذور مسلمان نے اپنی ایک ٹانگ پر کھڑے ہو کر مقابلہ کیا اور دہشت گردوں کو پسپا ہونے پر مجبور کیا۔ اس نے غیر معمولی جرات اور حوصلے کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کے سامنے سر جھکانے کے بجائے ڈٹ جانے کی مثال قائم کی۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔ عرب دنیا میں بھی بہت مقبول ہوئی۔ اس بہادر نوجوان کا نام امیر اللہ ہے۔ اس کی ایک ٹانگ بھی پہلے ممبئی میں دہشت گردوں نے ضائع کی تھی۔
بہرحال ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سعودی صارفین نے اس کے حق میں ٹرینڈ چلایا اور اسے تلاش کرنے کی اپیل کی گئی تاکہ اس بہادر شخص کو انعام سے نوازا جاسکے۔ عربی جاننے والے مقامی صارفین امیر اللہ تک پہنچ گئے اور اس کے بارے میں مزید معلومات حاصل کی تو پتہ چلا کہ وہ مسجد کا دفاع کرنے کے لیے ڈٹ گیا تو بلوائی وہاں سے سیدھے اس کے گھر پہنچ گئے اور گھر کو ڈھا دیا۔ اب امیر اللہ عارضی طور پر کسی عزیز کے گھر میں مقیم ہے۔
یہ سب سامنے آنے کے بعد عرب صارفین نے اسے نیا گھر بنا کر دینے کی مہم شروع کردی۔ جو نقد رقوم جمع ہوئیں، وہ امیر اللہ تک پہنچا دی گئیں۔ ساتھ رمضان المبارک میں اسے عمرہ کے لیے بھی حجاز مقدس بلایا گیا ہے تاکہ وہ اللہ کے گھر کی حفاظت کرنے والا یہ نوجوان بیت اللہ کی زیارت اور دیار حبیبؐ میں دے سکے۔ امید ہے کہ وہاں بھی اس کی بھرپور خدمت کی جائے گی۔
امیر اللہ نے اللہ کے گھر کو بچانے کے لیے غیرت دکھائی تو غیرت والی ذات نے بھی اسے دنیا میں ہی بہترین صلہ عطا فرمایا۔ اب اس کے کچے مکان کی جگہ بہترین گھر بھی بنے گا اور اللہ نے عزت و شہرت بھی دے دی۔ باقی جو اجر اللہ کے یہاں محفوظ ہے، اس کا کوئی اندازہ ہی نہیں لگا سکتا۔(ضیاء چترالی)
Be the first to know and let us send you an email when World Updates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.